geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رکشہ عوامی سواری۔۔لیکن ڈرائیورز کے مسائل توجہ طلب

January 10, 2019 0 1 min read
Raksha
Share this:

Raksha

تحریر : محمد شاہد محمود

رکشہ تین پہیوں پر مشتمل سواری ہے جو ایک بندہ چلاتا ہے اور سواریاں اٹھا تا ہے۔رکشہ ایجاد ہونے سے پہلے لوگ سائیکل رکشہ میں سفر کیا کرتے تھے اور رکشہ بھی انہی سائیکل رکشہ کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔رکشہ لوگوں کے لئے ایک مفید سواری ہے جو سائیکل رکشہ سے زیادہ آرام دہ اور تیز ہے۔٩١ ویں صدی میں رکشہ ایشین ممالک میں بھی مشہور ہوا۔اورمردوں کے روزگار کے لئے مفید ثابت ہوا۔پاکستان میں رکشہ لاہور میں بنایا جاتا ہے۔اور جب سے رکشہ بنا ہے تب سے لے کر اب تک رکشے میں بہت بدلاؤ آگیا ہے پہلے رکشہ پیٹرول پر چلا کرتا تھا اس کے بعد ایل پی جی رکشہ چلا اور اب اس کے بعد سی این جی رکشہ چل رہا ہے۔

رکشے کو سی این جی رکشے میں منتقل کر کے ایک فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ اس سے ماحول میں آلودگی میں کمی آئے گیاور پیٹرول والے پرانے ماڈل کے رکشے بہت دھواں خارج کرتے ہیں جس سے ماحول آلودہ ہوتا ہے۔ سی این جی رکشہ کچھ حد تک پیٹرول رکشہ سے بڑا ہوتا ہے اور آرام دہ بھی ہوتا ہے۔رکشے کی قیمتوں میں پچھلے بیس سالوں میں پانچ سو گناہاضافہ ہوا ہے۔اگر دیکھا جائے تو آج کل رکشہ مہنگائی کے سبب مہنگا معلوم ہوتا ہے اور بہت سے لوگ رکشے کی سواری کو برداشت نہیںکرپارہے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ رکشے سے ہمیں بہت سے فائدے حاصل ہیں سب سے اہم بچوں کا اسکول کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اس کے علاوہ سامان لانا لے جانا بھی رکشے میں باآسانی ہوجاتا ہے۔لاہورمیں ٹیکسی کی سروس نہیں ہیں تو جن لوگوں کے پاس اپنی سواری نہیں ہے تو وہ لوگ رکشے سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور رکشہ ان کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ انکے سامان کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچادیتاہے۔قریب جانا ہو یا دور رکشہ ہر جگہ مفید ثابت ہوتا ہے۔اس میں باآسانی اپنے سامان کے ساتھ جایا جا سکتا ہے۔رکشہ عوام کے لئے تو مفید لیکن رکشہ ڈرائیورز کے مسائل میں حالیہ مہنگائی کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ٹریفک وارڈن کیجانب سے ناجائز چالان،پارکنگ سٹینڈ کا نہ ہو ،ایل پی جی کا مہنگا ہونا اور ایل پی جی کے خلاف آپریشن یہ ان کے بڑے مسائل میں سے چند ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کا اکیلامحکمہ ٹریفک پولیس کے بہاؤ اور روانی میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک تجاوزات کی بھرمار اور دیگر مسائل کے باعث ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کو مل کر ” کمپیٹیشن” کے طور پر کارروائی کرنا ہو گی۔ جب تک پلازوں، مارکیٹوں اور دیگر کمرشل مقامات پر پارکنگ اسٹینڈز قائم نہیں کئے جاتے ہیں اور ایسی مارکیٹیں اور کمرشل پلازے جہاں پارکنگ کی جگہ پر دکانیں وغیرہ تعمیر کی گئی ہیں ان کی گرا کر پارکنگ کی جگہ کو واگزار کروایا جائے۔شہر کی آبادی ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 58 فیصد نوجوان بے روزگاری کے باعث رکشہ چلا کر روزی کمانے پر مجبور ہیں۔ ایک سروئے کے دوران دو لاکھ کے قریب چنگ چی رکشہ اور شاہدرہ میں واقع مختلف کارخانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 نئے چنگ چی رکشے تیار ہونے کی وجہ سے چنگ رکشہ کی بہتات بھی ٹریفک کے بڑھتے بہاؤ اور حادثات میں اضافہ کی ایک سب سے بڑی وجہ ہے۔گزشتہ دنوں ملی رکشہ ڈرائیور یونین کے زیر اہتمام ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت ملی لیبرفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان احمد چوہدری، صدر پنجاب ملی رکشہ یونین رانا شمشاد،سیکرٹری جنرل پنجاب ملی رکشہ یونین شیخ محمد نعیم،ملی لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری نشرواشاعت محمد عاصم و دیگر نے کی۔ریلی میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز شریک ہوئے جو اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ریلی حاجی کیمپ،پولیس لائن سے ہوتی ہوئی شملہ پہاڑی پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی کے شرکاء سے ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رکشہ یونین کے مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ یہ صرف اعلان نہیں ہمارا عمل بتائے گا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

غازی آباد کے رکشہ ڈرائیور کی بیوہ کی کفالت کریں گے۔ رکشہ والوں کی وجہ سے ہماری راتیں بھی دنوں کی طرح ہیں۔ دوسرے شہروں سے آنے والوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کی فکر نہیں ہوتی۔رکشہ ڈرائیورزپر مشقت زندگی گزار رہے ہیں ٹھٹھرتی رات میں جب سب سو رہے ہوتے ہیں رکشہ ڈرائیورزق حلال کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آپ کے مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اگراسلام آباد تک رسائی کرنی پڑی تو بھی آپ کے حقوق کے لیے جائیں گے اورملکر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔ پاکستان اللہ کا انعام ہے اس کی تعمیر و ترقی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے کہ مزدور خود کشی کی طرف نہ جائے۔انہیںباوقار روزگار ملے۔ مشکل حالات میں بھی حکمران غریب پروری کریں یہ ان پر فرض ہے۔

ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جس سے مہنگائی قابو میں آئے۔مہنگائی کا مگر مچھ قوم کو بے چینی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہوتی ہے اگر ہم اپنے مطالبات کے لئے ملکر تحریک چلائیں گے تو ہمیں کامیابی ملے گی۔ملی لیبر فیڈریشن رکشہ یونین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور انکی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گی۔ملی لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان احمد چوہدری،چیئرمین ملی لیبر فیڈریشن لاہور اسلم خان،رانا شمشاد،شیخ محمد نعیم نے کہا کہ رکشوں کو پارکنگ سٹینڈ کی سہولت مہیا کی جائے۔کینٹ ڈیفنس میں گیس والے رکشوں پر پابندی ختم کی جائے۔ایل پی جی گیس چلانے والے رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ نہ کیا جائے۔ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، پارکنگ کی آڑ میں ہونے والی بھتہ خوری بند کی جائے۔ایل ٹی سی اور ٹریفک وارڈن ٹارگٹ چالان بند کریں۔

روٹ پر مٹ پر سابقہ جرمانہ فیس معاف کرتے ہوئے روٹ پرمٹ جاری کیے جائیں۔محمد عقیل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا کہ رکشہ یونین کو اگر کوئی ناجائز تنگ کرتا ہے تو ہم مفت قانونی امداد فراہم کریں گے۔محمد ایوب ٹیپو،رانا محمد ارشد،محمد رمضان نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کا کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ صرف علاقے دئیے جاتے ہیں۔ملی مسلم لیگ کے مشکور ہیں کہ یہ ہمارے لیے نکلے۔ گیس مہنگی ہو گئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ ہم بھی پاکستانی ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔ ایل پی جی خطرناک ہے تو مکمل بند کی جائے صرف رکشہ ڈرائیور کو کیوں نہیں دی جاتی۔ رکشہ ڈرائیورز کے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔رزق حلال کی تلاش میں سردی کی ٹھٹھرتی راتوں میں نکلنے والوں کو ان کا حق دیا جائے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی پر چیف جسٹس آف پاکستان ایک سوموٹو لیں تا کہ غریب کے گھر کا چولہا جل سکے۔حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے جس سے مزدور خود کشی کی بجائے باعزت زندگی بسر کر سکے۔
M Shahid Mehmood‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
General Qamar Javaid Bajwa
Previous Post پاکستان بابائے قوم کے وژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے: آرمی چیف
Next Post پاکستان کے اسلامی تشخص اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے ہم تیار رہیں گے۔ مولانا محمد صدیق مدنی
Mohammad Siddiq Madani

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.