geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ولی عہد شیخ محمد بن زید کی طاقت اور حدود

June 9, 2019 1 1 min read
Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan
Share this:

Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan

عراق (جیوڈیسک) جرمن وزیر خارجہ اردن کے بعد عراق پہنچ گئے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری جانب یو اے ای کی طاقتور شخصیت اور ولی عہد محمد بن زید پیر کو برلن پہنچ رہے ہیں۔ ان ہنگامی دوروں کے پیچھے کیا ہے؟

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مشرق وسطیٰ کے اپنے چار روزہ دورے میں ایک مشکل مشن کا آغاز کیا ہے۔ وہ ایک ایسے وقت میں اس خطے کا دورہ کر رہے ہیں، جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست تصادم کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ یہ دونوں ملک خطے میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانا چاہتے ہیں۔ یمن میں یہ دونوں ملک پچھلے تین برسوں سے ایک پراکسی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں یمنی عوام کے مصائب اور تکالیف میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کو شاید جانا تو سعودی عرب چاہیے تھا لیکن انہوں نے امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب کے قریب ترین اتحادی متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا ہے۔ وہاں پر وہ اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النیہان سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے کی کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ لیکن جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں صرف یہی باقاعدہ ملاقات نہیں ہو گی۔ آئندہ پیر کے روز ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی طاقتور شخصیت سمجھے جانے والے شیخ محمد بن زید النیہان برلن پہنچیں گے، جہاں ان کی ملاقات جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے بھی ہو گی۔

ایک بے بس شہزادہ؟

ٹائم میگزین نے رواں برس شیخ محمد بن زید النیہان کو دنیا کی ایک سو بااثرترین شخصیات میں شامل کیا لیکن اس کے چند ہی ہفتوں بعد اس شہزادے کو اس کی ‘بے بسی‘ کا احساس ہو گیا۔ مئی کے وسط میں متحدہ عرب امارات کے ایک ساحل پر متعدد بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سعودی عرب کے تیل ٹرانسپورٹ کرنے والے بحری جہاز بھی شامل تھے۔ یہ حملے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب کیے گئے، جہاں سکیورٹی کے انتظامات ناقص تھے۔ شاید حملہ آور جانتے تھے کہ متحدہ عرب امارات کو کہاں آسانی سے ضرب لگائی جا سکتی ہے۔ علاقائی سالمیت کا خیال رکھنا ولی عہد کی مرکزی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صورتحال سن انیس سو اکانوے جیسی ہوتی جا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق شیخ محمد بن زید النیہان کا سب سے اہم تجربہ عراق کویت جنگ ہی ہے، جب صدام حسین نے اپنے چھوٹے ہمسایہ ملک کویت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس بے بسی میں کویت کے پاس صرف ایک ہی حل بچا تھا کہ وہ بین الاقوامی مدد حاصل کرے اور اس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو مدد کے لئے پکارا۔ خدشات ہیں کہ کہیں تاریخ دوبارہ خود کو نہ دہرائے۔

واشنگٹن میں اثرو رسوخ

کچھ عرصہ قبل ولی عہد کے ہی حکم پر متحدہ عرب امارات کے ساحلوں پر کئی ملین ڈالر کی لاگت سے فوجی مشقیں کی گئیں۔ گزشتہ ایک برس سے وہ واشنگٹن کے کئی دورے بھی کر چکے ہیں۔ مقصد صرف ایک تھا کہ قومی دفاع کے لیے نئے ہتھیار خریدے جائیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ‘واشنگٹن میں انہیں ایک انتہائی اہم خارجی آواز تصور کیا جاتا ہے اور امریکا انہی کے اصرار پر خطے میں اپنی جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔‘‘

ولی عہد کو سب سے بڑی فکر آبنائے ہرمز کی دوسری جانب واقع ملک ایران کی ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز پر متحدہ عرب امارات نے ناروے اور سعودی عرب کی مدد سے اپنی تحقیقات کے ابتدائی نتائج پیش کیے۔ ان کے مطابق، ”تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن ابھی تک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق چار حملے جدید اور منظم طریقے سے کیے گئے تھے اور انہیں کسی ایسے کردار کا تعاون حاصل تھا، جس کی صلاحیت کافی زیادہ ہے، زیادہ تر امکانات یہی ہیں کہ انہیں کسی ملک کا تعاون حاصل تھا۔‘‘ تاہم اس میں کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔ ایران صرف یمن میں ہی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سامنے نہیں کھڑا بلکہ شام میں بھی یہ ممالک ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہیں۔

خلیج میں جنگ کا خطرہ

ایران کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ محمد بن زید گزشتہ کئی برسوں سے اسی لیے اسلحہ خرید رہے ہیں کہ مشکل حالات میں، اسے استعمال کیا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کی فوج کا شمار عرب دنیا کی مسلح ترین افواج میں ہوتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہی خیال متحدہ عرب امارات کو ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

جرمنی حکام محمد بن زید کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خطرے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اگر ایسا کوئی نیا تنازعہ شروع ہوتا ہے تو جرمنی بھی اس سے متاثر ہو گا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ پناہ گزینوں کی ایک نئی لہر یورپ کی طرف رخ کر سکتی ہے۔ جرمنی نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے لیے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ جرمنی کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اس کے ہتھیار کسی نئے ممکنہ تنازعے میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ جرمنی متحدہ عرب امارات کی اس بااثر شخصیت کے ذریعے ایک نئے مسلح تنازعے کو روکنا چاہتا ہے۔

Share this:
Dr. Abdul Hafeez Sheikh
Previous Post ملکی معیشت غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی: مشیر خزانہ
Next Post ایران جنگ کے عراق پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے، جرمن وزیر خارجہ
Heiko Maas

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.