geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ ساہیوال: شہباز شریف کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

January 24, 2019 1 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر72 گھنٹے میں رپورٹ سامنے لانے کا کہا گیا جو نہیں لائی گئی، ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی نہیں بنائی بلکہ ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا اسی رات اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر میرے استعفے اور رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جب کہ رانا ثناء اور ڈاکٹر توقیر نے 48 گھنٹوں میں خود رضاکارانہ طور پر استعفے پیش کیے۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پنجاب میں آج جو نظام ہے اور جو صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں وہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے، واٹس ایپ پر ہر چیز کی اجازت لیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال پر پہلے وزیراعظم پھر وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، غیر جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور اگر بے گناہ ثابت ہو جائیں تو عہدوں پر واپس آ جائیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنکھوں ميں دھول جھونکنے کے برابر ہے، کوئی بھی شخص حکومت کے احمقانہ اور جاہلانہ مؤقف کو تسلیم نہیں کرسکتا، اس ڈرامے کو یکسر مسترد کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ڈرامہ رچا کر ذمہ داران کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جب کہ وزراء نے مرنے والے چاروں افراد کو دہشت گرد کہا، چاروں کے نام ریڈ بک میں درج ہونے کا کہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا نے واقعے میں مزاحمت اور 2 دہشت گردوں کے فرار کا کہا اور خود کش جیکٹس اور اسلحہ ملنے کا بھی کہا گیا، وزراء کا یہ مؤقف ملزمان کو بچانے کی کوشش تھی جس کا اب جواب دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ذیشان پہلا دہشت گرد ہوگا جس کا تعلق دہشت گردوں سے 3 دن سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ابھی تک یہ ذیشان کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اس موقع پر وہاں موجود رانا تنویر حسین نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے پوری قوم میں بے چینی اور خوف ہے، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گيا ہے لیکن بہت سے سوالات ابھی تک حل طلب ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ٹویٹ کچھ اور جب کہ وزراء کا مؤقف کچھ اور تھا، کل جو ایکشن لیا وہ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد کہتے تھے دوسری طرف دو کروڑ امداد دیتے ہیں، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ایران کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں، امریکہ اہنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام: صدر روحانی
Next Post پاکستانی نژاد ’انڈر کَور جرنلسٹ‘ اور جرمن میڈیا کے تحفظات
Journalist Shams Ul-Haq

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.