geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کو حوثیوں کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے : امریکا

September 7, 2019 0 1 min read
Mark Esper
Share this:

Mark Esper

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر دفاع ماریک ایسپر کا کہنا ہے کہ حوثی یمن میں سفاکیت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ حوثیوں کو ایران حرکت میں لا رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے جو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر مملکت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور یمنی بھائیوں میں پھوٹ گہرے افسوس کا باعث ہے۔ سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوئی بھی کوشش مملکت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق مملکت جنوبی یمن میں رونما ہونے والے واقعات کا باریکی سے جائزہ لے رہی ہے۔ سعودی عرب نے جنوبی یمن میں آئینی حکومت اور عبوری انقلابی کونسل کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور ریاض ان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب جنوبی یمن میں آئینی حکومت عبوری انقلابی کونسل کے درمیان بات چیت اور مصالحت کی کوششیں آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ جنوبی یمن اور عدن سمیت تمام علاقوں میں آئینی حکومت کی رِٹ بحال کرنے اور تمام سرکاری، عسکری اور نجی اداروں پر حکومتی کنٹرول بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے فریقین میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور امن کے لیے فوری اور غیر مشروط عزم کی ضرورت پرزور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر یمنی عوام کی زندگیوں کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی یا طرز عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایسی کوئی بھی کوشش یا اقدام جس سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو فائدہ ہو قابل قبول نہیں ہوگا۔ مملکت نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے سے پوری قوت سے نمٹنے میں دریغ نہیں کریں گے۔

سعودی عرب نے تنازع میں شریک فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ بنا کسی تاخیر کے فوری طور پر یمنی حکومت کے ساتھ “جدہ مکالمے” میں شامل ہو جائیں۔ مملکت نے باور کرایا ہے کہ وہ یمنی صدر عبدربہ منصوری ہادی کی حکومت کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی سپورٹ اور یمنی عوام کے مفادات کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔

ادھر یمن کی آئینی حکومت نے جمعے کے روز ایک بیان میں عدن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے .. اور کہا ہے کہ وہ مملکت کے مطالبے پر پوری طرح عمل کے لیے تیار ہے۔

یمنی حکومت نے جنوبی صوبوں میں جارحیت کو مسترد کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے بیان کو گراں قدر قرار دیا جس میں ریاستی اور عسکری اداروں کو یمنی حکومت کو واپس دیے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post اقتدار اور اختیار پر براجمان رہنے کے لیے ایردوآن کا طریقہ کار کیا ہے ؟
Next Post ملیشیا میں بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسیوں کے خلاف احتجاج
Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.