geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان نے بھارت کا رخ کیا تو فضائی حملے کے لیے تیار ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ

November 1, 2021 2 1 min read
Yogi Adityanath
Share this:

Yogi Adityanath

اتر پردیش (اصل میڈیا ڈیسک) یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان طالبان کی وجہ سے پریشان ہیں تاہم بھارت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھ بھی نہیں سکتا۔ ان کے مطابق طالبان کی حمایت بھارت کی مخالفت کے مترادف ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب تر ہو رہے ہیں ویسے ویسے بھارت میں کشمیر، پاکستان اور طالبان کے حوالے سے سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ہر روز اس حوالے سے کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان ضرور آتا ہے۔

یکم نومبر پیر کے روز سخت ہندو نظریات کے حامل ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ طالبان کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان پریشانی محسوس کر رہے ہیں تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اتنا مضبوط ہو گيا ہے کہ بھارت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے ریاست میں ایک سماجی رابطے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور وزیر اعلی اسی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر بھی نکتہ چینی کی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا،’’آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کافی طاقتور ہو چکا ہے اور کوئی بھی ملک بھارت کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات بھی نہیں کر سکتا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان اور افغانستان جیسے ملک طالبان کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں۔ لیکن طالبان کو یہ بات معلوم ہے کہ اگر انہوں نے بھارت کی جانب قدم بڑھایا تو ان کے لیے فضائی حملہ تیار ہے۔

پیر کے روز ہی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی کہ انہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کا موازنہ بھارتی رہنما سردار پٹیل سے کیا، جو ایک ’’شرمناک‘‘ بات ہے اور طالبانی ذہنیت کی عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’’یہ طالبانی ذہنیت ہے، جو تقسیم پر یقین رکھتی ہے۔ سردار پٹیل نے تو ملک کو متحد کیا تھا۔ فی الحال، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ایک متحد اور اعلی ترین بھارت کے حصول کے لیے کام جاری ہے۔‘‘ بھارتی میڈیا اور حکام بانی پاکستان محمد علی جناح ایک ولن کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔

حالانکہ اکھیلیش یادو نے موازنہ کرنے کے بجائے بات کچھ اس طرح کی تھی، ’’سردار پٹیل، گاندھی جی، جواہر لعل نہرو اور محمد علی جناح جیسی شخصیات نے ایک ہی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی اور بیرسٹر بنے تھے۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کے لیے جد وجہد کی اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔‘‘

ایک جلسے سے خطاب کے دوران بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، “سردار پٹیل نے آر ایس ایس کے نظریات پر پابندی بھی عائد کی تھی۔ آج اسی نظریے کے لوگ، جو متحدہ کرنے کا دعوی کر رہے ہیں، ملک کو مذہب اور ذات پات کے نام تر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔”

بھارت میں بیشتر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یوپی کی یو گی حکومت کو اس بار سخت ترین حکومت مخالف رجحان کا سامنا ہے اور اسی لیے وہ اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو مذہبی خطوط پر تقسیم کر کے اس سے سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

لکھنؤ کے سینیئر صحافی آلوک ترپاٹھی کے مطابق ریاست میں بے روزگاری، مہنگائی اور کورونا کی وبا کے سبب ہونے والی اموات ایسے بڑے موضوعات ہیں، جن کی وجہ سے یوگی حکومت کو سخت تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے،’’ ایسی صورت میں ان کے پاس مذہبی کارڈ کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ اسی لیے اس مرتبہ بی جے پی اتر پردیش کے انتخابات میں طالبان کا بھی خوب ذکر کرے گی۔‘‘

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے آلوک ترپاٹھی نے کہا، ”اب انتخابات سے قبل ایسے اقدامات سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومت ہندوؤں کے مفادات کا خیال رکھتی ہے اور اس نے مسلمانوں کو قابو میں کر رکھا ہے۔ حکومت جانتی ہے کہ اس طرح کے تاثر سے اسے سیاسی فائدہ ہو گا، ورنہ الیکشن سے قبل اس طرح کے اعلانات کا اور کیا مقصد ہو سکتا ہے؟‘‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی کو اس بار اسمبلی انتخابات میں سخت قسم کے حکومت مخالف رجحان کا سامنا ہے اور اسی لیے وہ بار بار طالبان اور پاکستان کا موضوع چھیڑتے رہتے ہیں۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

گرچہ بھارتی حکومت طالبان سے اپنے رشتے استوار کرنے اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے بات چيت کے تمام راستے تلاش کرنے میں مصروف ہے تاہم یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ طالبان کی حمایت کا مطلب بھارت کی مخالفت ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے یو پی میں بعض افراد کے خلاف بغاوت کا کیس بھی درج کیا تھا۔

اس کے بعد یو گی کی حکومت نے طالبان کی سرگرمیوں کے حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں مذہبی درسگاہ کے لیے معروف مقام دیوبند میں ایک ‘اینٹی ٹیررازم اسکواڈ’ (اے ٹی ایس) کے لیے تربیتی مرکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلع سہارنپور کا قصبہ دیوبند اپنے تاریخی مدرسے دارالعلوم دیوبند اور فقہ اکیڈمی کے لیے عالمی سطح پر معروف ہے۔ دیوبند میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور نسبتا پرامن علاقہ ہے جہاں شاذ و نادر ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے۔

یو گی کی حکومت نے تبدیلی مذہب کے نام پر کئی سرکردہ مذہبی مسلم اسکالر کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ حال ہی میں ریاست کے کئی مقامات پر گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Share this:
Slide
Previous Post رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی
Next Post اٹلی: برازیلی صدر کے محافظوں کا صحافیوں پر حملہ
Jair Bolsonaro

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.