geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریٹائرمنٹ اور اس کی مشکلات

July 21, 2019 0 1 min read
Retirement
Share this:

Retirement

تحریر : ماریہ سلیم

زندگی ‘ تبدیلی کا دوسرا نام ہے۔ اس تبدیلی کا دارومدار قدرت کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ عمر اس تبدیلی کا پیمانہ ہے جس پر انسان کی ساخت کو ڈھالا جاتا ہے۔ انسانی زندگی کے تین جزو ہیں بچپن’ جوانی اور بڑھاپہ ۔بچپن انتہائی پرسکون جزو ہے جس میں انسان پریشانیوں سے دور اپنی دھن میں مست رہتا ہے’ جوانی زندگی کا وہ جزو ہے جس میں نفسا نفسی اور نشیب و فراز کا خلاصہ ہوتا ہے اور بڑھاپہ زندگی کا انتہائی کمزور جزو ہے جس میں پریشانیاں اور بیماریوں کی زد میں انسان اپنی زندگی کے آخری دن گزارتا ہے۔

اسلام میں بزرگوں سے حسنِ سلوک کا درس جا بجا ملتا ہے۔ حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ حضرت محمد ۖنے ارشاد فرمایا :
”میری امت میں سے نہیں جو مسلمانوں کے بڑے کی تعظیم اور چھوٹے پر رحم نہ کرے اور عالم کا حق نہ پہنچائے۔” (فتاوی رذویہ)
حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اکرم ۖ نے ارشاد فرمایا:
”جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کیا اور بڑوں کی تعظیم نہیں کی وہ ہم میں سے نہیں۔”
حضرت انس سے مروی ہے کہ حضور نبی ۖ نے فرمایا:
”جو جوان کسی بوڑھے کی سن رسیدگی کے باعث اس کی عزت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرمادیتا ہے جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے۔”

بچپن میں گڈا ‘ گڑیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے انسان جوانی کی طرف جب قدم بڑھاتا ہے تو خود کو مستحکم بنانے کے لیے وہ مختلف نشیب و فراز سے گزرتا ہے۔مالی استحکام کے لیے وہ زندگی کے اس حصے میں تگ و دو کرتا ہے اور پھر ایک دن اسے سرکاری ملازمت ملتی ہے۔ بظاہر سرکاری ملازمت کے بہت سے فوائد ہے جن میں سب سے بڑا فائدہ ریٹائرمنٹ پے پینشن کی وصولی ہے۔ وہ اپنے بڑھاپے کی زندگی کو آسان کرنے کے لیے اپنی ملازمت میں آنے والی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے زندگی کے مراحل گزارتا ہے۔

کبھی اسے ٹرانسفر کردیا جاتا ہے’ کبھی اس پر الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی ہے’ کبھی تعریفوں کے انبار لگا دیے جاتے ہیں اور کبھی اسے مایوسی بیماری کے راستے تک چھوڑ آتی ہے۔ عمرا نسٹھ برس ہوتی ہے تو وہ ریٹائر ہونے کے انتظامات شروع کردیتا ہے اور یہاں اسے اپنی ملازمت کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ کبھی انکم ٹیکس کے دفتر کے دھکے’ کبھی جی پی فنڈ کی قطاریں’ کبھی بینک اکائونٹ کے لیے بینک کے چکر اور کبھی اندورنِ دفتر کاروائی اس ضعیف کے کندھوں پر لاڈ دیا جاتا ہے۔ عمر کی اس کمزور حصے میں اکثر لوگوں کو بیماریوں نے جکڑا ہوتاہے۔ کمزور ہڈیوں کا یہ ڈھانچہ اپنے ریٹائرمنٹ سے ملنے والے پیسوں سے گھر میں بیٹھی اسکی بن بیاہی بیٹی کی شادی کرنے کا خواب دیکھتا ہے۔ تپتی دھوپ میں’ قطاروں میں کھڑے’ ارد گرد جو نظر گھوماتا ہے تو ہر آنکھ میں ایک امید کی کرن جھلکتی نظر آتی ہے۔ کسی کا خواب گھر بنانے کا ہوتا ہے’ کسی کا خواب بچے کو پڑھانے کا ہوتا ہے اور کسی کا خواب کاروبار کا ہوتا ہے۔

عمر ساٹھ برس کی ہوتی ہے’ اور وہ سینیر سیٹیزن کہلاتا ہے۔ پر اس لقب تک جو محنت اس نے کی ہوتی ہے اور جن مشکلات کا سامنہ وہ کرتا ہے وہ صرف وہ اور اس کا رب جانتا ہے۔وہ بظاہر پریشانیوں کے قفس سے رہا ہوتا ہے مگر اندر ہی اندر وہ اس پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے کہ کیا اس پینشن میں گھر کے اخراجات’ ادویات کے اخراجات اور بچوں کے اخراجات ان چند روپیوں میں پوری ہوگی یا نہیں۔

سینیئر سیٹیزن ایک ملک کے لیے خزانے کی مانند ہوتے ہیں۔ ان کے تجربے سے نئے آنے والے استفادہ حاصل کرتے ہے۔ یہ ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ یہ وہ چراغ ہے’ یہ وہ ستارہ ہے اور یہ وہ روشنی کا مینار ہے جو اپنی لوح سے ‘ اپنی شعاع سے اور اپنے روشنی سے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہے مگر جب اس چراغ سے بتی چھین لی جائے’ اس ستارے کو گرہن لگ جائے اور اس مینار کی روشنی چھین لی جائے تو یہ اپنے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔

حکومتِ وقت کو چاہیئے کہ ہمارے معاشرے کے ان قظبی ستاروں کو ریٹائرمنٹ میں آسائشیں فراہم کرے تا کہ وہ اپنے چمک دمک برقرار رکھ سکے اور اپنے محنت و لگن سے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کریں۔ حکومتِ وقت سے اپیل ہے کہ وہ ان کے لیے ایک باقاعدہ بیٹھک بنائے اور متعلقہ اداروں کو جلد از جلد کام ختم کرنے کا حکم کرے تاکہ ان بزرگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ ان کی پینشن ان کو بروقت فراہم کی جائے اور ان کو ان کی ایمانداری اور دیانتداری کا پھل دیا جائے۔ بے شک انہیں بزرگوں کی محنت اور قربانیوں سے ہمارا پاکستان اور ہمارا سبز ہلالی پرچم دنیا کے نقشے پر لہرا رہا ہے۔

تحریر : ماریہ سلیم

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا: ترجمان پاک فوج
Next Post ملاوٹ کا خاتمہ کیسے ممکن
Blending

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.