geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قیدی نمبر 4470 کی خاموشی

January 28, 2019 2 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

سیاست ٹیسٹ میچ ہے اسے آپ 20اوورز کا میچ سمجھ کر نہیں کھیل سکتے۔اس میں آپ پہلی اننگز ٹھیک نہ کھیل پائیں تو اگلی اننگز پہ فوکس کر کے میچ میں کم بیک کیا جاتا ہے۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ٹی وی چینلز ان دنوں جمعرات کا دن قیدی نمبر ’’4470 کے نام کرتے ہیں۔ جمعرات کی صبح سے جیل کے باہر رونق لگنا شروع ہوجاتی ہے کارکنان جمع ہوتے ہیں پارٹی قائدین آتے ہیں اپنے قائد سے ملتے ہیں اور کارکنان کو تسلیاں دے کر چلے جاتے ہیں۔

میاں نواز شریف ملاقاتیوں سے حال چال پوچھنے کے بعد خاموش ہوجاتے ہیں ملاقاتیوں میں کچھ جذباتی،کچھ سنجیدہ،کچھ دانا قسم کے رہنما ،صحافی اوردوست بھی شامل ہیں۔ جیل میں ملنے والے پوچھتے ہیں حالات کب ٹھیک ہوں گے تو میاں صاحب اپنے مخصوص لہجے میں تسلی دیتے ہوئے دعا کے لیے کہتے ہیں۔

میاں نواز شریف ہسپتال چیک اپ کے لیے آئے تو صحافیوں نے ان سے سوالات پوچھے مگر وہ خاموش رہے ،مریم نواز ٹویٹ کرتی ہیں مگر اب وہ گھن گرج باقی نہیں رہی۔پارٹی کارکنوں کے بعد اب عوامی حلقے میں بھی یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ یہ خاموشی کب تک چلے گی؟۔ایسا لگتا ہے میاں نواز شریف اور مریم نواز اپنے چاہنے والوں سے مایوس ہیں انہیں معلوم تھا وطن واپسی پر ان کی منزل جیل ہوگی مگر زبردست پاور شونہ ہونااور پارٹی قیادت کا موقع محل کی مناسبت سے ’’کھڑاک‘‘ نہ کرنا انہیں اچھا نہیں لگا۔

الیکشن سے قبل اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز کے داماد راحیل منیرکی آواز ایک لمحے کے لیے اپنے ساس کے سامنے بلند ہوئی تھی۔ داماد نے شکوہ کیا تھا کہ اگر وہ پہلے ان کی بات مان لیتے تو آج انہیں اور ان کی پارٹی کو یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔ اب بھی وقت ہے خاموشی اختیار کرلی جائے اگر انہوں نے اب بھی جارحانہ پالیسی جاری رکھی تو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مریم نواز فرنٹ فٹ پہ کھیلنا چاہتی تھیں مگر والد کی گرتی صحت اور قید کی سختیوں نے ان کے خیالات کو تبدیل کردیا۔اب وہ قید میں نہیں ہیں مگر وہ اپنے والد کے لیے پریشان ہیں۔ ان کے سمدھی بین الاقوامی اور قومی سطح پر طاقت کے مراکز کے ساتھ جڑے ہونے کی بناء پر انہیں حالات اچھے ہونے کی نوید سنا چکے ہیں۔تاکید مگر صرف خاموشی کی گئی ہے۔

میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں سوائے فیصل آباد کے رانا ثناللہ کے کسی نے آگے بڑھ کر نہیں کہا’’ بس حکم لاؤ‘‘ مگر باقی نڈر رہنما اس بات پر اتفاق کرچکے تھے کہ الیکشن سے پہلے کوئی ’’ایڈوانچر‘‘ ان کی کشتی ڈبو سکتا ہے۔ اس پر لاہور کے رہنما نے آگے بڑھ کر شہباز شریف کو کہا ’’اس الیکشن میں میرا بہت کچھ سٹیک پر لگا ہوا ہے اس لیے ’’ائیرپورٹ ایڈوانچر ‘‘ سے دور رہنے میں ہی سب کی بھلائی ہے موصوف شاید الیکشن سے پہلے ہی اپنی طرف آنے والی مشکلات دیکھ چکے تھے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہبازاپنے بھائی ،والد اور تایا کے لیے خاصے فکر مند ہیں وہ لندن میں بیٹھ کر اہم لوگوں سے رابطے میں ہیں اداس ہوجائیں تو پاکستان سے اپنے قریبی احباب کو لندن بلا لیتے ہیں۔بڑے میاں صاحب کی رکاوٹیں کم کرنے کے لیے چودھری منیر سرگرم ہیں ۔مسلم لیگ ن کی صورتحال اندر سے بھی کافی گھمبیر ہے پارٹی قائد جیل میں ہیں ،پارٹی صدر جیل میں ہیں،پنجاب میں ا صل طاقت رکھنے والی پارٹی کو پنجاب میں لیڈ کرنے والا کوئی نہیں۔حالت یہ ہے کہ یوم تاسیس کے لیے مرکزی تقریب کا اعلان کیا گیا سوال اٹھا شریف خاندان سے کون تقریب میں جائے گا کہیں سے آواز آئی مریم حقدار ہے کسی نے کہا اصل جنگ تو حمزہ شہباز کر رہا ہے۔

حالات اس سطح پر پہنچے کہ اتنی بڑی پارٹی کو اپنا یوم تاسیس لاہور کے علاقے ’’نصیرآباد‘‘ تک محدود کرنا پڑا اس میں بھی کسی مرکزی رہنما کو شرکت کی توفیق نہ ہوئی۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے مریم بھی آزاد ہیں اور حمزہ بھی مگر دونوں کے والد قید میں بیمار ہیں۔ دونوں اپنے بھائیوں سے ملاقات نہیں کرسکتے ۔ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ ان کے والد کی صحت کے حوالے سے سہولتیں ناکافی ہیں اگر یہ موقف ٹھیک ہے تو اس پرواضح ردعمل سامنے کیوں نہیں آرہا۔اس معاملے میں لیڈر بیان بازی کرتے رہے مگر لیگی کارکن عدیل خان نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنے آپ کو چھریاں مار لیں ۔کارکنان پارٹی لیڈر شپ کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر پارٹی لیڈر شپ کسی اور طرف دیکھ رہی ہے۔

میاں نوازشریف کوان کے مخلص کارکن خواجہ سعد رفیق نے سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ میاں صاحب پنجابی سوچتے ہیں کہ چودھری پھڑیا گیا تے فیر کی رہ گیا(اگر چودھری ہی پکڑا جائے تو پیچھے کیا باقی بچتا ہے) اب نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنی چودھراہٹ بچانی چاہیے چاہے اس کے لیے کتنی ہی طویل خاموشی کا خراج ادا کرنا پڑے۔
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

Share this:
Faryal Talpur - Asif Ali Zardari
Previous Post جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری و فریال کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر
Next Post سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے سابق و موجودہ کرکٹرز متحرک
Sarfraz Ahmed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.