geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قربانی اور کانگو وائرس

July 16, 2019 0 1 min read
Congo Virus - Qurbani
Share this:

Congo Virus - Qurbani

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

شکر الحمداللہ ! ہم انسان اور مسلمان ہیں، لفظ ”قربانی”عربی زبان کے لفظ”قربان” سے ماخوذ ہے جس کا لغوی معنی ہے ایسی چیز جس کے ذریعہ اللہ کاقرب حاصل کیا جائے اور اصطلاح شرع میں اس ذبیحہ کو کہا جاتا ہے جو اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لئے کیا جائے۔ قربانی ہر اس مسلمان پرواجب ہے جوعاقل، بالغ، آزاد اور مقیم ہواور ضروریات زندگی کے علاوہ اتنی جمع پونجی ہوکہ قربانی کا جانور خریت سکے۔قربانی جس طرح صاحب نصاب مردوں پر واجب ہے اسی طرح صاحب نصاب عورتوں پر بھی واجب ہے۔واجب قربانی کے لئے مال پر سال کا گزرنا یا تجارتی ہونا شرط نہیں ہے۔حتی کہ اگر کوئی شخص قربانی کے تین دنوں میں سے آخری دن بھی بقدر نصاب مال کا مالک ہو جائے اس پر بھی قربانی واجب ہے۔ازل سے ہی شیطان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ دین اسلام سے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، آج کل ”کانگو وائرس ” کا جو چرچا ہے وہ بھی مسلمانوں اور مومنوں کو اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے سے روکنے کا ایک بہانہ ہے کہ ” کانگو وائرس ” پہلے قربانی اور پھر کانگو وائرس پر بات کرتا ہوں !

قربانی کے متعلق اللہ تعالی کا حکم قرآن پاک میں موجود ہے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے ”فصل لربک وانحر(سورةالکوثر)پس اپنے رب کے لئے نماز پڑھئے اورقربانی کیجئے۔

احادیث میں قربانی کے بہت سے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔حدیث میں ہے کہ قربانی کے دنوں میں اللہ تعالی کو سب سے پسندیدہ عمل جانور کی قربانی ہے۔قربانی کے جانور کے ہر ہر بال،سینگ اور کھر کے عوض بھی نیکیاں ملتی ہیں۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ذو الحجہ کی دسویں تاریخ یعنی عید الاضحی کے دن فرزند آدم کا کوئی عمل اللہ تعالی کو قربانی سے زیادہ محبوب نہیں ( رواہ الترمذی و ابن ماجہ) ہے۔اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں اور بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کے یہاں قبول ہو جاتا ہے۔پس اس کو خوشدلی سے انجام دو۔

ایک حدیث میں ہے جس کے راوی حضرت زید بن ارقم ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے عرض کیا:یا رسول اللہ ان قربانیوں کی حقیقت اور تاریخ کیا ہے؟آپ نے فرمایا یہ تمہارے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔(یعنی سب سے پہلے ان کو اللہ تعالی کی طرف سے اس کا حکم دیا گیا اور وہ کیا کرتے تھے۔ان کی اس سنت اور قربانی کے اس عمل کی پیروی کا حکم مجھ کو اور میری امت کو بھی دیا گیا ہے)ان صحابہ نے عرض کیا پھر ہمارے لئے ان قربانیوں میں کیا اجر ہے؟آپ نے فرمایا قربانی کے جانور کے ہر ہر بال کے عوض ایک نیکی۔انہوں نے عرض کیا تو کیا اون کابھی یہی حساب ہے؟(اس سوال کا مطلب تھا کہ بھیڑ،دنبہ اورمینڈھا جیسے جانور جن کی کھال پر گائے،بیل یا بکری کی طرح کے بال نہیں ہوتے بلکہ اون ہوتا ہے۔توکیاان اون والے جانوروں کی قربانی کا ثواب بھی ہر بال کے عوض ایک نیکی کی شرح سے ملے گا؟)آپ نے فرمایا ہاں:اون یعنی اون والے جانوروں کی قربانی کا اجر بھی اسی شرح اور اسی حساب سے ملے گا۔کہ اس کے بھی ہر بال کے عوض ایک نیکی ملے گی۔(مسند احمد و سنن ابن ماجہ)حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ خود حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمیشہ قربانی کی،صحابہ کرام اور تمام مسلمانوں کا بھی معمول قربانی کرنے کا رہا ہے۔

ترمذی شریف کی ایک حدیث میں ہے۔ ا ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن عمر سے سوال کیا کہ کیا قربانی واجب ہے؟تو جواب میں حضرت عبد اللہ بن عمر نے فرمایا کہ حضور اقدس ۖ نے اور سارے مسلمانوں نے قربانی کی ہے۔اس شخص نے دوبارہ سوال کیا کہ یہ واجب ہے یا نہیں؟حضرت عبد اللہ بن عمر نے فرمایا کہ تجھے عقل ہے؟ حضور اقدس ۖ نے اور تمام مسلمانوں نے بھی قربانی کی ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب حضور ۖ اور تمام مسلمانوں کا معمول قربانی کرنے کا ہے تو تم بھی قربانی کیا کرو۔حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور ہر سال آپ نے قربانی کی۔(ترمذی)حضرت عبد اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سال مدینہ منورہ میں قیام فرمایا اور ہر سال آپ نے قربانی کی۔

حضرت انس بن مالک جو سرکار دو عالم ۖ کے خادم خاص تھے وہ اپنا اور سرکار دوعالم ۖ کا معمول بقرعید کے دن کا بیان کرتے ہیں کہ (بخاری)نبی کریم ۖ دومینڈھوں کی قربانی کیا کرتے تھے اور میںبھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا ہوں۔بخاری و مسلم شریف میںحضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہی و سفیدی مائل رنگ کے سینگوں والے دو مینڈھوں کی قربانی کی،اپنے دست مبارک سے ان کو ذبح کیا اور ذبح کے وقت ”بسم اللہ واللہ اکبر”پڑھا۔میں نے دیکھا کہ اس وقت آپ اپنا پاؤں ان کے پہلو پر رکھے ہوئے تھے۔اور زبان سے بسم اللہ و اللہ اکبر کہتے جاتے تھے۔(رواہ البخاری و مسلم)

خبر یہ ہے کہ محکمہ صحت پنجاب، سندھ بلوچستان ، کشمیر گلگت، خیبر پختون خان میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے پہلے پاکستان بھر میں کانگو وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے چند مقامات پر کانگو وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے کانگو وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کے بعد طبی ماہرین نے عوام کو قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ مقامات میں کانگو وائرس کی موجودگی کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے خاتمے کے لئے ایک طرف تو جانوروں پر سپرے کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور دوسری طرف عوام کے آگاہی کے لیے ابلاغ عامہ کا سہارا بھی لیا جارہا ہے، کیوں کہ احتیاطی تدابیر سے اس وائرس سے پھیلنے والے کانگو بخار سے مکمل نجات اور ممکنہ ہلاکتوں میں کمی لائی جاسکتی ہیں۔ کانگو بخار ایک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ وائرس مویشیوں کے جسموں پر چپکے رہنے والے کیڑے یا چیچڑی (جوں کی شکل سے ملتا ہوا، قدرے لمبا کیڑا، جسے ہائی لومہ بھی کہتے ہیں) میں پایا جاتا ہے۔ یہ وائرس ایک جانور سے دوسرے جانور اور جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہوتا رہتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ مویشی یا انسان کے خون یا رطوبت سے بھی پھیل سکتا ہے۔ ان کے مطابق، ”اگر یہ ہائی لومہ کسی انسان کو کاٹ لے تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے، جوکہ ایک خطرناک بیماری ہے۔”

مویشیوں کی منڈیوں میں بیوپاریوں اور گاہکوں کو زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں کانگو وائرس آسانی کے ساتھ نقل و حرکت کر سکتا ہے۔ ویٹرنری شعبہ سے تعلق رکھنے والے، مویشی پالنے والے، خرید و فروخت میں شامل اور مذبح خانوں میں کام کرنے والے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے، ”ننگے ہاتھ سے چیچڑی کو ہاتھ نہ لگایا جائے، بچوں کو جانوروں کی منڈی میں لے جانے سے گریزکیا جائے اور منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے جائیں تاکہ کپڑوں پر رینگتی چیچڑی نظر آسکے۔”کانگو بخار کی علامات مریض بخار، سر درد، منہ میں چھالے بننا، پیٹ میں دائیں طرف بالائی حصے میں تکلیف اور بھوک کے خاتمہ کی شکایت کرتا ہے۔ ڈینگی اور کانگو وائرس کی علامات تقریبا ایک جیسی ہیں لیکن مریض کی ہسٹری سے اس اصل بیماری کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جبکہ احتیاط ہی اس بیماری کا واحد علاج ہے۔

گزشتہ سال کوئٹہ میں مزید ایک خاتون کی کانگو وائرس سے ہلاکت کی وجہ سے گزشتہ سال کانگو وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کانگو کے ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔

پاکستان کی 70 فیصد آبادی دہیاتوں میں رہائش پزیر ہیں جبکہ 70فیصد سے 80 فیصد دیہاتی ایسے ہیں جن کا پیشہ جانوروں ( مال مویشی ) کو پالنا ہے ، 10 فیصد ایسے بھی دیہاتی ہیں جو جانوروں کی پرورش تو نہیں کرتے مگر ذندگی کو دھکا دینے کے لئے ”مال مویشی ” گھر پر رکھتے ہیں ، تا کہ دودھ چائے کی ضرورت پوری ہو سکے۔

پاکستان کی بیس 227774520 آبادی میں اگر ,20 .10 مریض ( سرکاری اعدادو شمار) کے مطابق ہوں تو یہ ”آٹے میں نمک ” بھی نہیں بنتا۔ پھر میڈیا پر اس کی تشہیر اور بریکنگ نیوز کی سمجھ عقل میں نہیں آتی، لگتا ہے کچھ قوتیں ایسی ہیں جو مکمل شیطان کے زیر اثر ہے۔ وہ شیطانی قوتیں ہمیں اللہ اور اللہ کے پیارے نبی حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ اسلام اور حضرت اسمعیٰل علیہ اسلام کی سنت ادا کرنے سے دور کرنے کے لئے ” کانگو وائرس ” کا رونا دھونا وہ بھی عید قربان کے موقع پر کر رہے ہیں ، دعا ہے اللہ پاک سب مسلمانوں کو سنت ابراہیمی ادا کرنے کی توفیق دے اور جو لوگ سنت ابراہیمی کو ادا کر رہے ہیں ان کی قربانیوں کو قبول و منظور فرمائے ( آمین )
DR Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Previous Post زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے ‘زمین ایس مال’ کا سنگ بنیاد ڈی ایچ اے اسلام آباد میں رکھ دیا گیا
Next Post ون ڈے رینکنگ: پاکستان نمبر 6، بابر تیسرے بہترین بیٹسمین، بولرز ٹاپ 10 سے باہر
Pakistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.