geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسپیشل اولمپکس میں 64 میڈلز جیتنے والے اسپیشل کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال

March 24, 2019 1 1 min read
Special Players
Share this:

Special Players

کراچی (جیوڈیسک) اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا دستہ وطن واپس پہنچ گیا تاہم اس موقع پر کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کا دستہ بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، بڑی تعداد میں اہل خانہ اور شائقین موجود تھے، کھلاڑیوں کے اہل خانہ خوشی سے نہال دکھائی دیے، ٹیم جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئی تو انھیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، ٹیم کے ہمراہ کوچ اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

ابوظہبی میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 64 میڈ لز اپنے نام کیے، 10مختلف کھیلوں کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں سونے کے 19، چاندی کے 27 اور کانسی کے 18 تمغے جیتے، سونے کے تمغے فٹبال، ایتھلیٹکس، پاور لفٹنگ، ٹینس، سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں جیتے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سربراہ رونق لاکھانی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی تھی اور اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر فاتح کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ گیمز میں دنیا بھر سے کھلاڑی آئے ہوئے تھے لیکن ہم ہمت نہیں ہارے اور انتہائی محنت اور جانفشانی سے پریکٹس کی اور ایونٹس میں حصہ لیا جس میں سرخرو ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستانی کسی بھی میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت کلفٹن کے شاپنگ مال میں منعقدہ تقریب میں خصوصی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے، اس موقع پر ان کے والدین اور سرپرست بھی موجود تھے، شاپنگ سینٹر میں موجود شہریوں نے تالیاں بجا کر کر اسپیشل کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا اور ان کی عمدہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اسپیشل کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا او فلک شگاف قومی نعرے بھی لگائے،پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ان ہونہار بچوں نے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی سے اپنی اہلیت ثابت کی، یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی رہی، یہ ان کی وطن سے والہانہ محبت ہے کہ وہ اپنی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ یوم پاکستان کی تقریب میں پہنچ گئے۔

پاکستان اسپیشل اولمپکس کی ایمبیسیڈر معروف آرٹسٹ ثروت گیلانی نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑیوں کی کارکردگی نے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا جبکہ انھوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے بانوے ایتھلیٹس نے دس مختلف کھیلوں کے انفرادی اور ٹیم ایونٹ مقابلوں میں انیس گولڈ، ستائیس چاندی اور اٹھارہ کانسی کے تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ایتھلیٹس نے جن کھیلوں میں سونے کے تمغے حاصل کیے ان میں فٹبال، ایتھلیٹکس، پاور لفٹنگ، ٹینس،سائیکلنگ، بوکی اور باسکٹبال شامل ہیں۔

Share this:
Project Ghazi
Previous Post سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی ‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن مکمل
Next Post صدر نے ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 172 شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نواز دیا
Arif Alvi - Major General Asif Ghafoor

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.