geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سرفراز احمد نے شکست کا ملبہ ناقص بولنگ پر ڈال دیا

January 7, 2019 1 1 min read
Sarfraz Ahmed
Share this:

Sarfraz Ahmed

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں اصل فرق جنوبی افریقا کی فاسٹ بولنگ نے ڈالا ہے اور جنوبی افریقا کی جیت کا کریڈٹ ان کے بولروں کو جاتا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے بولر توقعات پوری نہیں کرسکے کیوں کہ ہمارے بولر 120کلومیٹر اور میزبان ٹیم کے بولر 140 سے 145کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 250 سے 300 رنز بنالیتا تو ہمارے لیے ٹیسٹ میچ میں چانس ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں اصل فرق جنوبی افریقا کی فاسٹ بولنگ نے ڈالا، میں جب 2013 میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ یہاں آیا تھا تو اس وقت عمر گل، تنویر احمد اور عرفان کو اسی قسم کے مسائل کا سامنا تھا تاہم مجھے نہیں معلوم یہاں آکر ہمارے بولروں کی اسپیڈ کیوں کم ہو جاتی ہے۔

سرفراز احمد کا کہناتھاکہ دوسری ٹیسٹ سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی ہے لیکن یہاں ہم ٹیم کی حیثیت سے اچھا نہیں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کرنا ہوگا لیکن ان ملکوں میں ایشین ٹیموں کو اسی قسم کے مسائل پیش آتے ہیں، اگر ہمیں ٹیسٹ میچ جیتنا ہیں تو ہمیں 20 وکٹیں لینا ہوں گی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن کی کارکردگی اچھی تھی اسی تسلسل سے کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان اسٹروک پلیئر ہیں اس لئے نیچے بھیج کر شان مسعود سے اوپننگ کرائی گئی۔

یاد رہے کہ مئی 2016 میں مکی آرتھر کو وقار یونس کی جگہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، اس دوران ڈھائی سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 26 میں سے 16 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے جب کہ پاکستان دس ٹیسٹ جیت سکا ہے۔

پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز اور ایک آسٹریلیا کیخلاف جیتی جب کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے 2، سری لنکا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے سیریز میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز بھی ہار گئی تھی۔

پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز دو دو سے اور گزشتہ سال ایک سے برابر کی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

Share this:
Ranbir Kapoor - Alia Bhatt
Previous Post نیویارک میں سال نو کا جشن منانے کے بعد عالیہ اور رنبیر کی ایک ساتھ ممبئی واپسی
Next Post ایرانی مستعفی وزیر کا اداروں پر ساڑھے تین ارب ڈالر کی لوٹ مار کا الزام
Hassan Qazi

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.