geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی، پندرہ افراد ہلاک

April 27, 2019April 27, 2019 1 1 min read
Sri Lanka Security Forces
Share this:

Sri Lanka Security Forces

کولمبو (جیوڈیسک) مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سری لنکا کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی میں پندرہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

سری لنکا میں سکیورٹی دستوں کی ایک کارروائی میں کم از کم پندرہ افراد مارے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی اس کارروائی میں مشرقی شہر کلمنائی میں مشتبہ جہادیوں کے ایک ٹھکانے پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب چھاپہ مارا گیا۔ حکام نے دعوی کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین خودکش بمباروں سمیت تین عورتیں اور چھ بچے ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں متعلقہ مکان سے ستائیس اپریل کی صبح برآمد کر لی گئیں۔

مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے سری لنکا میں انسداد دہشت گردی کی وسیع تر کارروائیاں جاری ہیں۔ ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں پر منظم حملوں میں کم از کم 253 افراد مارے گئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی تھی۔

پولیس نے جمعے کی شب کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی۔ حکام کو پتہ چلا تھا کہ دارالحکومت کولمبو سے 370 کلومیٹر مشرق کی طرف واقع شہر کلمنائی میں ایک مکان میں چند مشتبہ دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اسی خبر پر پولیس اور فوج کے مسلح جوانوں نے کارروائی کی۔ انسداد دہشت گردی کے اس آپریشن میں پولیس یا فوج کا کوئی بھی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

حکام نے اب تک چورانوے افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی تلاش ملک بھر میں زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مزید بیس افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔ قبل ازیں سری لنکن حکام نے مطلع کیا تھا کہ حکام کے پاس ملک میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے 140 ارکان کے بارے میں اطلاعات موجود ہیں۔

دریں اثنا اعلی قیادت حملوں کی اطلاع کے باوجود مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں میں تنقید کی زد میں بھی ہے۔ اطلاع ہے کہ سری لنکن انٹیلیجنس کے پاس ایسی خبریں تھیں کہ نیشنل توحید جماعت (NTJ) نامی گروپ گرجا گھروں پر وسیع تر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ اس ضمن میں ملکی وزیر اعظم نے جمعے کی شب ٹیلی وژن پر باقاعدہ طور پر عوام سے معافی بھی مانگی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حملوں سے متعلق انٹیلیجنس خبروں سے لا علم تھے۔

Share this:
Nashwa
Previous Post ایک نیا حادثہ، ایک نئی بھاگ دوڑ
Next Post دورہ انگلینڈ:عماد وسیم کی برق رفتار سنچری، پریکٹس میچ میں پاکستان کامیاب
Imad Wasim

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.