مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تقریب کا آغاز مایوں کی رسم سے ہوا جس میں جوڑے کے قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور ٹک ٹاکر ز نے شرکت کی۔ ربیکا خان نے اس موقع پر زرد رنگ کی پشواس پہن رکھی تھی اور اس پر خاص طور پر تیار کردہ پھولوں کا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا، جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
اس تقریب میں حسین ترین نے آف وائٹ اور اورنج رنگ کے کنٹراسٹ کے ساتھ شلوار قمیض زیب تن کی۔ اس سے قبل، ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کی تقریب بھی کافی مقبول ہوئی تھی، جبکہ شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد اب ڈھولکی اور مایوں جیسے ایونٹس دوبارہ منعقد کیے جارہے ہیں۔
مایوں کی تقریب میں ربیکا خان کے لباس کی قیمت کا انکشاف بھی ہوا، جب ایک ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں ربیکا سے جوڑے کی قیمت پوچھی۔ ربیکا خان نے تھوڑی تامل کے بعد بتایا کہ ان کا لباس تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے کا ہے۔
یہ تقریب نہ صرف ربیکا اور حسین کے لیے یادگار بنی بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی دلچسپی کا مرکز رہی، جہاں انہوں نے اپنے پسندیدہ جوڑے کو خوشی کی اس گھڑی میں دیکھا۔

