geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی کی قیمت نیچے آ گئی تھی اسے دوبارہ شوگر مافیا نے بڑھایا: ترجمان پنجاب حکومت

November 8, 2021 1 1 min read
Hassan Khawar
Share this:

 Hassan Khawar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت نیچے آگئی تھی اسے دوبارہ شوگرمافیا نے بڑھایا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پہلے بھی چینی کا بحران آیا تھا، ہم نے اسے حل کردیا تھا، گزشتہ 3 دن کی رپورٹس کے مطابق چینی کے ذخائر سے متعلق 1933 انسپیکشن کی گئیں، ذخیرہ اندوزی کی 1738 رپورٹس کوچیک کیا گیا جس کے بعد 195 مقامات پرچینی کی ذخیرہ اندوزی پائی گئی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ساڑھے تین لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے، 18 سے زائد مقدمات درج کرکے 63 گوادم بھی سیل کیے جب کہ چھاپوں کے دوران چینی کے 21 ہزار تھیلے مارکیٹ سے قبضے میں لیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مارکیٹ میں چینی کی قلت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب کہ مارکیٹ میں اس وقت چینی کا 46 ہزار ٹن کا نجی اسٹاک موجود ہے، تقریباً ایک لاکھ ٹن چینی کا اسٹاک پنجاب حکومت اوریوٹیلیٹی اسٹورزکے پاس ہے، چینی کا کچھ اسٹاک ڈپٹی کمشنرز، کچھ ٹرانزٹ اورکچھ ڈیلرزکے پاس ہے، اس کے علاوہ مزید چینی درآمد کی جارہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزیا بلیک مارکیٹ کرنے والے درآمد شدہ چینی کی کم مٹھاس ہونے کی افواہ پھیلارہے ہیں،درآمد شدہ چینی کی مٹھاس اتنی ہے جتنی مقامی چینی کی ہے، درآمد شدہ چینی اورمقامی چینی میں فرق صرف دانے کا ہے،مقامی چینی دانے والی اوردرآمدی چینی باریک ہوتی ہے جب کہ درآمد شدہ چینی پنجاب میں 90 روپے فی کلودستیاب ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ ٹن اورپنجاب حکومت نے بھی ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد کی ہے جب کہ پنجاب حکومت 80 ہزار ٹن چینی بیچ چکی ہے اور باقی بیچنے کے مراحل میں ہے،وفاق اورپنجاب حکومت نےمل کرچینی پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں گھریلوصارفین کے لیے 2800 ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے پاس 15 دن سے زائد کا اسٹاک ہے، صوبے میں 46 ہزار ٹن چینی نجی شعبے کے پاس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خدا خدا کرکے جنوب سے کرشنگ سیزن شروع ہونے کی خبریں آرہی ہیں، شوروغل کے بعد اچانک سندھ میں راتوں رات گنے کی فصل پک گئی اور کرشنگ سیزن کا آغاز ہورہا ہے، سندھ حکومت سے درخواست ہے ارادہ باندھ لیا ہے توکرشنگ سیزن کا آغاز کردے روڑے نہ اٹکائے، یہ لوگ عوام کے مسائل پرسیاست نہ کریں، جنوبی پنجاب میں 15 نومبرسے کرشنگ شروع ہوگی، سندھ میں کرشنگ شروع ہو گئی تو چینی کی قیمت یکدم نیچے آ جائے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 15 سے 20 روپے کم ہوئی ہے اور مزید کم ہوگی، چینی کی قیمت نیچےآگئی تھی، دوبارہ شوگرمافیا نےقیمت بڑھادی، کچھ شوگرملز نے اپنا اسٹاک کنٹرول پرائس پر حکومت کو دینے پرآمادگی ظاہرکی، چینی کی ایکس مل کنٹرول پرائس 85 روپے ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post تحریک لبیک پاکستان کا وزیر آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Next Post خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا اشارہ دیدیا
Khursheed Shah

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.