geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ حکومت کی روایتی غفلت، اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار

September 29, 2021September 29, 2021 3 1 min read
Orange Line Bus Project
Share this:

Orange Line Bus Project

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت کی روایتی غفلت کے سبب اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار ہے۔

سروے کے مطابق اورنج لائن بس منصوبے کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے، ٹریک میٹرک بورڈ آفس چورنگی تا اورنگی ٹاؤن ٹی ایم اے آفس تک تعمیر کردیا ہے، مکینیکل ورکس کی بھی تکمیل کردی گئی ہے لیکن الیکٹریکل کام مکمل نہیں ہوئے ہیں، 4 اسٹیشنوں کے کام آخری مراحل میں ہیں، لفٹوں اور ایکسکلیٹر کے کام سست روی کے شکار ہیں اور یہ کام نومبر تک مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے۔

واضح رہے کہ اورنج لائن بس منصوبہ صرف 3.9کلومیٹر پر محیط ہے، یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا اور اسے 2017میں مکمل کیا جاناتھا لیکن سندھ حکومت کی روایتی بے حسی اور غفلت سے منصوبے پر تعمیراتی کام کئی بار بند ہوا اور 5سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔
صوبائی حکومت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ حکومت نے نہ صرف اورنج لائن کی تعمیر میں تاخیر برتی بلکہ بسوں کی خریداری میں بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا، اصولی طور پر سندھ حکومت کو اورنج لائن کے لیے بسوں کی خریداری خود کرنی چاہیے تھی لیکن صوبائی حکومت نے یہ ذمے داری وفاقی حکومت کو سونپ دی۔

ایک سال قبل سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے ادارہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) سے درخواست کی کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسوں کی درآمدگی کے ساتھ ہی اورنج لائن بس منصوبے کے لیے بھی بسیں درآمد کی جائیں اور اس کے ساتھ ہی اورنج لائن کوریڈور پر 3سال تک بسیں چلانے کا انتظام بھی ایس آئی ڈی سی ایل ہی سنبھال لے جس کی فنڈنگ سندھ حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ وفاقی حکومت کی زیر نگرانی تعمیر ہورہا ہے۔

وفاقی حکومت گرین لائن کے لیے 80بسیں ماہ ستمبر تک چین سے درآمد کرلے گی جو رواں سال ماہ اکتوبر یا نومبر تک سرجانی ٹاؤن تا نمائش چورنگی آپریشنل ہوجائے گا اور کراچی کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آجائیں گی، سندھ حکومت کے متعلقہ افسر نے بتایا کہ اورنج لائن کے لیے 20 بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔

سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت سندھ حکومت جب وفاقی حکومت کو بسوں پر آنے والی لاگت ادا کریگی تو وفاقی حکومت چینی کمپنی کو بسوں کی تیاری کا آرڈر کریگی اس ضمن میں سندھ حکومت نے بسوں کی لاگت کی ادائیگی میں کافی تاخیر کی جس کی وجہ سے بسوں کی درآمدگی میں کئی ماہ تک کی تاخیر ہوگی۔

متعلقہ افسر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بسوں کی لاگت کی ادائیگی گزشتہ ماہ کے آخر میں کی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے چینی کمپنی کو بسوں کی تیاری کا آرڈر دیدیا ہے، بسوں کی تیاری میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے اور شپمنٹ میں بھی 15روز لگیں گے، توقع ہے کہ یہ بسیں اگلے سال جنوری یا فروری میں آجائیں گی، جس کی بعد ڈرائیورز اورعملے کی تربیت ہوگی، اگلے سال مارچ میں اورنج لائن پر بسیں آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری شارق احمد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اورنج لائن بس منصوبہ رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا اور بسیں دسمبر میں آجائیں گی، انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ بسوں کی لاگت کی ادائیگی میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

تاہم انھوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وفاقی حکومت اورنج لائن پر بسوں کو آپریشنل بھی کریگی اس لیے وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنریٹر، فیول ٹینک، واشنگ ایریا اور دیگر فنی نوعیت کے پارٹس اورنج لائن بس منصوبے میں شامل کیے جائیں جس کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور ہمیں نظر ثانی شدہ پی سی ون منظورکروانی پڑی۔

شارق احمد نے کہا کہ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا، سندھ حکومت نے گارنٹی دیدی تھی، وفاقی حکومت بسوں کی خریداری کا آرڈر کرسکتی تھی لیکن وفاقی حکومت نے فنڈز کی ادائیگی تک انتظار کیا، یہ اس کی مرضی ہے۔

بہرکیف شارق احمد نے کہا وہ کوئی بلیم گیم نہیں کرنا چاہتے، ہر کام خوش اسلوبی سے ہورہا ہے، وفاقی حکومت کئی معاملات میں بہت تعاون کررہی ہے اور ہماری ان کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے، انھوں نے کہا کہ جلد ہی کراچی کے شہری اورنج لائن پر جدید سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کرلیں گے۔

Share this:
Supreme Court
Previous Post دیدہ ورکی خواہش
Next Post فلم’ نو ٹائم ٹو ڈائی’ کے پریمیئر میں برطانوی شاہی خاندان کی بھی شرکت
British Royal Family

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.