geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا، دروازہ توڑ دیا

March 19, 2022January 2, 2024 0 1 min read
PTI, Workers, Sindh House
Share this:

PTI, Workers, Sindh House

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے، جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے ہاتھوں میں لے کر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سندھ ہاؤس کے گیٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور انہوں نے اراکین سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا۔

اسی دوران پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان آگے بڑھے اور انہوں نے سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر لاتیں مارنا شروع کیں پھر دیگر مظاہرین نے طاقت کے زور سے سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا۔ مشتعل کارکنان کے ساتھ کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش بھی کی، اس دوران مظاہرین اور اہلکاروں میں بدنظمی بھی ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ سے پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی سمیت 13 کارکنان کو حراست میں لیا اور تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔ قانون کے حرکت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان سندھ ہاؤس سے منتشر ہوگئے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ پہنچے اور پولیس حکام پر گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اراکین اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا تھا، اس لیے انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف چادر چار دیواری کی خلاف ورزی، بلوا، حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، جس میں گرفتار کیے گئے 13 کارکنان سمیت متعدد کارکنان کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کے وقت سندھ ہاؤس میں کوئی رکن اسمبلی موجود نہیں تھا کیونکہ انہیں پی پی قیادت پہلے ہی کسی اور مقام پر منتقل کرچکی تھی۔

تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ ہاؤس کے باہر پیش آنے والی صورت حال کا نوٹس لیا اور جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کارکن کو قانون ہاتھ میں نہ لینے اور سندھ ہاؤس خالی کرنے کی ہدایت کی۔ اسد عمر نے کارکنوں کو سندھ ہاؤس سے واپس آنے کی ہدایت بھی کی۔

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے اور داخلے کے بعد جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالمجید ہزاروی کی زیر قیادت جے یوآئی کارکنان اراکین کے دفاع اور سندھ ہاؤس کے دفاع کے لیے پہنچے تو انہیں سندھ ہاؤس کے قریب پولیس نے انہیں روک دیا، جس پر جے یو آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد جے یو آئی کے کارکنان پُرامن طور پر منتشر ہوئے اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

سندھ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر اس طرح کی حرکتیں بند نہ کی گئیں تو ہم نے بنی گالہ اور دیگر اراکین کے گھر دیکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ سندھ پر حملہ کیا گیا ہے‘۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشت گردی پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس پر منظم منصوبہ بندی سے ہونے والا حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے، درجنوں پولیس چوکیوں کو عبور کرکے حملہ آوروں کا ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے، وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے، عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں تاہم ہم جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور اعلی عدالتوں کے ججوں کے خاندانوں کی رہائش گاہ پر حملہ کرواکر عمران خان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے، پارلیمان، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے اپنی فسطائیت کا اظہار کیا۔ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے، اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں 172 اراکین کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سندھ ہاؤس کے باہر پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ منتخب حکومت توہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ،غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ، یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے!‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ، مگربچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی!‘۔

علاوہ ازیں جمیعت علما اسلام، مسلم لیگ (ق)، سندھ بار کونسل سمیت دیگر نے بھی سندھ ہاؤس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

بعدازاں عامر مغل کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ضمیر فروش استعفی دیں اور جس مرضی پارٹی میں جائیں۔

دوسری طرف پشاور پریس کلب کے سامنے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے اپنا ووٹ بیچ کر پی ٹی آئی ووٹرز اور عمران خان کے ساتھ غداری کی۔ پی ٹی آئی ورکرز نے نور عالم خان کے پوسٹر بھی جلائے۔

Share this:
MQM and PML-Q
Previous Post (ق) لیگ اور ایم کیو ایم نے عمران خان مائنس ون فارمولاپیش کردیا
Next Post اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 182 روپے کے قریب پہنچ گئی
Dollar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.