geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عظمیٰ کو انصاف دو!

January 30, 2019January 30, 2019 0 1 min read
Uzma
Share this:

Uzma

اسلام آباد (جیوڈیسک) سوشل میڈیا کے اس دور میں کوئی بھی واقعہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہ سکتا، یہاں کچھ ہوا نہیں کہ اِدھر واقعے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، ہیش ٹیگز بن گئے اور صرف یہی نہیں حکام بالا کی جانب سے ان وائرل پوسٹس کا نوٹس لے کر مناسب کارروائی کی خبریں بھی شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

راولپنڈی کی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا کیس بھی سوشل میڈیا کی ہی بدولت سامنے آیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا اور پھر معصوم بچی پر ظلم کرنے والے جج اور ان کی اہلیہ کو سزا ہوئی، اب لاہور میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد اور بہیمانہ قتل کا واقعہ بھی اِن دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ‘عظمیٰ کو انصاف دو’ (JusticeForUzma) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ قتل اتنا سنگین ہے کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ مقتولہ کا قصور صرف اتنا تھا اُس نے اپنی مالکن کی بیٹی کی پلیٹ سے کھانے کا محض ایک لقمہ لیا تھا۔

عظمیٰ ایک غریب چوکیدار کی بیٹی تھی، جس نے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اسے بھی ملازمت کی بھٹی میں جھونک دیا۔

لاہور کے جس خاندان کے پاس عظمیٰ بطور ملازمہ کام کر رہی تھی، وہ اسے کئی ماہ سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ عظمیٰ کو اکثر اوقات ناکردہ گناہوں کے جرم میں بھوکا رکھا جاتا اور سرد راتوں میں واش روم میں بیت الخلاء کے بالکل سامنے ٹھنڈے فرش پر سونے کے لیے جگہ فراہم کی جاتی، اس پر ظلم یہ کہ جب عظمیٰ کے اہلخانہ اُس سے ملاقات کے لیے آتے تو ان سے کہا جاتا کہ وہ دوسرے شہر گئی ہوئی ہے۔

یہ سب تو شاید روز کا معمول ہوگا، لیکن مالکن کی چھوٹی بیٹی کی پلیٹ میں سے محض ایک لقمہ کھا لینا، عظمیٰ کا سب سے بڑا جرم ٹھہرا، جس کی پاداش میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بناکر موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔

اپنی لاڈلی بیٹی کی پلیٹ سے ایک نوالہ کھانے کی پاداش میں عظمیٰ کی مالکن نے اسے سر پر اُس بری طرح سے مارا کہ وہ بالکل نیم جاں ہوگئی، جس کے بعد مناسب طبی امداد دینے کے بجائے عظمیٰ کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے تاکہ اس میں ‘جان’ واپس آسکے۔

لیکن عظمیٰ کوئی گڑیا نہیں تھی، جس میں ‘سیل’ ڈال کر اسے دوبارہ سے زندہ کردیا جاتا۔ وہ ایک جیتی جاگتی انسان تھی، جو اتنا بہیمانہ ظلم برداشت نہ کرسکی اور موت کی آغوش میں چلی گئی۔

لیکن ان ظالموں کا غصہ شاید پھر بھی ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے عظمیٰ کی لاش کو بوری میں بند کرکے انتہائی بے رحمی سے گندے نالے میں پھینک دیا، شاید اس خیال سے اس طرح ان کا گناہ چھپ جائے گا یا کوئی ان سے پوچھ گچھ نہیں کرے گا، اور صرف یہی نہیں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عظمیٰ ان کے گھر سے چوری کرنے کے بعد غائب ہوگئی۔

عظمیٰ کی لاش 2 دن بعد گندے نالے سے برآمد کی گئی، اہلخانہ کے مطابق اس کے چہرے سمیت پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، اُسے اِس بری طرح سے مارا پیٹا گیا تھا کہ اس کی ہڈیاں جگہ جگہ سے فریکچر ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر عظمیٰ کے انتقال سے ایک روز قبل ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 16 سالہ عظمیٰ انتہائی نحیف و نزار نظر آرہی ہے۔ اُسے دیکھ کر کسی بوڑھی عورت کا گمان ہوتا ہے، جسے کھانا کھلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کے حلق میں شاید وہ ایک نوالہ پھنس چکا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس حال تک پہنچی اور پھر اپنے رب سے جا ملی۔

عظمیٰ کے قتل کے الزام میں اس کی ظالم مالکن کو بیٹی اور نند سمیت گرفتار کرلیا گیا، جنہوں نے پولیس کے سامنے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس ‘غلطی’ پر معافی بھی مانگنے کی کوشش کی، لیکن ان کی یہ معافی عظمیٰ کو واپس نہیں لاسکتی، یہ معافی بستر مرگ پر بجلی کے جھٹکے سہتی عظمیٰ کے کرب اور تکلیف کا مداوا نہیں کرسکتی، یہ معافی اب کسی کام کی نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اس غریب اور بے گناہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کے خلاف تحریک التوا بھی جمع کروائی جا چکی ہے، سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کب تک یہ عظمائیں مالکان کا ظلم سہہ کر موت کو گلے لگاتی رہیں گی۔

اپنی امارت اور بڑائی کے نشے میں چُور ان ظالموں کو اتنی سخت سزا دی جانی چاہیے کہ آئندہ کوئی اور مالکن کسی اور عظمیٰ کے ساتھ یہ ظلم کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے!

Share this:
Young Doctors Protest
Previous Post کراچی: مطالبہ تسلیم کیے جانے کے بعد بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز جاری
Next Post جرمنی: دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی، تین مہاجرین گرفتار
German Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.