geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 13 افراد ہلاک کئی زخمی

May 6, 2019 1 1 min read
Taliban Attack
Share this:

Taliban Attack

افغانستان (جیوڈیسک) طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کی پولیس کے صدر دفتر پر تیرہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں تیس سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شمالی صوبے بغلان کی پولیس کے ہیڈکوارٹرز صوبائی دارالحکومت پُل خمری میں واقع ہیں۔ طالبان نے اپنے حملے کی ابتدا پولیس کی عمارت کے گیٹ پر باردو سے لدی گاڑی کے حملے سے کی۔ حملے کے فوری بعد عسکریت پسندوں نے عمارت پر فائرنگ شروع کر دی۔ خودکش حملے کے بعد پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا۔

بغلان صوبے کی حکومت کے ترجمان محمود حقمل نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ اتوار پانچ مئی کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے اس حملے میں کم از کم تیرہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ان ہلاک شدگان کے علاوہ عام شہریوں سمیت چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہسپتال پہنچائے گئے زخمیوں میں تیس کا تعلق پولیس سے بتایا گیا ہے۔ بغلان صوبے کے انتظامی و طبی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس باعث ہلاکتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بغلان کی صوبائی کونسل کے ایک رکن کے مطابق جوابی کارروائی میں کم از کم تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بقیہ حملہ آور پولیس کے گھیرے میں ہیں اور اُن کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز پیر چھ مئی سے ہو رہا ہے اور جمعہ تین مئی کو ختم ہونے والے لویہ جرگا کے اجلاس میں طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی نے دو روز قبل روزوں کے مہینے میں طالبان کو جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔

بظاہر ایسا خیال کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے جنگ بندی کا جواب شمالی صوبے میں ایک بڑے حملے سے دیا ہے۔ طالبان نے اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش کے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں حملے جاری رکھے جائیں گے کیونکہ اس مقدس ماہ میں جہادی سرگرمیوں کا اجر و ثواب بقیہ مہینوں سے کہیں زیاد ہے۔

دوسری جانب یہ بھی اہم ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے ساتھ جاری مذاکرات اتوار پانچ مئی کو چوتھے روز میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس مذاکراتی عمل کے بارے میں طالبان کا کہنا ہے کہ اختلافات کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ دوحہ مذاکراتی عمل میں غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے نظام الاوقات اور جنگ بندی شروع کرنے پر فریقین توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

پُل خمری کا شہر افغان دارالحکومت کابل سے ڈھائی سو کلومیٹر کی دوری پر شمال میں واقع ہے۔

Share this:
Gaza Attack
Previous Post اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک کار پر اہدافی حملے میں حماس کے کمانڈر حامد احمد شہید
Next Post ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا، خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں آج پہلا روزہ
Ramadan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.