geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر

June 1, 2021June 1, 2021 1 1 min read
Book
Share this:

Book

تحریر : عدیلہ نورین

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کتاب سے زیادہ ہمدرد، غمخوار اور وفادار دوست کوئی نہیں ہو سکتا۔ ایک بہترین دوست میں جن تمام خوبیوں کے ہم خواہاں ہوتے ہیں وہ صرف کتاب میں موجود ہوتی ہیں۔ حیاتِ مستعار کے مختلف ادوار میں دوست تبدیل ہوتے رہتے ہیں مگر مطالعہ ہمارا ایسا با وفا رفیق ہے جو بچپن، جوانی اور بڑھاپے میں یکساں ہماری غمگساری و ہمنوائی کرتا رہتا ہے۔ کتاب غموں کی جھلستی دھوپ میں خنک چھاؤں کی مانند ہے۔ کتاب تاریکیوں میں نور افشاں ہے۔ کتاب مایوسیوں میں امید کی کرن ہے۔ کتاب دورِ حاضر کی پر خار وادیوں میں ہموار راستہ ہے۔ کتاب زندگی کی بھول بھلیوں میں بہترین رہنما ہے۔ کتاب جلا بخش ہے۔ کتاب ہی انقلاب آفریں ہے۔ تاریکیوں سے روشنی، مایوسیوں سے امید، خرافات سے اخلاقیات اور فضولیات سے تخلیقات کا سفر کتاب کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

انسانی جسم کو زندہ رہنے کے لیے خوراک اور روحانی تربیت کے لیے کتاب دوستی کی ضرورت ہے۔

کتاب کے ساتھ انسان کا تعلق اتنا ہی پرانا ہے، جتنا انسان کا شعور اور آگاہی کے ساتھ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں صرف 19 فیصد لوگ کتاب دوست ہیں جبکہ 73 فیصد کتاب سے نابلد ہیں۔ کتب بینی کے اس دم توڑتے رجحان کے ذمہ دار حکومت سے لے کر عام شہری تک سب ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کتاب کو جس طرح فروغ دینا چاہیے تھا، اس طرح نہیں دیا گیا۔ ہماری حکومتوں کی ترجیحات میں کتاب کبھی بھی گورنمنٹ کی ترجیح نہیں رہی۔ دیگر ممالک میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے لائبریریاں موجود ہوتی ہیں۔ کتابوں کی شلفیں بنی ہوتی ہیں۔ بچپن سے ہی کتابوں کا شوق پیدا کیا جاتا ہے، جبکہ ہمارے ہاں بیسیوں لائبریریاں غیر آباد ہیں۔

حکومت یا تو فنڈ جاری نہیں کرتی اور کرے بھی تو بد عنوانی کی نظر ہو جاتے ہیں۔ جس طرح کتاب کلچر کو فروغ نہیں دیا گیا، اسی طرح ہمارا نظام تعلیم بھی کتاب سے محبت نہیں سکھاتا۔ طلبا میں کتاب کی اہمیت اجاگر کرنے کے بجائے یہ سکھایا جاتا ہے کہ محض نوکری کے لیے ڈگری لینا مقصد ہے۔ رٹا سسٹم کو فروغ دے کر طلبا کو محض نمبر بنانے والی مشین بنا دیا گیا ہے۔ قاری کے حوالے سے بھی وہ ماحول پیدا نہیں کیا گیا جو اسے کتب بینی کی ترغیب دے۔ اسے ذاتی سطح پر معاشی اعتبار سے اس طرح الجھا دیا گیا ہے کہ کتاب اس کی ترجیح نہیں رہی۔ حکومتی سطح پر پبلشرز کی بھی سرکاری سرپرستی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کتاب چھاپنا اور خریدنا دونوں مشکل ہیں۔

نوجوان نسل میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے ہوں گے تا کہ انفرادی رویوں میں تبدیلی لائی جا سکے۔ عالمی یوم کتاب کے موقع پر کتب بینی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کر کے طلبا میں کتب بینی کی اہمیت اُجاگر کرنی چاہیے۔ والدین بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی مطالعہ کا شوق پیدا کر کے، بچوں کو اچھی اور مفید کتابیں بطور تحائف دے کر اور فارغ اوقات میں انہیں لائبریری لے جا کر بچوں کی کتاب دوستی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں استاد کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے۔
Library

اساتذہ ذوقِ کتب بینی کا شوق اجاگر کرنے کے لیے طلبا کو کتاب کا کوئی بھی ایک موضوع پڑھنے کے لیے دے سکتے ہیں۔ نظام تعلیم کو رٹا سسٹم سے نکال کر تحقیق اور تخلیق کی طرف لایا جائے تو بھی نوجوانوں میں کتب بینی کا رجحان پیدا ہو سکتا ہے۔ حکومتی سطح پر کتب بینی کے فروغ کے لیے لائبریریاں بنائی جائیں اور انہیں حکومتی سرپرستی حاصل ہو۔ آج بھی اگر معاشرے میں کتاب پڑھنے کا کلچر رائج کیا جائے، اجاڑ لائبریریوں کو پھر سے آباد کیا جائے اور اچھا ادب تخلیق کیا جائے تو قاری اور کتاب کا رشتہ ایک بار پھر استوار کیا جا سکتا ہے۔

تحریر : عدیلہ نورین

Share this:
Dr Umar Qiaz
Previous Post خوبصورت لہجے کے شاعر ڈاکٹر عمر قیاز قائل
Next Post ’قومی کرکٹر بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہو گی‘
Babar Azam

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.