geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سرفراز کو سینٹرل کنڑیکٹ میں ‘اے’ کیٹگری کس بنیاد پر ملی ہے؟

August 13, 2019 0 1 min read
Sarfaraz Ahmed
Share this:

Sarfaraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 8 اگست کو سینٹرل کنٹریکٹ 20-2019ء کے لئے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنڑیکٹ دے کر ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نیا سینٹرل کنڑیکٹ عجلت میں دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں، یہ فیصلہ کرنا اس لئے ضروری تھا کہ جولائی میں شروع ہونے والا سینٹرل کنٹریکٹ ویسے ہی ایک ماہ تاخیر کا شکار ہو چکا تھا۔

البتہ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے بغیر سینٹرل کنٹریکٹ کا سامنے آنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اگرچہ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں میں اضافہ کر سکتی ہے، تاہم ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور سابق کوچ مکی آرتھر کی موجودگی میں بننے والے 20-2019ء کے سینٹرل کنٹریکٹ جس میں مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی مشاورت شامل ہے، کئی تحفظات سامنے آرہے ہیں ۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی “ اے” کیٹگری میں یاسر شاہ کو شامل کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ ایک سال میں انہوں نے 7 ٹیسٹ میں 38 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ گذشتہ سال پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ کارکردگی ہے، البتہ دوسری تلخ حقیقت یہ ہے کہ یاسر شاہ کی موجودگی میں قومی ٹیم 7 ٹیسٹ میں چار ٹیسٹ جیتی نہیں سکی۔ پھر 33سال کے یاسر شاہ ٹی 20میں قومی کے لئے منتخب ہوتے نہیں ، اور گذشتہ سال 8ون ڈے میں وہ محض چھ وکٹ لے سکے، جس کے لئے انہوں نے 384رنز دیے۔

اگر ان اعدادوشمار پر یاسر شاہ کو “ اے” کیٹگری مل سکتی ہے، تو سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو کس بنیاد پر “ بی” کیٹگری” میں رکھا گیا۔ 34سال کے اظہر علی جنھوں نے گذشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، انہوں نے گذشتہ سال 9 ٹیسٹ کی 17 اننگز میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریوں کے ساتھ 480رنز بنائے۔ اظہر علی موجودہ پاکستان ٹیم کے سب سے بڑے ٹیسٹ بیٹس مین ہیں۔ انہوں نے 73ٹیسٹ میں 43.27 کی اوسط سے 5669 رنز بنائے جن میں 15 سینچریاں شامل ہیں۔

ایک طرف سینٹرل کنڑیکٹ “اے” کیٹگری میں سابق کپتان اور تجربے کار بیٹسمین اظہر علی کو نظر انداز کیا گیا، دوسری جانب ٹیسٹ وکٹ کیپر اور کپتان سرفراز احمد کو یاسر شاہ کی طرح “ اے” کیٹگری دینے میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

32سال کے سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 143 رنز بنائے، اور صرف 9 چوکے لگا سکے۔ لیکن گزشتہ سال 34 ون ڈے میں انہوں نے 631 رنز اور 7 ٹیسٹ میں 375 رنز بنائےجب کہ گذشتہ سال سرفراز احمد کے ساتھ قومی ٹیم کے ریزور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 7ون ڈے کی چھ اننگز میں دو سینچریوں کے ساتھ 255رنز بنائے لیکن انھیں “ سی” کیٹگری میں رکھا گیا

سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ جنھوں نے ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں ایک مین آف دا میچ کے ساتھ 253رنز بنائے اور پاکستان کے تیسرے کامیاب بیٹس مین رہے، کو سینٹرل کنڑیکٹ بناتے وقت شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ 38سال کے محمد حفیظ نے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔ محمد حفیظ جنھیں گذشتہ سال ایشیا کپ میں ڈراپ کیا گیا، انہوں نے 6 ٹی 20 میں 81 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 243رنز اور 18ون ڈے میں 91 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 507 رنز بنائے۔ اس کارکردگی کے باجود محمد حفیظ کیسے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں؟

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ “ اے” کیٹگری میں 30 سال کے حارث سہیل کیوں نہیں ہیں؟ حارث سہیل پاکستان کے لئے تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے پانچ مقابلوں میں جہاں حارث سہیل کھیلے، انہوں نے 2 نصف سینچریوں کے ساتھ 193رنز بنائے۔ گذشتہ سال حارث سہیل نے ون ڈے میں 2 سینچریاں بنائیں ، جب کہ گیارہ ٹیسٹ اننگز میں حارث سہیل نے 443رنز بھی بنا رکھے ہیں ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کو 9 ٹی 20، 6 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میں شرکت کرنا ہے، تاہم سینٹرل کنٹریکٹ بنانے والی کمیٹی بظاہر ان سے ناواقف دکھائی دیتی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ بنانے والی کمیٹی کے فیصلے ظاہر کر رہے ہیں کہ آنے والے مقابلوں کے لئے 19کھلاڑیوں سے علیحدہ کئی ناموں کو سلیکشن کے لئے زیر غور لایا جائیگا اور ایسا ہونے کی صورت میں یہ اس کمیٹی کی پہلی بڑی ناکامی ہوگی۔

اگرچہ ماضی میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدہ کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں، تاہم اس بار متعدد نام نظر انداز کیے گئے، جن کے انتخاب پر آنے والے دنوں میں ضرور غور کیا جائے گا۔

Share this:
Priyanka Chopra
Previous Post پریانکا خیرسگالی سفیر نہیں منافق ہیں
Next Post گزشتہ کاروباری ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی، سٹاک مارکیٹ میں تنزلی
Dollars

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.