geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صبا قمر کی سرمد سلطان کھوسٹ کو مبارکباد

September 10, 2019 0 1 min read
Saba Qamar
Share this:

Saba Qamar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے سرمد سلطان کھوسٹ کو ان کی نئی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے بوزان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کےلیے منتخب ہوجانے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر سرمد سلطان کھوسٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صبا قمر نے کہا کہ وہ انہیں دوست سے زیادہ فیملی کی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سرمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’مجھے فخر ہے کہ تم پیسہ کمانے کےلیے فلم نہیں بناتے بلکہ شوبز انڈسٹری میں کچھ کر دکھانے کےلیے فلم بناتے ہو… اور تم اپنی فلمیں دل و جان سے بناتے ہو۔ اللہ تمہیں وہ ساری کامیابی دے جس کے تم حقدار ہو۔‘‘

بوزان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال جنوبی کوریا کے شہر بوزان میں منعقد ہوتا ہے جہاں اسکریننگ کےلیے دنیا بھر کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز اپنی فلمیں جمع کرواتے ہیں جن کی تعداد عموماً سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ ان میں سے صرف چند فلمیں ہی اسکریننگ کےلیے منتخب ہو پاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ عالمی سطح پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت اہم کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ یہ 2015 میں شہرت پانے والی ’’منٹو‘‘ کے بعد، بطور ڈائریکٹر، سرمد سلطان کھوسٹ کی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں وہ خود بھی چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں گے۔ زندگی تماشا کی مرکزی اداکارہ سامعہ ممتاز ہیں جبکہ یہ فلم پاکستان میں بھی جلد ریلیز کےلیے تیار ہے۔

سرمد سلطان کھوسٹ مشہور کامیڈین اور پاکستان کے ورسٹائل اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء مزاحیہ کرداروں سے کی لیکن جلد ہی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تقریباً ہر طرح کے رولز کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور ہر روپ میں بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈراموں میں ہدایت کاری بھی کی اور پھر وہ فلموں میں بھی ہدایت کاری کرتے نظر آئے۔

سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’’منٹو‘‘ کی نہ صرف ہدایت کاری سرمد سلطان نے کی بلکہ اس فلم میں وہ خود بھی منٹو کے کردار میں دکھائی دیئے۔ اس فلم کو دنیا بھر سے ناقدین نے بہت سراہا جبکہ یہ باکس آفس پر بھی کامیاب رہی۔

Share this:
Rafael Nadal
Previous Post یو ایس اوپن، اعصاب کی جنگ میں نڈال چیمپئن بن گئے
Next Post برآمدات میں اضافے پر توجہ IMF سے نجات کا واحد حل
IMF

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.