geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

February 4, 2019 0 1 min read
South Africa vs Pakistan
Share this:

South Africa vs Pakistan

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 14 رنز بنا کر بیرن ہینڈرکس کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 34 گیندوں پر ففٹی اسکور کی جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی نویں ففٹی ہے۔

بابر اعظم 90 اور حسین طلعت 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 102 رنز کی شراکت بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی۔

آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے جو پاکستان نہ بنا سکا اور اس طرح جنوبی افریقا نے میچ 7 رنز سے جیت لیا۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

ملان کو عماد وسیم نے 33 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ ہینڈرکس 28 رنز بنا کر شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ وان ڈر ڈوسن 45 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

جنوبی افریقا نے آخری 5 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بٹورے جب کہ مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عثمان شنواری اور حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے، عثمان شنواری نے 4 اوورز میں 63 اور حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان جنوبی افریقا سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی سیریز بھی ہار چکا ہے۔

Share this:
Kashmir Freedom
Previous Post کشمیر کی آزادی کا سورج
Next Post گھریلو اور کمرشل جائیدادیں 12 سے 15 لاکھ روپے مرلہ مہنگی، پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ
Property

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.