geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’طالبان سے بچنے کی کوشش کرنے والے افغانوں کو چھوڑ دیا گیا‘

September 18, 2021 1 1 min read
Afghans
Share this:

Afghans

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق اور مہاجرین کی بہبود کے گروپوں نے یورپی یونین پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے طالبان سے بچنے کے لیے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی مناسب مدد نہیں کی۔

طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا جس کے بعد قریب ایک لاکھ سے زائد افراد کو افراتفری کی کیفیت میں کابل سے نکالا گیا۔ تاہم اب بھی ہزاروں ایسے افغان ہیں جو اپنے ملک سے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے خاتمے سے قبل وہاں کے شہریوں کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد رواں برس جولائی میں 7,300 تھی۔ یہ تعداد جون کے مقابلے میں 21 فیصد زائد تھی اور مسلسل پانچواں ماہ تھا جب افغان شہریوں کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا۔ اس رپورٹ میں تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغان باشندوں کی طرف سے جمع کرائی گئی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں سے نصف سے زائد کو رد کر دیا گیا۔

24 غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے، جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، کاریتاس یورپ، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آکسفیم اور ریڈ کراس بھی شامل ہیں، جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے، ”یورپی یونین کو افغانستان سے تعلق رکھنے والے پناہ کے متلاشی افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھانے میں کمی کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کرنا چاہیے۔‘‘

اس گروپ نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں 18 ملین افراد کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔ یہ افغانستان کی مجموعی آبادی کا قریب نصف بنتا ہے۔ چھ لاکھ 30 ہزار افراد تشدد یا پھر خشک سالی کے سبب اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

جیسے ہی افغان طالبان نے کابل کا محاصرہ کیا، شہر میں واقع امریکی سفارت خانے سے اس کا عملہ نکال لیا گیا۔ یہ تصویر پندرہ اگست کی ہے، جب امریکی چینوک ہیلی کاپٹر ملکی سفارتی عملے کے انخلا کے لیے روانہ کیے گئے۔ جرمنی نے بھی انخلا کے اس مشن کے لیے ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے روانہ کیے تھے۔

یورپی یونین کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم یورپی یونین کے اعلٰی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے کے باوجود افغانستان سے ہزاروں باشندوں کی یورپی یونین آمد کا فوری طور پر کوئی خدشہ موجود نہیں۔ افغانستان سے نکلنے والے زیادہ تر افغان باشندے ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ تاجکستان میں بھی موجود ہیں۔

اس کے باوجود بعض یورپی حکومتوں کی طرف سے اس بات پر شدید تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ 2015ء کی طرح کہیں ایک بار پھر بڑی تعداد میں مہاجرین اور تارکین وطن یورپ کا رُخ نہ کر لیں۔ اُس وقت ایک ملین سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن مختلف یورپی ممالک میں پہنچے تھے، اور یہ صورتحال یورپ میں کئی سیاسی تنازعات پیدا کرنے کا بھی سبب بنی تھی۔

24 غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے بیان میں یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ اپنے تحفظ کے لیے افغانستان سے نکلنے کی کوشش میں مصروف افغانوں کو محفوظ راستہ مہیا کیا جائے اور ایران اور پاکستان میں پناہ لیے ہوئے اس افغانوں کو یورپ میں لا کر بسانے کا پروگرام شروع کرنا چاہیے۔

Share this:
Gold
Previous Post فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی
Next Post سعودی عرب : جازان پر بارودی ڈرون طیاروں سے حملے کی حوثی کوشش ناکام
Drone attack

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.