geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریاست مدینہ کا ماڈل

April 17, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : نسیم الحق زاہدی

پاکستان 20 کروڑ لوگوں کا مسکن ، ایک اٹیمی طاقت ، اسلام کا قلعہ جس کا قیام ہی اسلام کے نام پر عمل میں آیا تھا افسوس عالمی فسطائی طاقتوں نے ایسا کھیل کھیلا کہ کہ آج پاکستانیوں کو فکر معاش میں ڈال کو انہیں عظیم مقصد سے ہی دور کر دیا گیا ہے یہ اسلام دشمنوں کی سازش کا ہی ایک حصہ ہے کہ ہمیں گروہی ، لسانی ،صوبائی ٹکروں میں بانٹ کر معاشی مسائل میں الجھا دیا گیا ہے۔ پاکستان کی معشیت کو دیوالیے کے دہانے پر پہنچا دیا جائے تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ کہنا پڑجائے کہ ایک کمزور ریاست اپنے اٹیمی اثاثوں کی حفاظت کیسے کرے گی؟ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ حالانکہ وزرا عظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں تبدیلی کی منتظر ، نئے خوشحال ، کرپشن سے پاک اور انصاف پسند نئے پاکستان کو خواب آنکھوں میں سجائے پاکستانی قوم سے بڑے پرجوش و ولولے سے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو رعاست مدینہ کی طرز پر بنایا جائے گا اور ساتھ ہی 100 دن کا فلاحی پروگرام بھی پیش کر دیا مگر کیا ہوا سو دن تو کیاآٹھ ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں ۔ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ ایفاء نہ ہو سکا۔ڈالر کی اونچی اڑان نے ملکی معشیت کی ڈوبتی نائو کو بیچ منجدھار میں لا کر پھنسا دیا۔سوئی گیس ، بجلی ،پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے ماہر معاشیات اور الیکشن سے قبل ا پنی تقریروں میں پٹرول 45 روپے لٹر فروخت کرنے کے دعویدار کی اعلیٰ کارکردگی کا پول صرف چند مہینوں میں کھل گیا۔ وزیر موصوف نے بیان دیا کہ اتنی مہنگائی آئے گی کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں گی ۔ موجودہ حالات نے ان کے بیان پر مہر ثبت کر دی ہے۔

کیا یہ ہے ریاست مدینہ ؟ حکومت نے ایک سال پورا ہونے سے پہلے تین ماہ میں معاشی اصلاحات کے نام پرمنی بجٹ پیش کر دئیے گئے اور اس میں ٹیکسوں کی بھرمار ۔ اشیائے خوردونوش کی قمیتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں ملک کی ستر فیصد سے زائد آبادی پہلے ہی بمشکل جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اوپر سے حکومتی غریب کش پالیسیوں نے جینا اور بھی دشوار کر دیا ہے۔اگرچہ حکومت کا غریب مٹائو پروگرام ایک احسن اقدام ہے کیا اس سے ملک کا اسی فیصد طبقہ مستفید ہو سکے گا جس کی فی کس آمدنی ایک ڈالر سے کم ہے۔

جبکہ احتساب کا عمل انتقامی کاروائیوں میں بدل چکا ہے ۔سیاسی مخالفین کی گرفتاری ان کے گھروں پر چھاپے، عام طبقے کو اس کرپشن کے آپریشن سے کوئی سروکار نہیں انہیں پیٹ بھرنے کے لئے روٹی چاہیے جو منی بجٹوں کی موجودگی میں مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی ہے، انہیں صحت کی سہولیت چاہیے جو ان سے چھین لی گئی ہے۔ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت سہولیات پر ہی پابندی عائد کر دی ہے جن میں اب او پی ڈی یا ایمرجنسی میں آنے والے اور اسپتالوں میں مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی مفت سہولت کے خاتمے نے غریب مریضوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ غریب اور متوسط لوگوں کی اکثریت کو علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم کر کے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی مفت سہولیات ختم کرکے غریب مریضوں کو زندہ درگور کر دیا گیاہے۔دل،گردے، جگر سمیت تمام ادویات حتی کہ سر درد کی ڈپسرین تک کی قیمت بڑھانا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ حکومت 22کروڑ عوام کو انسانی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کی بجائے کمر توڑ مہنگائی کر کے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔

حسب معمول حکومت نے دوائیوں کی بڑھتی قیمتوں کا ملبہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت اور سپریم کورٹ پر ڈال کر وہ خود اس مہنگائی کے الزامات سے بری الذمہ ہو گئی ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نئے پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، عام لوگوں کے علاوہ سرمایہ کار بھی اس صورت حال سے خاصے پریشان ہیں جو ملکی معیشت کے لئے اچھی علامت نہیں ہے، اجناس، سبزیاں، فروٹ پیٹرول گیس بجلی،ادویات ، بچوں کے دودھ کے ساتھ کاپی کتابیں اور دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت کاروباری طبقہ ذہنی اذیت سے دوچار ہے۔پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا براہِ راست اثر ان اشیاء کی قیمتوں پر ہوتا ہے جو بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں جیسے کہ کمپیوٹرز، گاڑیاں اور موبائل فونز وغیرہ اور ان تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ جاتا ہے۔

موجودہ حکومت میں پاکستان کی برآمدات مستقل گر رہی ہیں اور درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چار سال چار ماہ میں 107 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ہے جبکہ سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو چکی ہے ۔ایسے میں حکومت وقت کے وعدوں ،بلند وبانگ دعوں کی حقیقت ایک سراب سے زیادہ نہیں۔ہر دور میں آنے والے ہر حکمران نے غریبوں کا مختلف صورتوں میں استحصال کیا ہے ،کسی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر ،کسی نے خادم اعلی ٰکا خطاب لگا کر تو کسی نے نئے پاکستان کی بات کرکے۔یہ کیسی ریاست مدینہ ۖکی طرز کی حکومت ہے ؟کہ جہاں غریب ایک وقت کی روٹی کے لیے لقمہ اجل بننے پر مجبور ہوچکا ہے ۔سادگی کی مثال یہ ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے بلٹ پروف گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتے ہیں اور عوام کو سانس لینے پر بھی ٹیکس دینا ہوگا ۔سچ ہر دور میں ناقابل برداشت ہو تاہے۔

سچ زہر پینے اور جیون تیاگ دینے کا نام ہے خود اپنے ہاتھوں سے زہر کا پیالہ پینا پڑتا ہے وہ صدیوں پہلے کا سقراط بولے یہ پھر آج کا راقم الحروف ۔سزائوں کی تکالیف میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں آئی اور سچ تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت بری طرح فلاپ ہوچکی ہے عوام میں ڈیلیور نہیں کرسکی بلکہ وہ بلندوبانگ دعوئے سیاستدانوں کی دلفریب باتوں کے سواء کچھ نہیں جن آج تک کوئی علمدرآمد کرنے والا پیدا ہی نہیں ہوا۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Karachi Players Shooting Ball Association
Previous Post خالد شمسی سرپرست اعلیٰ اور محمد سلیم خمیسانی سرپرست جبکہ صدر قمرالسلام ہونگے
Next Post وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.