geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیریز ڈی سرمایہ کاری راونڈ میں ای ایم پی جی نے 100 ملین ڈالرز حاصل کر لئے

February 5, 2019 1 1 min read
Dollars
Share this:

Dollars

لاہور : مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں نامور پراپرٹی پورٹلز کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں سب سے بڑے سرمایہ کاری راونڈ میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری وصول ہوئی ہے۔

ای ایم پی جی کے اس راونڈ کی سربراہی کے سی کے گروپ نے کی۔ جبکہ ایکسور سیڈز سمیت دیگر آٹھ سرمایہ کار بھی اس راونڈ میں شامل تھے۔
کے سی کے گروپ ایک سرمایہ کاری فنڈ ہے جو لائف سائنس، توانائی اور صنعتی ٹیکنالوجی جیسے متنوع الاقسام شعبہ جات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایکسوز سیڈذ کا الحاق ایکسور سے ہے۔ ایگنلی خاندان کے زیر انتظام یہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ایکسور یورپ کی مقبول ترین متنوع القسم ہولڈنگ کمپنی ہے جس کے اثاثوں کا تخمینہ 24 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کمپنی کے پورٹ فولیو پر دنیا کے معروف ترین کامیاب برانڈز جیسا کہ فراری، فیاٹ کرسلر آٹو موبائلز،جوونچس ایف سی اور دی اکانومسٹ شامل ہیں۔
پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش میں مبوّب ای ایم پی جی اور ملکیت اور زیر انتظام ہیں۔ یہ گروپ پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، مراکش، اسپین اور رومانیہ کے 40 شہروں میں 2000 سے زائد ملازمین کے ساتھ فعال ہے۔

ای ایم پی جی کی پاکستان میں موجود برانڈ کا نام زمین ڈاٹ کام ہے۔ یہ پاکستان کا سب معروف اور بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے۔ زمین ڈاٹ کام کی پاکستان کے 30 شہروں میں موجودگی ہے جبکہ شعبہ ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، سیلز اور دیگر شعبہ جات میں کل وقتی ملازمین کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا مقامی اسٹارٹ اپ بھی ہے۔

ای ایم پی جی کے شریک بانی اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان ولی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام محض ایک دہائی میں ایک معمولی اسٹارٹ اپ سے پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ٹیکنالوجی کی کمپنی بن چکی ہے۔ ہم نے پاکستان کے بہترین اور جدید ٹیکنالوجی سسٹمز تیار کئے ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں جدت بھی متعارف کروائی ہے جس سے مقامی پراپرٹی مارکیٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی ہم اپنے شعبے سے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

گروپ کے سی ای او عمران علی خان کا کہنا تھا کہ ان فنڈز سے سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف منصوبوں کے حصول کے امور پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی ڈویلپمنٹ اور تمام پورٹلز کی ان کی متعلقہ مارکیٹوں میں پوزیشن کو مزید مضبوط کرنا بھی موجودہ لائحہ عمل کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ای ایم پی جی اپنے منفرد بزنس ماڈل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موجودہ راونڈ کی تکمیل سے ہم جغرافیائی طور پر خود کو مزید پھیلائیں گے۔

اب تک ای ایم پی جی نے کل 160 ملین ڈالر یعنی 16 کروڑ ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اس گروپ کو اس خطے میں سب سے زیادہ فنڈنگ حاصل کرنے والی رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی تسلیم کیا جاتا ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے بارے میں:
زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل ہے جس کے ساتھ 14 ہزار 5 سو سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ پورٹل پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد پراپرٹی لسٹنگ ہیں جبکہ اس کے ماہانہ وزٹس کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے۔ زمین ڈاٹ کام پاکستان میں مختلف نامور تعمیراتی منصوبوں کی مارکیٹنگ اینڈ سیلز بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی کے عزم کے ساتھ ہم نے پاکستان کا واحد پرائس انڈیکس بھی متعارف کروایا ہے جس سے مارکیٹ کے رحجانات کا گہرا مشاہدہ ممکن ہوتا ہے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے زمین ڈاٹ کام پاکستان میں بھرپور اور بڑے ایکسپوز کا انعقاد کرتی ہے جبکہ دبئی میں دو بڑے پاکستان پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کو “میڈ ان پاکستان” ہونے پر فخر ہے۔

ای ایم پی جی کے بارے میں:
مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس میں نامور اور بہترین رئیل اسٹیٹ کے پورٹلز ای ایم پی جی کی ملکیت ہیں۔ اس گروپ کے بڑے پراجیکٹس میں پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش میں مبوّب شامل ہیں۔ ہمارے 6 ممالک میں 40 سے زائد دفاتر ہیں جہاں پر ذہین، محنتی اور کچھ کر دکھانے کی لگن کا حامل 2 ہزار سے افراد کا وہ عملہ ہے جو رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں جدت متعارف کروا رہا ہے۔

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
*********
مزید معلومات کیلئے رابطہ کیجئے :
سالار سلیمان
03008567531
salaar@zameen.com

Share this:
Imran Khan and Arif Alvi
Previous Post یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی: صدر و وزیراعظم کا پیغام
Next Post وقت کا ریلہ
Politics Power

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.