geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی دوبارہ برسر اقتدار، مبارک بادیں اور تشویش

May 24, 2019 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھ‍اری اکثریت حاصل ہوئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی دوسری مدت کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والے ہیں۔

جمعرات 23 مئی کی شام چھ بجے تک آنے والے نتائج اور ووٹوں کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو 350 سیٹیں مل رہی ہیں جب کہ اپوزیشن کانگریس اور اسکی حلیف جماعتوں کو 89 سیٹیں۔ دیگر جماعتوں کو 103سیٹیں ملیں گی۔ 542 نشستوں والے بھارتی پارلیمان میں حکومت سازی کے لیے 274سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعظم مودی کی مقبولیت پر سوار بی جے پی نے نہ صرف غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے بلکہ کئی صوبوں میں اپنی پوزیشن بھی مضبوط کرلی ہے۔ دوسری طرف ملک کی سب سے قدیم پارٹی کانگریس 2009 کے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کی حالت میں نہیں لگ رہی۔

مودی کی مقبولیت اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی تنظیمی مہارت کی مدد سے بی جے پی پہلی بار لوک سبھا میں 300 کا عدد چھو رہی ہے اور مسلسل دوسری مرتبہ مرکز میں اس کی اکثریت والی حکومت بنے گی۔ 1971 کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب کسی وزیراعظم کی قیادت میں ان کی پارٹی مسلسل دوسری مرتبہ اکثریتی حکومت بنانے والی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی شاندار کامیابی کواپنی حکومت کے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ پالیسی پر عوام کا اعتما د قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا ’’سب کا ساتھ + سب کا وکاس = ہندستان کی جیت‘‘۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی کہا کہ انتخابات کے یہ نتائج اپوزیشن کے جھوٹ، ذاتی حملوں اور بے بنیاد سیاست کے خلاف عوام کا فیصلہ ہے۔ مسٹر شاہ نے ٹوئیٹ میں لکھا، ”یہ جیت پورے بھارت کی جیت ہے۔ ملک کے نوجوان، غریب اور کسان کی امیدوں کی جیت ہے۔ یہ شاندار جیت وزیراعظم مسٹر مودی کی پانچ برس کی ترقی اور مضبوط قیادت پر عوام کے اعتماد کی جیت ہے۔”

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شکست کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا، ”وہ اس کے لیے صد فیصد ذمہ دار ہیں۔ لیکن کارکنوں کو اس شکست سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے۔ ہماری لڑائی نظریات کی ہے اور و ہ اپنی اس لڑائی کو جاری رکھیں گے۔“

راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو عام انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا، ”ملک کے عوام نے واضح فیصلہ دیا ہے۔ مسٹر مودی کو اقتدار سونپا ہے۔ یہ ملک کے عوام کا فیصلہ ہے اور میں اسے کوئی رنگ نہیں دینا چاہتا۔”

راہول گاندھی نے اترپردیش کی امیٹھی سیٹ پر بھی اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے بی جے پی کی امیدوار اور وفاقی وزیر اسمرتی ایرانی کو کامیابی کی مبارک باد دی۔1967کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امیٹھی سے کانگریس کا کوئی امیدوار شکست سے دوچار ہوا ہے۔ راہول گاندھی امیٹھی کے علاوہ وائناڈ سے بھی امیدوار تھے جہاں وہ اپنے حریف سے آٹھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ 542 سیٹوں میں سے 283 پارلیمانی سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سبقت لیے ہوئے ہیں۔

پاکستان، چین، جاپان، روس، اسرائیل، سری لنکا، بھوٹان اور افغانستان سمیت متعدد ملکوں کے سربراہوں نے اس شاندار کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے مسٹر مودی کو فون کر کے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے بھی مودی کو فون کیا اور کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت ملنے پر انہیں مبارک باد دی اور سنہرے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتہائی انوکھے انداز میں ہندی میں ٹوئیٹ کر کے مسٹر مودی کو مبارک باد دی۔ انھوں نے لکھا، ”میرے دوست نریندر مودی آپ کی شاندار انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ یہ انتخابی نتائج ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آپ کی قیادت کو ثابت کرتے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے مابین گہری دوستی کو مضبوطی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔ بہت خوب، میرے دوست۔“

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی وزیراعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا، ”جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون، امن وخوشحالی کے لیے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعاون مستحکم ہونے کی امید ہے۔”

بالی ووڈ کی مبارک باد
وزیر اعظم نریندر مودی کو اس شاندار کامیابی پر بالی وڈ میں انھیں مبارکباد دینے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے، اداکار وویک اوبرائے، انوپم کھیر، شیکھر سمن سمیت کئی دیگر فلمی ہستیوں نے انھیں مبارکباد دی ہے۔ آشا بھوسلے نے ٹوئیٹ کیا، ’’بھارتی رائے دہندگان نے سمجھ بوجھ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، قومی جمہوری اتحاد اور بی جے پی کے کارکنان کو ان کی سخت محنت کے لیے مبارکباد۔ ان کی محنت کی وجہ سے لمبے انتظار کے بعد ملک عہد زریں میں داخل ہوا ہے۔ جے ہند۔‘‘

سول سوسائٹی کی تشویش

دریں اثنا قوم پرست جماعت بی جے پی کے اقتدار میں واپس آنے پر سول سوسائٹی اور حقوق انسانی کے کارکنوں نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ حقوق انسانی کے کارکن اور انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے سابق افسر ہرش مندر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”مودی کی یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ ہندووں کی واضح اکثریت نے ہندو قوم پرست جماعت اور بی جے پی کی مربی تنظیم آر ایس ایس کے ہندوؤں کے بالاتری کے نظریہ کو تسلیم کرلیا ہے۔ یہ بھارتی آئین کے سیکولر اور انسانی قدروں کوترک کرنے اور اس کی جگہ پر ایک پرتشدد اور اندھی اکثریتی ہندو قوم پرستی کی آمدکا اشارہ بھی ہے۔”

قوم پرست جماعت بی جے پی کے اقتدار میں واپس آنے پر سول سوسائٹی اور حقوق انسانی کے کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گجرات فسادات کے بعد اس وقت نریندر مودی کی ریاستی حکومت سے اختلافات کے نتیجے میں اپنے عہدے سے استعفی دے دینے والے ہرش مندر کا مزید کہنا تھا، ”بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد آر ایس ایس کو اپنا ایجنڈا اور نظریہ نافذ کرنے کا پہلے سے زیادہ موقع مل جائے گا اور عام انتخابات کے ان نتائج سے سول سوسائٹی، میڈیا اور تعلیمی اداروں میں مودی اور آر ایس ایس کے نظریات سے اختلاف کرنے والے بائیں بازو، لبرل اور جمہوری آوازوں کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔”

Share this:
European Parliamentary Election
Previous Post یورپی پارلیمانی الیکشن شروع، پہلے دن برطانیہ اور ہالینڈ میں
Next Post مودی سے مل کر امن و خوشحالی کے لیے کام کریں گے، عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.