geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وز یراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قطر

January 24, 2019 0 1 min read
Imran Khan Qatar Visit
Share this:

Imran Khan Qatar Visit

تحریر : محمد صدیق پرہار

وزیراعظم عمران خان قطر کے دورہ پر دوحہ میں دیوان امیری پہنچے تو گارڈ آف آنرپیش کر کے عمران خان کا شانداراستقبال کیا گیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن احمدالثانی نے وزیراعظم پاکستان کااستقبال کیا۔عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن احمدالثانی کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ۔ جن میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امورتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی معاملات بھی زیرغوررہے۔ملاقات میں بھارت اور چین سے متعلق بھی معاملات پربات چیت ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے بتایاگیا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائراورمقبوضہ کشمیرمیں معصوم شہریوںکاقتل عام کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور رہے۔پاکستان اورقطرکے درمیان ایل این جی معاہدے ختم نہیںہوں گے اورنئے معاہدے بھی کیے جائیں گے۔جن میں قطرکی طرف سے پاکستان کوپہلے سے کم قیمت پرگیس فراہم کی جائے گی۔پٹرولیم کے وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی کی سٹوریج نہیں ہے ۔ہم نے قطرکودعوت دی ہے کہ سٹوریج کے لیے آئیں اورسرمایہ کاری کریں۔پاکستان نے واضح کیا کہ آنے والے دورمیں ہماری ایل این جی کی طلب میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تیارہیں اورمارکیٹ کی قیمت کودیکھتے ہوئے مختصراورطویل مدتی معاہدے کیے جاسکتے ہیں ۔ جس میں قیمت کاتعین کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے ٩ سیکٹرزمیں اپنی تجاویزدی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کوپاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے ۔ جس پرقطرکے امیرنے خواہش ظاہرکی کہ وہ کشمیردیکھناچاہتے ہیں۔جس پرعمران خان نے امیر قطر کو کشمیردکھانے کی حامی بھرلی۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قطرکادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔قطراور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ہم تمام برادرمسلم ممالک سے مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ان کاکہناتھا کہ قطرکی حکومت نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ایک خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امیرقطرشیخ تمیم بن احمدالثانی سے ملاقات میںمعاشی اورتجارتی تعلقات مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا۔

امیر قطر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اوران کے وفدکے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین قطربزنس ایسوسی ایشن شیخ فیصل بن قاسم بن فیصل الثانی، سیکرٹری جنرل سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری ولیگیسی (فیفا٢٠٢٢ئ) حسن التھوادی نے ملاقاتیں کیں۔پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کاپیسہ چوری کرکے باہربھیجنے والے ولن اوربیرون ملک رہ کرکمانے والے ہیروہیں۔پاکستان کوبے دردی سے لوٹاگیا پھربھی چل رہاہے تواللہ کی نعمت ہے۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ان کی منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہے۔ پاکستانی فکرنہ کریں ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیامیں عزت ہوگی۔ہم سیاحت سے اتناپیسہ کمالیں گے کہ ہمیں کسی سے ڈالرمانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ہمارا روپیہ اس لیے گرتاہے کیونکہ ہمارے پاس ڈالرکم ہیں ۔ہمارے پاس اتنے ڈالرنہیں ہیں کہ باہرسے چیزیںمنگواسکیں ۔عمران خان کاقطرمیںمقیم پاکستانیوں سے کہناہے کہ کرپشن کی فکرنہ کرویہ پہلی حکومت آئی ہے جس کاایک بھی کرپشن سیکنڈل نہیں آیااورمستقبل میں بھی نہیںہوگا۔اللہ کرے عمران خان کی حکومت کاکرپشن فری حکومت کااعزازبرقراررہے۔ ابھی چھ ماہ ہی ہوئے اوروزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی تعریفیں کررہے ہیں کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کاکوئی کرپشن سیکنڈل نہیں آیا۔ اتنے وقت میں تو حکومتیں اپنی سمت متعین کرتی ہیں۔ان کی کرپشن فری حکومت نے کون ساایسامنصوبہ ہے جس کواس نے شروع بھی خودکیاہواوراس کومکمل بھی ان کی حکومت نے خودکیاہو جس کی شفافیت کی مثال دے کروہ یہ کہہ سکیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان تودوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں اورقرض لے رہے ہیں۔

اس وقت ملک میں جتنے بھی منصوبے زیرتکمیل ہیںوہ سابقہ حکومت کے ہی شروع کیے ہوئے ہیں۔موجودہ دورحکومت میں چندایک ٹرینیں ضروربحال کی گئی ہیں۔ چھ ماہ میں ہی کرپشن فری ہونے کاازخوداعزازحاصل کرلیناخودکوخوش کرنے اوردوسروںکوحیرت میں ڈالنے کے مترادف ہے۔وزیراعظم عمران خان کوابھی اس خودفہمی کااظہار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ بہترہوتا ان کی اس کرپشن فری حکومت کے اعزازکااعلان کوئی معتبرعالمی ادارہ کرتا۔بہترہوتا کہ پاکستان میں مالی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے اس بات کااعلان کرتے کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی کرپشن سیکنڈل سامنے نہیں آیا اوریہ اعلان اس وقت بہترہوگا جب موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہو۔ یہ تووہی بات ہوئی کہ کسی بھی سکول کے طالب علم کو تعلیمی سال کے شروع میں جوابتدائی سبق ملے اوروہ بغیرکسی غلطی کے سنادے تووہ یہ اعلان کرتاپھرے کہ وہ امتحان میں پاس ہوگیا ہے۔ عمران خان جس امتحان کے چھ ماہ میں پاس ہونے کااعلان کررہے ہیںوہ پانچ سال کاامتحان ہے ۔البتہ عمران خان نے ایک اچھی امیدکااظہاربھی کیا کہ دنیابھرمیں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورت حال پربات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں بیٹنگ کرنے گیا توبیس رنزپرچارآئوٹ تھے۔لیکن سب کوپتہ ہے مجھے پریشرمیں کھیلنا آتا ہے۔

آہستہ آہستہ ہماری پارٹنرشپ لگنی شروع ہوگئی ہے۔ میاں داداورعمران خان وکٹ پرکھڑے ہوگئے ہیں۔یہ پارٹنرشپ کس کے ساتھ ہورہی ہے۔ کس شعبہ میں ہورہی ہے۔ یہ پارٹنرشپ حکومت میں ہے یاسیاست میں، معیشت میں ہے یاتجارت میں۔ عمران خان کی حکومت کا میاں دادکون ہے؟ان کاکہناتھا کہ بے فکر ہو جائیں ہم آپ کواس مشکل وقت سے نکالیں گے۔ہماراملک وہ ملک بننے جارہا ہے جب لوگوں کواپنے ملک سے باہرنوکریاں ڈھونڈنے نہیںجاناپڑے گا۔ایساسی پیک کی وجہ سے ہونے جارہا ہے جونوازشریف کی حکومت کاپاکستانی عوام کے لیے گولڈن تحفہ ہے جب کہ زرداری بھی کہتے ہیں کہ سی پیک ان کی تجویزہے۔عمران خان کہتے ہیںکہ ہمارے ملک میںکسی چیزکی کمی نہیں ہے۔لیکن جس طرح اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا ہے کوئی اورملک ہوتاتواس کادیوالیہ نکل چکاہوتا۔دیانتداری سے حکومت چلانے سے ملک امیرہوتاہے۔قطرکی حکومت کی سوچ بڑی ہے ۔ انہوںنے دیانتداری سے گیس سے جوپیسہ بنایاوہ اپنے ملک کے لوگوںپرخرچ کیا۔ہماراملک پچاس سال پہلے سب سے تیزی سے آگے جارہاتھالیکن آج اس لیے پیچھے رہ گیا ہے کیوںکہ ایمانداری کے ساتھ معاملات نہیں چلائے گئے۔

پاکستان کوبے دردی سے لوٹاگیا اورمعاملات ایمانداری سے نہیں چلائے گئے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جودیارغیرمیں اپنے ملک کے بارے میںنہیں کہنے چاہییں۔جب ہم گھرسے باہرگھرکے کسی بھی فردکی شکایت کریں گے تووہ صرف اس فردکی نہیں بلکہ پورے گھرکی شکایت ہوگی اگرچہ شکایت کرنے والے میںوہ شکایت نہ بھی ہو۔ملک سے باہریہ کہناکہ معاملات ایمانداری سے نہیں چلائے گئے اس بات کاواضح اعلان ہے کہ پاکستان میں معاملات ایمانداری سے نہیں چلائے جاتے۔ جب بیرون ملک سرمایہ کارملک کے وزیراعظم سے اس کے ملک کے بارے میں ایسے الفاظ سنیں گے تووہ ایک بارنہیںباربارسوچیں گے کہ اس ملک میںسرمایہ کاری کریں یانہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ان کی قطرمیں کاروباری لوگوں سے ملاقات ہوئی توانہوںنے انہیں پاکستان میں کاروبار کرنے کی دعوت دی۔ کاروباری افرادنے مجھے بتایا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں لیکن جب ا نہوںنے پاکستان جانے کی کوشش کی توانہیںکرپشن اورٹیکس کے نظام نے بددل کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چھتیس قسم کے ٹیکس عائدتھے جنہیںکم کرکے سولہ ٹیکسوںپرلے آئے ہیںاور مستقبل میںمزیدکم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائشیامیں سیاحت صرف سمندرکنارے ہوتی ہے لیکن وہاں سے آمدنی بیس ارب ڈالرکی ہوتی ہے۔ترکی اپنی سمندری اورتاریخی ورثے کی سیاحت سے سالانہ چالیس ارب ڈالر کما رہاہے۔دوسری جانب پاکستان کے پاس بہترین سمندرتاریخی مقامات، دنیاکاسب سے پراناشہرپشاوراورلاہور،ملتان جیسے تاریخی شہرہیں۔پاکستان کے پاس دنیاکے سب سے بہترین پہاڑ ہیں۔عمران خان کاکہناتھا کہ ہم صرف سیاحت سے اتناپیسہ اکٹھاکرلیں گے کہ ہمیںکسی سے ڈالرکے قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔

وزیراعظم کے قطرکے دورے کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قطری قیادت کوایک لاکھ پاکستانی افرادکوروزگارفراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کامثبت جواب دیتے ہوئے قطرنے ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔قطرنے پاکستانی چاول کی امپورٹ پرپابندی بھی ختم کردی جب کہ قطرپاکستان میں دونئے گیس پاورپلانٹس بھی لگائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے قطری سرمایہ کاروںکوپاکستان میں پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے ،زراعت ،پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اوردیگرشعبوںمیں سیاحت کی دعوت دی۔

مجموعی طور پر وزیراعظم عمران خان کاقطرکادورہ کامیاب رہا ہے۔ ایل این جی ، گیس پاورپلانٹ لگانے کے معاہدے، بزنس کمیونٹی سے ملاقات، سرمایہ کاروںکوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت اورقطرکاایک لاکھ پاکستانیوںکوروزگاردینے کااعلان وزیراعظم کے دورہ قطرکوکامیاب بنارہے ہیں۔ امیر قطر کشمیرمیں بھارت کی طرف سے ظلم کی داستانیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تووہ کشمیرکامقدمہ لڑنے میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوںگے۔
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Kafeel Hussain
Previous Post پاک اندونیشیا دوستی قدیم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، تمام شعبوں میں انڈونیشیا سے رشتے مضبوط بنائیں گے۔ کفیل حسین
Next Post ذمہ دار استاد
Teacher

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.