geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم جس میں بَس رہے ہیں

December 12, 2021December 12, 2021 1 1 min read
Sialkot Incident
Share this:

Sialkot Incident

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

دیارِ غیر میں آئے تھے سکون کے چند لمحے گزارنے لیکن 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں ہونے والے سانحے نے سارا سکون ہی برباد کر دیا۔ ہمارا پریانکا کمارا سے سوائے انسانیت کے کوئی رشتہ نہیں۔ شاید اِسی لیے ذہن سے بار بار جھٹکنے کے باوجود اُس کا شعلوں میں گھرا جسم ہماری انسانیت کا تمسخر اُڑانے پہنچ جاتا ہے۔ سری لنکن شہری راجکو فیکٹری سیالکوٹ میں منیجر تھا۔ 3 دسمبر کو اُس نے فیکٹری کی دیواروں پر چسپاں چند سٹکر دیکھے۔ اُردو زبان سے نابلد پریانکا نہیں جانتا تھا کہ وہ مذہبی سٹکر تھے اِس لیے اُس نے وہ سٹکر اُتار دیئے۔ بَس یہی اُس کی غلطی تھی جس کی اُسے ایسی بھیانک سزا دی گئی کہ درندگی بھی مُنہ چھپانے لگی۔ مزدوروں کا غیض وغضب دیکھ کر وہ فیکٹری کی چھت پر چڑھ گیا۔ فیکٹری کے مشتعل نوجوانوں نے اُس کا پیچھا نہ چھوڑا اور چھت پر جا کر پہلے اُس کے جسم کی ساری ہڈیاں توڑیں اور پھر اُس کی لاش گھسیٹ کر سڑک پر لائے اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پریانکا کے بھائی نے کہا کہ چند لوگ کہتے ہیں کہ جب پریانکا کو آگ لگائی گئی تو اُس وقت وہ زندہ تھا (پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اِس کی تصدیق نہیں کرتی) ۔ مشتعل نوجوان آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے اُس کی لاش پر چادریں اور مفلر پھینکتے، سیلفیاں اور ویڈیو بناتے ہوئے ”لبّیک یا رسول اللہ” کے نعرے لگاتے رہے ۔ ایسے وحشی درندوں کو کیسے حضورِاکرم ۖ کا پیروکار کہا جا سکتا ہے۔آپۖ کو تو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

پریانتھا کمارا 2010ء میں سیالکوٹ آیا۔ یہ وہی سال ہے جب اِسی سیالکوٹ میں 2 حافظِ قُرآن بھائیوں حافظ مغیث اور حافظ منیب کو بے دردی سے قتل کر کے اُن کی لاشوں کو ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر سیالکوٹ کی سڑکوں پر گھمایا گیا۔ قاتلوں کو دہشت گردی عدالت نے سزائے موت سنائی جو ہائیکورٹ نے عمر قید میں بدلی اور سپریم کورٹ نے 10 سال قید میں۔ قاتل کب کے اپنی سزائیں بھگت کے واپس آچکے ہوں گے۔سوال مگر یہ کہ کیا عدلیہ کا فیصلہ دینِ مبیں کے مطابق تھا؟ کیونکہ دین تو قصاص کا حکم دیتا ہے۔ جس گلے سٹے معاشرے میں جھوٹ، فراڈ اور کرپشن اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکی ہو، جہاں عزت محفوظ ہو نہ جان ومال، جہاں انصاف بِکتا اور احتساب زورآوروں کا حربہ ہو، جہاں قبروں پر پلازے بنائے جاتے ہوں، جہاں گدھوں کتّوں اور مردار جانوروں کا گوشت بیچا اور کھلایا جاتا ہو، جہاں جعلی دوائیوں سمیت کھانے پینے کی ہر شے میں ملاوٹ ہو، جہاں عدالتوں میں قُرآن پر جھوٹے حلف اُٹھائے جاتے ہوں اور جہاں آئے دن سیالکوٹ جیسے سانحات جنم لیتے ہوں، وہاں رہنے کا کیا جواز؟۔

تسلیم کہ بُری حکمرانی کے ذریعے وطنِ عزیز کو اِس حالت تک پہنچانے میں آمریت اور سابق جمہوری حکمرانوں کا بھی کردار رہا ہوگا لیکن اِسے بامِ عروج پر بہرحال موجودہ حکومت نے پہنچایاجس نے جو کہا وہ کیا نہیںاور جو کیا، وہ کہا نہیں۔ اقتدار میں آنے سے پہلے کپتان نے کہا ”ہمیں شرم آتی ہے کہ دوسرے ملکوں سے یا دوسرے لوگوں سے جا کر بھیک مانگیںاور آئی ایم ایف آئے اور ہمیں بتائے کہ بجلی کی قیمت اتنی بڑھا دو۔ وہ ہمیں حکم کریں کبھی بجلی بڑھا دو، کبھی گیس بڑھا دو، کبھی فلاں چیز بڑھا دو”۔ پھر اقتدار میں آنے کے بعد فرما دیا ”آپ کو خوشخبری سناتا ہوں، اب ہمیں اُمید یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے جب قرضہ لیں گے تو بھی ہمارے اوپر اتنا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا”۔ یہ بھی خاں صاحب نے ہی فرمایا تھا ”مجھے شرم آتی ہے پاکستانیو! جو نیا پاکستان میں دیکھتا ہوں اُس کے اندر ہم غریب ملکوں کی امداد کریں گے”۔ لیکن صورتِ حال یہ کہ ہم نے کوئی ملک ایسا نہیں چھوڑا جس سے امداد کی بھیک نہ مانگی ہو۔ اِسی آئی ایم ایف سے اُن کڑی شرائط پر قرضہ لیا گیا جن شرائط کو شائد دنیا کا کوئی دوسرا ملک قبول نہ کرتا۔ خاںصاحب درست فرمایا کرتے تھے ”جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے جاتا ہے، آپ کی عزت چلی جاتی ہے”۔ واقعی آئی ایم ایف نے ہماری آزادی اور عزت سلب کر لی ہے اور ہم اُس کی ہر شرط پر سرِتسلیم خم کرتے جا رہے ہیں۔ یقیناََ اُسی کے حکم پر 9 دسمبر کو روتے پیٹتے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت پونے 5 روپے بڑھا دی گئی اور ساتھ یہ حکم بھی صادر فرما دیا کہ اِس بڑھی ہوئی قیمت کا اطلاق اکتوبر 21ء سے ہوگا اور اضافی رقم دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

ایسے میں جب وزیرِاعظم فرماتے ہیں ”میں جب تک زندہ ہوں، سیالکوٹ جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دوںگا” تو حوصلہ نہیں بڑھتا بلکہ شرمندگی ہوتی ہے کیونکہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں اُن کی نگاہوں کے سامنے سانحہ سیالکوٹ جیسے کئی واقعات رونما ہوئے لیکن قاتلوں کا عدلیہ کچھ بگاڑ سکی نہ انتظامیہ۔ وزیرِاعظم صاحب نے فرمایا ”ایسا نہیں ہوتا کہ الزام لگانے والے خود ہی جج بن جائیں” لیکن یہ رسم تو آپ ہی نے ڈالی ہے جناب۔ ڈی چوک اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنے میں کس نے قانون ہاتھ میں لیا؟۔ کس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانِ عبرت بنا دینے کی دھمکیاں دیں؟۔ کِس کے حکم پر وزیرِاعظم ہاؤس پر حملہ ہوا؟۔ کس کی ایما ء پر پارلیمنٹ کے گیٹ توڑے گئے؟۔ کس نے پولیس سٹیشن پر حملہ کرکے اپنے کارکُن چھُڑوائے؟۔ کس نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر یوٹیلٹی بِلز جلائے؟۔ کس نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے رقوم بھیجنے کی تلقین کی؟َ اور کس کے حکم پر پی ٹی وی پر قبضہ ہوا؟۔ حیرت ہے کہ اِس سب کے باوجود بابا رحمتے کی نظروں میں صرف آپ ہی صادق وامین۔ قوم مرضِ نسیاں میں مبتلاء نہیں صاحب، اُسے سب ہے یاد ذرا ذرا۔ وزیرِاعظم صاحب! آپ کے مُنہ سے قانون کی عملداری کی بات اِس لیے بھی نہیں جچتی کہ 2014ء کے دھرنے سے پہلے اُس وقت کے وزیرِاعظم میاں نوازشریف 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو تحقیقاتی کمیشن بنانے کا کہہ چکے تھے لیکن آپ نے اُسے ماننے سے انکار کر دیا اور اپنے سیاسی کزن طاہر القادری کی ہمراہی میں جلوس لے کر اسلام آباد کی طرف چل نکلے۔

دھرنے کے خاتمے کے بعد اُسی سپریم کورٹ کے فُل بیچ کا فیصلہ آیا کہ انتخابات شفاف اور عوام کی منشا کے مطابق ہوئے۔ کیا اُس فیصلے کے بعد 126 روزہ دھرنا غیرقانونی نہیں ٹھہرتا؟۔ کیا اُس وقت کے دھرنے میں کیے جانے والے اعلانات آرٹیکل 6 کے زمرے میں نہیں آتے؟۔ اُس دھرنے میں دائرکیے جانے والے مقدمات کا فیصلہ آج تک نہیں آیا۔ طُرفہ تماشہ یہ کہ اُن دنوں میں عمران خاں ایک طرف تو دہشت گرد کورٹ کے مفرور تھے جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ میں بھی آجا رہے تھے۔ اُنہی دنوں میں خاںصاحب کے حواری کہتے رہتے تھے کہ وہ بنی گالہ میں بیٹھے ہیں، کسی میں ہمت ہے تو اُن کو گرفتار کرلے۔ سچ یہی کہ خاںصاحب کی طرزِ سیاست پر تو پورا تھیسز لکھا جا سکتا ہے کیونکہ تحریکِ انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کبھی آئین کی پرواہ کی ہے نہ قانون کی۔

حال ہی میں الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم کو بلدیاتی انتخابات کے دوران پشاور جانے سے منع کیا۔ وزیرِاعظم نے الیکشن کمیشن کے اِس حکم کو جوتے کی نوک پر رکھا اور نہ صرف پشاور گئے بلکہ ”پاکستان کارڈ” کا اعلان بھی کیا۔ الیکشن رولز کے مطابق وزیرِاعظم چونکہ ایم این اے بھی ہیں اِس لیے وہ بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی قسم کا ترقیاتی و رفاحی اعلان نہیں کر سکتے تھے لیکن الیکشن کمیشن کی پرواہ تو اُن کے اعظم سواتی اور فوادچودھری جیسے وزراء بھی نہیں کرتے۔ جب الیکشن کمیشن نے توہینِ عدالت کے کیس میں فوادچودھری اور اعظم سواتی کو طلب کیا تو وزیرِاعظم نے باقی وزراء کو بھی یہ حکم دیا کہ وہ اِن دونوں وزراء کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں تاکہ اُس پر دباؤ پڑے تو پھر بھلا کون دعویٰ کر سکتا ہے کہ موجودہ حکومت آئین وقانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہے۔ اِس سے پہلے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو بھی آزادکشمیر کے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا تھالیکن وزیرِاعظم اُسے اپنے ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر آزادکشمیر لے آئے۔ بَدزبان فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم صاحب کے بارے میں جو بدکلامی کی وہ سب کے سامنے ہے۔ ایسے میں کون کہہ سکتا ہے کہ تحریکِ انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Evusheld
Previous Post کورونا وائرس سے حفاظت؛ کمزور افراد کے لیے نئی ’اینٹی باڈی دوا‘ منظور
Next Post موجودہ کورونا بحران، یورپی جیلوں کی صورتحال کے ضمن میں ایک ’ویک اپ کال‘
Corona Crisis

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.