geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سرخاب کا عرفان

January 31, 2019 0 1 min read
Surkhaab By Irfan Javed
Share this:

Surkhaab By Irfan Javed

تحریر : عامر ظہور سرگانہ

بعض دفعہ ایک ہیرے کی قیمت اتنی ہو جاتی ہے کہ ایک وسیع و عریض پہاڑ بھی اتنا بیش قیمت نہیں ہوتا۔ماہیت پر نہ جائیے کہ وہ کتنی ہے بس اس کی چمک، خوبصورتی، کشش اور مول کو دیکھئیے۔بعض ہیرے بھی انمول ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں۔خریدنا تو درکنار یہ دیکھے بھی نہیں جا سکتے۔

ایسا ہی ہیرا “سرخاب” کا عرفان جاوید ہے۔ ایک ایسی تحریر جو اپنے اندر ادب کا سمندر سموئے ہوئے ہے ۔ پڑھتے ہوئے آپ لمحہ بھر بھی توجہ بانٹ نہیں سکتے کیونکہ لمحات و واقعات الفاظ کی فلم کی طرح چلتے جاتے ہیں اور آپ کوئی لمحہ کھونا نہیں چاہتے۔ پاک ٹی ہاؤس کے بعد اگر کسی شخص نے ادب اور اس سے لگاؤ رکھنے والوں کو جگہ دی ہے تو وہ احمد ندیم قاسمی صاحب مرحوم کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔

ادیب، شاعر، فلسفی ایک عجیب سے خبط میں مبتلا رہتے ہیں ۔ کبھی یہ رشک بن جاتا ہے کبھی تنہائی، حسد، طمع، شہرت، اور واہ واہ سے چلتا ہوا تنقید کی دہلیز پر قدم رکھ دیتا ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد کے حالات و واقعات کو کھنگالیں تو لکھاری چاہے وہ کسی بھی میدان کا ہو مفلوک الحال ہی رہا۔ حبیب جالب، منٹو، جون جی، ساغر صدیقی ہوں یا پھر فیض صاحب، پروین شاکر، منشا یاد اور لا تعداد نام۔ سب نے یہ آگ کا دریا ڈوب کے پار کیا۔ کچھ کنارے لگے کچھ کا راستے میں سانس پھول گیا اور دم توڑ گئے۔ زیادہ دور نہ جائیں آج ہی کو دیکھ لیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ۔

سرخاب کے اندر عرفان جاوید صاحب نے کرداروں کو انگلی پکڑ پکڑ کر چلایا ہے۔ ذاتی زندگی تک رسائی اور پھر تحریر و بیان کے لیے جس ولولے، ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہر انسان میں موجود نہیں ہوتا۔یہ خداداد صلاحیت ہے ۔ فقرے تول تول کر ایک طرزِ سنگیت کی طرح الفاظ کے ڈیم پر سے بہائے گئے ہیں اور ان کے پڑنے سے تخیل کی ٹربائن سے ادب کی طاقت نے جنم لیا ہے اور ادب ہی کو روشن کیا ہے۔

سرخاب جیسی تحریر نے ادب کے ایک عظیم باب کو کسمپرسی کی سوگوار فضا میں زائل ہونے سے بچا لیا ہے۔سرخاب نے ادب کی عدالت میں عینی شاہد اور گواہ کا کردار انجام دیا ہے ۔

اس باکمال تحریر پر تحسین عرفان جاوید صاحب جیسے منجھے ہوئے انسان، لکھاری، افکاری، کرداری، اور ادب شناس کا حق ہے اور یہ حق اس نئی نسل کے لکھاریوں اور افکاریوں کو جیسے کیسے ادا کرنا ہے۔

امید ہے ادب کی رنگین داستان میں مزید تاریخی واقعات ان سے آئندہ بھی سرزد ہوتے رہیں گے۔تاکہ وہ لوگ جنہوں نے پاک ٹی ہاؤس کی فضا کو مہکانے والے تاحیات امر لوگوں کو دیکھا نہ سنا وہ اس گھڑے کے شفاف امرت پانی سے اپنی پیاس بجھا سکیں گے۔
Aamir Zahoor Sargana

تحریر : عامر ظہور سرگانہ

Share this:
Violence on Journalist
Previous Post پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا پرسنز پر تشدد
Next Post الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک میں جاری فلاحی کاموں کو سراہتے ہیں۔ سردار مسعود خان
Sardar Masood visit to Alkhidmat Stall

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.