geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آبنائے تائیوان میں جنگی جہاز بھیجنے پر چین کی امریکا اور کینیڈا پر سخت تنقید

October 18, 2021 2 1 min read
Warships
Share this:

Warships

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے اس اقدام نے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ تاہم امریکا کے مطابق یہ کارروائی اس کی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے عزم کا مظہر ہے۔

چین کی فوج نے 17 اکتوبر اتوار کے روز اپنے ایک سخت بیان میں امریکا اور کینیڈا کی جانب سے آبنائے تائیوان سے گزشتہ ہفتے جنگی جہاز لے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ شمالی امریکی ممالک خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

چینی پیپلز آرمی کے مشرقی تھیئٹر کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے امریکی جہازوں کے گزرنے کے دوران مسلسل ان کی نگرانی کی اور پورے عمل کے دوران بطور ”محافظ” تعینات رہے۔ آبنائے تائیوان ہی چین اور تائیوان کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہے جس پر چین اپنی دعوی کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اواخر میں میزائیلوں سے لیس ایک امریکی جنگی جہاز ‘ایرلیف بروک ڈیوی’ اور اسلحہ سمیت دیگر جنگی ساز و سامان سے لیس کینیڈا کا ایک عسکری جہاز آبنائے تائیوان سے گزرے تھے۔

چین کا کیا کہنا ہے؟
چین نے کہا، ”امریکا اور کینیڈا نے مشترکہ اقدام کے تحت اشتعال انگیزی کے ذریعے مشکلات کو ہوا دی اور آبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ تائیوان چینی علاقے کا ہی ایک حصہ ہے۔ خطے میں ہماری فوج ہمیشہ اعلی درجے کی چوکسی کو برقرار رکھتی ہے اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا بھر پور مقابلہ کرتی ہے۔”

چین تائیوان پر اپنا دعوی پیش کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تائیوان اس کا ایک حصہ ہے اور چین میں اس کا انضمام ضروری ہے اور اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے زور پر مکمل طور پر اسے چین میں ضم کیا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں چین کی جانب سے تائیوان کی فضائی حدود میں در اندازی کی خبریں آئی تھیں اور اطلاعت کے مطابق اس نے درجنوں پروازیں

تائیوان کی فضائی حدود میں بھیجی تھیں۔ اس حوالے سے تائیوان کی وزیر اعظم سو سینگ نے چین پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی بھی کی تھی کہ تائی پی کو اس وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ چینی کارروائیاں حد سے گزرنے کے مترادف ہیں۔

امریکی فوج نے اس حوالے سے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ گزشتہ جمعرات اور جمعے کے روز اس کا ایک میزائلوں سے لیس جہاز ایرلیف بروک ڈیوی اور کینیڈا کا جنگی جہاز ایچ ایم سی ایس ون پیگ آبنائے تائیوان سے گزرے تھے۔

بیان کے مطابق، ”آبنائے تائیوان کے ذریعے ڈیوی اور ون پیگ کا گزرنا، امریکا، ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے ہند بحرالکاہل کو آزاد اور کھلا رکھنے کے عزم کا مظہر ہے۔”

امریکی بحری بیڑے کے جہاز آبنائے تائیوان سے گزرتے رہتے ہیں جس پر بیجنگ کافی غصے کا اظہار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ امریکا کے بعض اتحادی بھی اس آبنا ئے سے اپنے جہاز لے جاتے ہیں جیسا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ نے بھی کیا تھا۔

اس ماہ کے اوائل سے ہی تائیوان کے حوالے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے لیکن چین اسے اپنے ملک کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دنوں تائیوان کے ”مکمل انضمام” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ چین نے تائیوان کے دوبارہ انضمام کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو بھی مسترد نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران منقسم ہو گئے تھے تاہم چین کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کا اپنا حصہ ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انضمام کے لیے طاقت کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تائیوان کا اپنا آئین ہے اور یہاں جمہوری طورپر رہنماؤں کا انتخاب ہوتا ہے۔ البتہ صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا کا تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔

Share this:
Bill Gates Daughter Marriage
Previous Post بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی
Next Post طالبان کا افغان لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا عندیہ
Afghan Girls

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.