geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا کام پورا کر دیا، ترجمان پاک فوج

January 27, 2019 0 1 min read
Major General Asif Ghafoor
Share this:

Major General Asif Ghafoor

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ایک سہولت کار تھا اور ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا کام پورا کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا غیرملکی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا کام پورا کرلیا، اب کیا بات چیت ہوتی ہے، یہ عمل کیسے آگے بڑھتا ہے، اس کا انحصار ہونے والی ہر ملاقات کی پیشرفت پر ہے، اس عمل میں طالبان کے کئی گروپ اور اسٹیک ہولڈرز ہیں جن سے رابطے میں وقت لگتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک گروپ یا پارٹی رابطے سے ہٹتی ہے تو نتیجتاً شیڈول یا جگہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے، پاکستان نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے کام کیا جس میں وقت اور جگہ کوئی ترجیح نہیں تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بات ابھی یقینی نہیں کہ طالبان، افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرتے ہیں یا نہیں، ملاقاتوں سے ہونے والی پیشرفت سے تمام چیزوں کا تعین ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز جب جائیں تو افغانستان میں کشمکش نہیں ہونی چاہیے، امریکا کو افغانستان سے بحیثیت دوست افغانستان کی مدد کے وعدے کے ساتھ جانا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت کے پاس اس وقت دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن طالبان کے سیاسی دھارے میں شامل ہونے پر افغان حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش جیسے گروپوں سے نمٹنےکیلئے بہتر پوزیشن میں ہو گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور افغان فورسز کا زیادہ کنٹرول ہو تو ٹی ٹی پی کیلئے پناہ گاہیں رکھنا مشکل ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکا کی پاکستان میں دلچسپی کم ہونے کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا اور امریکا جب افغانستان سے جائے گا تو جنگ ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرکے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) خالصتاً ایک اقتصادی منصوبہ ہے، چین کے ساتھ الگ سے دفاعی تعاون ہے تاہم اس کا ’سی پیک‘ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہماری ایف 16 کی ڈیل تھی جو ہماری ضرورت تھی، ہم نے جے ایف17 تھنڈر چین کے ساتھ مشترکہ طور پر بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر خودمختار ملک کی طرح پاکستان قومی مفاد کے تحت فیصلے کرتا ہے، بھارت کو اپنا رویہ تبدل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں قومی ضرورت تھیں اور فوجی عدالتیں قانون کے تحت کام کرتی ہیں، فوجی عدالتیں جذبات پر نہیں بلکہ شواہد پر فیصلہ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان گزشتہ 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر اتفاق کر لیا گیا۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post جرمنی میں سامیت دشمنی کی کوئی گنجائش نہیں، انگیلا میرکل
Next Post دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
Social Media and Youth

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.