geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مخیر حضرات میدان میں آ گئے، غریبوں، یتیموں اور مساکین میں راشن تقسیم

April 20, 2021 0 1 min read
Rations Distribution
Share this:

Rations Distribution

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی تیسری لہر میں اضافے اور خراب معاشی صورت حال کے باوجود رواں رمضان المبارک میں بھی کراچی کے مخیر حضرات نے غریبوں، یتیموں اور مساکین کی امداد کے لیے اپنے دل کے دروازے کھول دیے ہیں۔

فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی جانب سے بھی کراچی میں محلوں اور مساجدکی سطح پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے، راشن تقسیم کرنے والے سہیل بیگ نے ایکسپریس کو بتایا کہ کورونا کی وباکے ساتھ دوسرا سال شروع ہو چکا ہے، گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن میں رمضان کے مہینے میں بھی مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں بھرپور راشن تقسیم کیا گیا تھا اس سال بھی اس امدادی کام میںکئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔

گمنام مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے یکم رمضان سے25 رمضان المبارک تک لاکھوں بے سہارا غریب اور مستحق خاندانوں کی امداد کی جاتی ہے۔ ان خاندانوں میں راشن بیگز اور عید گفٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ہر صاحب ثروت مسلمان اپنے مال سے زکوۃ نکالتا ہے اس کے علاوہ اللہ کی راہ میں صدقہ ، خیرات نکالے جاتے ہیں اور فطرے اور عطیات کی صورت میں غریبوں ومستحق خاندانوں میں نقدی ، راشن ، کپڑے اور دیگر اشیا تقسیم کی جاتی ہیں، یہ امداد بلا رنگ و نسل قوم اور برادری میں تقسیم کی جاتی ہے۔

کراچی میں سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی مخیر حضرات کے عطیات کی مدد سے راشن بیگز کی تقسیم کا کام شرو ع ہو گیا ہے، یہ راشن بیگز رجسٹریشن کے بعد ٹوکن جاری کرنے کی صورت میں مختلف مقامات سے سماجی تنظیمیں غریب اور مستحق خاندانوں کو جاری کرتی ہیں۔

سماجی تنظیم کے رکن عمران الحق کے مطابق ان راشن بیگز کے علاوہ عید گفٹس بھی غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں، ان عید گفٹس مختلف اقسام کے شلوار قمیض اور چپلیں موجود ہوتی ہیں جبکہ ایک ہزار روپے سے 15 سو روپے تک عیدی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے غریب افراد کو اس عید گفٹس کے ساتھ تقسیم کی جاتی ہے اس کے علاوہ محلوں اور مساجد کی سطح پر بھی مخیر حضرات اپنے غریبوں ، پڑوسیوں اور اہل علاقہ میں یہ راشن بیگز اور عید گفٹس تقسیم کرتے ہیں۔

کراچی میں مخیر حضرات اور این جی اوز کی جانب سے مختلف مالیت کے راشن بیگز اور عید گفٹس تقسیم کیے جاتے ہیں، راشن بیگز میں2 ہزار روپے سے لے کر10 ہزار روپے تک مالیت کا راشن ہوتا ہے، راشن بیگز میں آٹا، چینی، مختلف اقسام کی دالیں، بیسن ، سفید اور کالا چنا ، گھی ، تیل کی تھیلیاں، کھجوریں، چینی، شربت کی بوتل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاہوتی ہیں۔

سہیل بیگ نے بتایا کہ یہ راشن بیگز مخیر حضرات اجناس کی بڑی مارکیٹوں ، ڈپارٹمنٹل اسٹور اور علاقائی سطح پر کریانہ کی بڑی دکانوں سے تیار کراتے ہیں، راشن بیگز کی تیاری کے لیے آرڈرز رمضان سے قبل دیے جاتے ہیں اور پھر رمضان میں یہ مرحلہ وار تقسیم کیے جاتے ہیں۔

کراچی میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر غریب خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں یہ راشن بیگز مربوط نظام کے تحت غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں، راشن بیگز اور عید گفٹس سیلانی ویلفیئر، الخدمت پاکستان، چھیپا فائونڈیشن، ایدھی فائونڈیشن، القادر فائونڈیشن، خدمت خلق فائونڈیشن، عالمگیر ویلفیئر، المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے تقسیم کیے جا رہے ہیں، یہ امدادی کام رمضان کے آخری عشرے تک جاری رہے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گمنام مخیر خواتین بھی غریب اور مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کرتی ہیں، یہ امداد زیادہ تر کھارادر ، میٹھا در ، دھوراجی ، حسین آباد ، حیدری ، ڈیفنس ، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہے، اس حوالے سے ایک خاتون فریدہ حیات نے بتایا کہ مخیر خواتین اپنے رشتے داروں اور گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں اوردیگرضرورت مندوں میں راشن بیگز اور عید گفٹس تقسیم کرتی ہیں۔

Share this:
Corona Lahore Hospitals
Previous Post کورونا، لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 100 فیصد بھر گئے
Next Post کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے لگا
Corona Patients

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.