geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہاجرین کے لیے نیا جرمن لیبر قانون تنقید کی زد میں

June 8, 2019 0 1 min read
German Parliament
Share this:

German Parliament

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن ارکان پارلیمان کے منظور کردہ قانون کا مقصد یہ کہ تارکین وطن کے جرمن معاشرے میں انضمام کو آسان بنانا ہے لیکن ساتھ ہی سیاسی پناہ کے ناکام امیدواروں کی ملک بدری کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

دانش مرزا 2015ء میں جرمنی آئے اور سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا دی۔ انہوں نے جرمن زبان سیکھی اور ایک ایسا بیڈمنٹن کلب کی رکنیت حاصل کر لی جس نے انہیں جرمنی میں زندگی گزارنے میں مدد فراہم کی۔ پاکستان میں اپنی نرسنگ ڈگری کی بدولت انہیں اسی شعبے میں مزید تربیت کا موقع ملا جس کے بعد انہیں ایک بزرگ افراد کے گھر میں مستقل ملازمت مل گئی۔ اب دو برس بعد دانش مرزا مزید تربیت حاصل کر کے باقاعدہ طور پر بزرگ افراد کے لیے نرسنگ کرنا چاہتے ہیں۔

دانش مرزا کو جرمنی کے شمال مشرقی شہر شویٹ کے ٹاؤن ہال میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کا موقع ملا جس میں میرکل نے وعدہ کیا کہ وہ ہنر مند افراد کی سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کے لیے جلد قانون سازی کریں گی۔ اور آج جمعہ سات جون کو جرمن پارلیمنٹ نے ایک نئی پالیسی پیکج کو قانون کی شکل دے دی ہے۔

اس میں ’گے اورڈنیٹے- رؤک کہیر- گیزسٹس‘ بھی شامل ہے جس کا مطلب ہے ملک میں بسانے کا منظم قانون ۔ تاہم بہت سے قانونی ماہرین اور جرمنی کی لیفٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ژؤرگ شنائیڈر کا کہنا ہے کہ یہ قانون غیر آئینی ہے۔ ان کا استدلال ہے کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ملنے والی مراعات کا ان کی طرف سے حکام سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں خاتمہ، یا ان کی ملک بدری سے قبل ہی انہیں حراست میں رکھنا اور باقاعدہ جیلوں میں رکھنے جیسے اقدامات دراصل جرمن آئین کی خلاف ورزی ہیں۔

اس قانونی پیکج میں ایک ایسا قانون بھی ہے جس کا مقصد ہنر مند غیر یورپی غیر ملکیوں کو جرمنی کی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنانے کے عمل میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہو اور وہ بھی جو کسی تیسرے ملک میں ورک ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہیں۔

مگر ایک امیگریشن ایکسپرٹ پروفیسر ہیلن شیونکن کا کہنا ہے کہ مختلف قوانین کا یہ پیکج ملا جلا پیغام دے رہا ہے: ’’ایک قانون اچھے طریقے سے تارکین وطن کو خوش آمدید کہہ رہا ہے تو ایک اور کا مطلب ہے کہ تارکین وطن کے لیے تربیت کا حصول یا کام کی اجازت حاصل کرنا مشکل بلکہ تقریباﹰ ناممکن بنا دیا جائے گا۔‘‘

جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری DIHK نے تاہم حکومت کی طرف سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حوالے سے قوانین کو آسان بنانے کی پارلیمانی کوشش کو سراہا ہے۔ کیونکہ اس وقت ملک میں چار لاکھ کے قریب سیاسی پناہ کے متلاشی جن کی اکثریت 2015ء میں جرمنی آئی تھی، اس وقت پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہے ہیں یا پھر وہ ملازمت اختیار کر چکے ہیں۔ تاہم اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ان میں بعض لوگوں کو نئے قوانین کے تحت ملک بدر کر دیا جائے۔

Share this:
Childhood Marriage
Previous Post دنیا کے ہر پانچویں لڑکے کی شادی بچپن میں ہی کر دی جاتی ہے
Next Post بھارت: دو سالہ معصوم بچی کا قتل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
India Child Murder

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.