geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

المیہ یا بدقسمتی

October 13, 2019 1 1 min read
Power
Share this:

Power

تحریر : اے آر طارق

اِسے ایک المیہ کہیئے یا بدقسمتی کہ ہمارے وطن عزیز کو جو بھی حکمران، آمریا سیاستدان ملا، کیا ”خوب“ملا،ہر ایک نے اِس مُلک کی محبت کادم بھرا،اِس کے لیے جان تک قربان کرنے کا عزم کیا،اِس کی ترقی و خوشحالی کا اراگ الاپا،اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے،وطن عزیز کی بہتری اور اسلام کی سربلندی کے لیے بہت نعرے لگائے مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا،ہر ایک نے اقتدار پاکر ”بدمست ہاتھی“کی طرح اِس دیس کی عزت ووقار اور اِس کی سا لمیت سے کھیلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی(چاہے وہ حکمران ہو،آمر ہو،سیاستدان ہویا کسی پارٹی کا لیڈر)ہر ایک نے ”جنتاسیوک“ہونے کا ڈھونک رچاکر مختلف روپ اوربہروپ اپنا کر مختلف شکلوں میں نرالے انگ سے اور نرالے ڈھنگ سے اِسے لوٹااور ڈسا،کسی نے اِسے مُلک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر اِس مُلک کی ناؤ ڈبونے کی کوشش کی،کسی نے اِسے مُلک کی خیر خواہی اور سا لمیت پاکستان کے نام کا لبادہ اُوڑھ کر اِس کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی،کسی نے اِسے مہاجر قوم،دیگر قوموں اور صوبوں کے دفاع اور ان کے تحفظ کانام لے کر اغیار کے ساتھ مل کر ڈبونا چاہا،افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک عزیز کے ساتھ اِن میں سے کوئی بھی مخلص نہیں،سب ہی بزنس مین ہیں،کوئی بھی اِس دیس کا خیر خواہ نہیں،مشکل وقت میں مُلک و قوم کو چھوڑ کر دیار غیر میں جابسیں گے۔

سب ہی اِس ارضِ وطن کی بربادی کا تماشا دیکھنے والے ہیں،مختلف شکلوں،مختلف حیلوں، بہانوں، ڈراموں،مکارانہ کارروائیوں،مصالحانہ پالیسیوں کے باعث اِس مُلک کی جڑوں میں بیٹھے اِسے اغیار کی ”تھپکی“اور”خواہش“پر کھوکھلا کرنے بیٹھے ہیں،اپنے اقتدار اور مفادات کی ہوس لیے اور اِس میں مسلسل اضافہ کی خاطر اِس مُلک کی سلامتی تک کو داؤ پر لگائے ہوئے ہیں،ذرا نہیں سوچتے کہ اِن کی آپسی اور مفاداتی جنگ کا یہ مُلک متحمل نہیں ہوسکتا،اقتدار اور مفاد کے حریص پل بھر کے لیے بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے یہ اقدامات بیرون دنیا ہمارا وقار خراب اور ہمیں جگ ہنسائی کا موجب بنارہے ہیں،ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے وقت اپنی عزت بھی نہیں دیکھتے،ملکی وقار بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں،اِن میں بعض کا یہ عالم ہے کہ جوشِ خطابت میں ملکی سلامتی اور اِس کا وقار بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں اور اپنے غیر ذمہ درانہ بیانات کے باعث حکومت ِوقت اورسیکیورٹی اداروں کوبھی مشکل اور آزمائش میں ڈال دیتے ہیں اور اِس پر ذراسابھی ندامت اور شرمندگی محسوس نہیں کرتے،(اُلٹا توجہ دلانے پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ اِس پر اڑ جاتے ہیں)اِ س مُلک کی یہ سب سے بڑی بدقسمتی رہی ہے کہ اِس کی قسمت میں ہی اپنوں سے زخم کھانا لکھا ہے،اِس کو اتنا نقصان ان پڑھ لوگوں نے نہیں پہنچایا،جتنا پڑھے لکھے لوگوں نے دیا ہے۔

اِس مُلک کو اتنا خسارا عوام نے نہیں دیا، جتنا اِن ”جنتا سیوک“حکمرانوں اور سیاستدانوں نے پہنچایا ہے،ہمیں اتنا خطرہ باہر سے نہیں،جتنا اندر سے ہے،ہمارا ہر لیڈر چاہے وہ سیاسی ہویا دینی، اگر حکمران ہے تو مسندِاقتدار کے نشہ میں دُھت اپنی رعایاکو کیڑے مکوڑے سمجھنے لگتاہے اور اگر دینی رہنماء ہے تو اپنے ورکرز کی بھاری اکثریت کے زعم میں مبتلااپنے آپ کو ان داتا،سپریم لیڈر،یہاں تک کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے لگتاہے،ایسے میں اپنے آپ کو اِس مُلک کی ”ناگزیر ضرورت“تصور کرتے ہوئے اپنے مشورے،فیصلے،ایجنڈے زبردستی ریاست پر ٹھونسنے لگتے ہیں اور اُوپر سے اِن پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بھاری بھر ورکروں کا ساتھ ہونے کے زعم میں طاقت کے نشے میں دُھت حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے اور سخت اقدامات کی دھمکیاں دینے پر آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے بیرونی دنیا میں ہمارا اچھا تاثر نہیں ابھرتا،یہ وہ تلخ حقیقتیں ہیں جس نے پاکستان کوکبھی بھی خوشحال و مستحکم نہیں ہونے دیا۔

اُوپر سے سیاسی و مذہبی قائدین کے لیے لگائے گئے اِس بھولی عوام کے یہ نعرے”تیرے جانثار بے شمار“”حاضر حاضر لہو ہمارا“”قائد کا جو غدار ہے،موت کا حقدار ہے“ہمیں لے بیٹھتے ہیں، مُلک کی تباہی وبربادی میں یہ وہ عوامل ہیں جومہلک اور جان لیوا کردار ادا کرتے ہیں اوراِس مُلک کو بجائے اِس کے کہ ترقی کی طرف بڑھے،تنزلی کی جانب دھکیل رہے ہیں، یہ اِس مُلک کا ہی حوصلہ ہے کہ جو اِس سرزمین پر ایسے ایسے انتہاء پسند،جنونی،مفادپرست اور مُلک دشمن عناصر،اِس مُلک کے خلاف بولنے والوں کا بوجھ لیے ہیں،اِس کے اُوپر دندناتے، چنگاڑتے اِس دھرتی پر زخم لگا رہے ہیں۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Usman Bazdar and Imran Khan
Previous Post حکومت پنجاب نے بھی آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے کمر کس لی
Next Post تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی، حکومت نے اخراجات کم کئے: حفیظ شیخ
Hafiz Sheikh

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.