geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خوبصورت لہجے کے شاعر ڈاکٹر عمر قیاز قائل

June 1, 2021June 1, 2021 0 1 min read
Dr Umar Qiaz
Share this:

Dr Umar Qiaz

تحریر : محمد پرویز بونیری

خیبرپختونخوا کی سرزمین میں اردو ادب کے بڑے پائے کے ادیب اور شاعر گزرے ہیں۔احمد فراز، فارغ بخاری، قتیل شفائی، شوکت واسطی، نذیرتبسم، خاطر غزنوی، غلام محمد قاصر، محسن احسان، رضا ہمدانی اور مقبول عامر جیسے شعراء کاکلام پڑھنے سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ اس سرزمین نے اردو شاعری کے میدان میں ایسے نابغہ ٔ روزگار پیدا کئے ہیں، جن پر بجا طور پر فخر کیا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے دورافتادہ خطہ بنوں کی علاقائی زبان اگرچہ پشتو ہے ، مگریہاںاردو زبان کی قدردانی کایہ عالم ہے کہ یہ جواں مرد شاعرمقبول عامرکی جنم بومی ہے، جنہوں نے اپنے خوبصورت لہجے کے بل بوتے پر عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ دورجدید میں ڈاکٹر عمر قیازقائل جوکہ ایک طرف اردوادب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اوراردوادب کے میدان میں نسلِ نو کی علمی پیاس بجھانے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے تودوسری طرف اردو شاعری کے ساتھ ایسا مضبوط رشتہ قائم کردیاہے کہ ہر چند اس میدان میں نوواردمعلوم نہیں ہوتے۔میں نے مقبول عامر کو پڑھاتھا ۔انکی زندگی اورفکر وفن نے مجھے انکاگرویدہ بنادیاتھااورجب بھی کہیں بنوں کاذکرآتاتھا، مقبول عامرکے اشعارمیرے حاشیہ خیا ل پرلہرانے لگتے ہیں۔

سال 2020ء میں جب میںنے اردوادب کے طلبہ کے لئے ” مشعلِ اردو” مرتب کیا اورملک کے طول وعرض میں اسکی پذیرائی اورمانگ بڑھی تواس سرزمین یعنی بنوںمیں بہت زیادہ تعدادمیں میرے چاہنے والے پیداہوئے ، جن میں ڈاکٹرعمر قیازقائلبھی شامل ہیں۔ پہلی فرصت میں انہوں نے کتاب کی قیمت اداکرکے ” مشعلِ اردو” منگوائی اورپڑھنے کے بعد اپنے شاگردوں کو تجویز کی، جس کے بعدبنوں کے ساتھ میراایساتعلق پیداہواکہ ہرہفتے کوئی نہ کوئی دوست وہاں سے کال کرکے مجھ سے مشعل اردوکے متعلق پوچھتا ہے۔

سوشل میڈیا کی توسط سے مجھے قائل صاحب کی شاعری پڑھنے کاموقع ملا اوریوں انکے ساتھ برقی خط کتابت ہوتی رہی ۔ حالیہ دنوں میں انکامجموعہ ” محبت عام کرناچاہتاہوں ” منظرعام پرآیا توانکی شاعری کے اصل جوہر کھل کرسامنے آگئے۔ محترم نے اپنامجموعہ مجھے ارسال کیا۔ کتاب کے ٹائٹل کی طرح ہرشعر اورہرمصرع میں محبت عام کرنے کاپیغام چھپاہواہے۔اس قدرخوب صورت لہجہ، فصیح وبلیغ اردو اور فکر وفن کے اعتبارسے ایسے کامل اشعار کہناکہ ان پر اہل زبان کاگمان ہوتاہے۔کتاب پر بڑے بڑے اساتذہ ٔفن کے مقدمے اورتعریفی کلمات درج ہیں، جن کے ہوتے ہوئے ہمارے الفاظ نقارخانے میں طوطی کی صداکے مترادف ہوں گے، مگر موصوف کی شاعری پڑھنے کے بعد اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکے اورقلم کو اپنے جذبات کے اظہارکاذریعہ بنایا۔ہم ایک عرصہ سے اردوادب کے ساتھ وابستہ ہیں ، گوکہ طبیعت موزوں نہیں رکھتے اورخود کبھی شعر کہنے کی کوشش نہیں کی ہے ، اگرچہ یہ آرزو کبھی کبھی حصارذات میں مچلتی ہے ، مگر شاعری کے مقابلے میں نثر مافی الضمیر بیان کرنے کے لئے زیادہ مناسب لگتی ہے ۔ اسلئے جب بھی مشق سخن کی خواہش پیداہوتی ہے ، قلم اٹھاتے ہیں اوروزن، بحر، قافیہ اورردیف کی قید سے آزادہوکر نثرتخلیق کرتے ہیں۔ ڈاکٹرصاحب کی کتاب ” محبت عام کرناچاہتاہوں” کو جستہ جستہ پڑھا، کچھ اشعار دل کوایسے بھائے کہ پہلی فرصت میں ازبرہوگئے اورموقع محل کی مناسبت سے بطورہتھیار اپنے پاس سنبھال رکھے ہیں۔بقول قائل صاحب

میں نفرت کو خیالِ خام کرناچاہتاہوں
محبت کو جہاں میں عام کرناچاہتاہوں
کوئی مانے نہ مانے یہ تہیہ کرلیاہے
میں اپنے آپ کو نیلام کرناچاہتاہوں

ڈاکٹرعمرقیازقائل نے جدید شاعری میں اپناایک الگ مقام پیداکردیاہے کیونکہ اکثر شعراء عام طورپر محبت کے حصارمیں ایسے مقید ہوتے ہیں کہ وہ دنیا کی تمام مسرتیں اپنی ذات تک محدودرکھناچاہتے ہیں۔ انکے موضوعات محدودہوتے ہیںاوراکثر کسی انسان کی محبت میں تخیل کی دنیائوں میں سفرکرتے ہیں۔وہ اپنی شاعری میں محبوب کاسراپابیان کرتے ہیں، اسکی جدائی میں روتے ہیں ، اپنی محبت کااظہارمختلف طریقوں سے کرتے ہیں اوراپنے سوا ہربندے کوجوکہ اسکے محبوب کاقرب حاصل کرلیتاہے، زندیق سمجھنے لگتے ہیں۔ڈاکٹرصاحب کے مجموعے ” محبت عام کرناچاہتاہوں” کے ٹائٹل سے انکی عالی ظرفی، وسیع المشربی اورمحبت کے پاکیزہ جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے جدید شاعری کو ایسے بے شماراشعار دئے ہیں جوخیال اوربیان کے اعتبارسے ہماری شاعری میں اضافہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کتناعجیب شخص تھا کیاکام کرگیا
اپنی اداسیاں بھی میرے نام کرگیا
میں اس نظرکے سبب معتبرتھادنیامیں
میں اس نظرکے سبب بے مثال رہتاتھا

اپنے وطن اوردھرتی سے والہانہ محبت کااظہارڈاکٹرصاحب نے کچھ یوں کیاہے۔

اب جوپھیلا ہے یہ گلزار، نہیں تھا اتنا
یاتوگلشن سے مجھے پیارنہیں تھا اتنا
ایسی آلودگی پھیلی ہے مرے شہروں میں
سانس لینا کبھی دشوار نہیں تھااتنا
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post ’آزاد کشمیر کے الیکشن سے متعلق این سی او سی کا خط مسترد کرتے ہیں‘
Next Post کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر
Book

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.