geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وصال یار

February 19, 2019February 19, 2019 0 1 min read
Visal e Yar
Share this:

Visal e Yar

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

ایک ایسے معاشرے میں جہاں تہذیب کے سبھی دائرے زنجیریں بن کر صنف نازک کو جکڑ لیتے ہیں وہاں پر خواتین بھی ادب تخلیق کرتی ہیں لیکن معاشرتی حالات کے مطابق انکی آواز ایک سہمی ہوئی چڑیا کی آواز جیسی لگتی ہے۔ ہماری ادبی تاریخ میں بہت کم خواتین ایسی ہیں کہ جنہوں نے معاشرتی خوف کی چادر کو تار تار کر کے دلیرانہ ادب تخلیق کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عورت گوشت پوست کے ایک لوتڑے کا نام نہیں اسکے بھی احساسات ہیں۔ زندگی کو دیکھنے کا اپنا ایک انداز ہے اور اسکی زندگی بھی جذبوں کے سبھی رنگوں میں گوندہی ہوتی ہے۔

میرے سامنے نو آموز شاعرہ یسریٰ وصال کا پہلا شعری مجموعہ “وصالِ یار” موجود ہے ۔یسریٰ وصال کی پیدائش ضلع منڈی بہائوالدین کی تحصیل ملکوال کی ہے۔ابتدائی تعلیم اسلام آباد سے حاصل کی ۔گریجویشن ایف جی کالج برائے خواتین ایف سیون ٹو سے حاصل کی ۔ایم ۔ اے انگریزی ادب و لسانیات نمل یورنیورسٹی سے کیا۔ایم اے کی تکمیل کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی اور ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کی باقائدہ ممبر ہیں۔ان کی کتاب سے حاصل معلومات کے مطابق انہوں نے لکھنے کا باقائدہ آغاز افسانے سے کیا۔پھر نثر سے نظم کا رُخ کیا اور اب باقاعدہ غزل کہتی دکھتی ہیں۔ یسریٰ بھی اسی معاشرے کے رِیت رواجوں میںاُلجھی ہوئی ایک نازک اندام لڑکی ہے لیکن یسریٰ سے وصال تک کے سفر میں اُسے نہ صرف نوجوان لڑکیوں کے جذبات کی ترجمان بنا دیا ہے بلکہ انکی شاعری کا مطالعہ ہمیں ایک خوشگوار حیرت میں مبتلاکر دیتا ہے۔ میں یسریٰ وصال سے کبھی نہیں ملا ۔ اُن سے میرا رشتہ صرف لفظوں تک ہے اور انکے یہ الفاظ میرے اُوپرانکی شخصیت کو کھول کر بیان کر رہے ہیں بلکہ یہ کہوں تو بے جانہ ہو گا کہ یسریٰ وصال نے جس دلیری کے ساتھ نسل نو کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اس نے اسے راتوں رات پروین شاکر کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

وصال یار ایک ایسا شعری مجموعہ ہے جو ہمیشہ اُردو شاعری کے ماتھے کا جھومر رہے گا کیونکہ یہ ایک ایسی نوجوان لڑکی کی شاعری ہے جسکی آنکھوں میں اتنے خوابوںنے آ بسیرا کیا ہے کہ وہ اسے ہر وقت بے کل رکھتے ہیںوہ آگے اور آگے بہت آگے جانے کی متمنی ہے اس کی فطرت میں قرار نہیں ہے۔

بدن دہکتے ہوئے سرد ہو بھی جاتے ہیں
جلے تو اور کہا ں تک جلے شرارِ وصال

یسریٰ ملا پ کی شاعرہ ہے اور وہ ایک نوجوان لڑکی کے من میں پلنے والے جذبوں کو اس خوبصورتی سے لفظوں کا پیرہن پہناتی ہے کہ دل سے بے اختیار واہ اور آہ کی صدائیں نکلتی یں ان کے یہ شعر دیکھیئے

مرے شباب کی دوشیزگی کی سن آواز
کہ چاہتی ہے بدن سے بدن کے نیاز

اسکے جذبات میں بانکپن ہے ۔ یوں دیکھائی دیتا ہے جیسے ایک الہڑ مٹیار تنہائی میں اپنے محبوب کو پکار رہی ہے۔

آمیرے پاس آ ، میرے رنگوںمیں ڈوب جا
رنگ ِ ہوس کو چھوڑ کے جیسے دھنک حلال

لیکن وہ ایک مشرقی لڑکی ہے وہ اپنی حدود سے بھی واقف ہے وہ تتلیوں کی طرح ہرپھول پر نہیںمنڈلا سکتی ۔ وقت کا اُبال اگر عشق کے خمار کو کچھ زیادہ ہی بھڑکا دے تو سپیڈ بریکر بھی ضروری ہیں۔

سگنل کو توڑتی ہوئی جانے لگی وصال

لازم ہے اب ٹرین کی زنجیر کھینچئے

نمونہ کلام
وہ میری نظروں سے نظریں ملا کے دیکھتا ہے
کہ جیسے بار میں ٹکرا رہے ہوں جام سے جام

طرح طرح سے دھڑکتا رہا ہے چاہت میں
مگر وْہی دلِ ناداں ، وْہی دلِ ناکام

دھرم ہے میرا تو صاحب کی بندگی کرنا
وہ دور ہو کہ وہ نزدیک ، دل اْسی کے نام

تعارف اِتنا ہی یْسریٰ وِصال کا ہے بہت
وہ شعر کہتی ہے ، رکھتی ہے ، اپنے کام سے کام
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Jamaat-e-Islami
Previous Post دو روزہ اقامتی تربیت گاہ برائے ذمہ داران جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد
Next Post بھیڑیئے
Rape Victim

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.