geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ٹرمپ کو امن کے کردار پر خراج تحسین

June 4, 2025 0 1 min read
shahbaz-praises-trump-for-peace-efforts
Share this:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا اور پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سرد اور گرم جنگ کے خلاف اہم کردار ادا کیا، اور ان کی کوششیں امن کے فروغ اور اقتصادی روابط میں اضافے کے لیے قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے دوست ممالک کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی تھی اور پاکستان نے 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے، جس میں 90 ہزار سے زائد شہادتیں اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارانہ عالمی انکوائری کی پیشکش کی گئی، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت کے ان حملوں میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کے 6 جہاز مار گرائے۔ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہشمند رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر ہے اور امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور ہم ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ دونوں ممالک جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

Share this:
pakistan-livestock-numbers-rise-2023
Previous Post ملک میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ تک پہنچ گئی
Next Post ایران کے خامنہ ای نے امریکی جوہری تجویز کو مسترد کر دیا، یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا عزم
iran-rejects-us-nuclear-offer-continues-enrichment

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.