geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شکریہ فیس بک اور وٹس ایپ

January 19, 2019 1 1 min read
Facebook and WhatsApp
Share this:

Facebook and WhatsApp

تحریر : روہیل اکبر

انٹرنیٹ اور موبائل نے ہمارا لائف سٹائل تبدیل کردیا ہے اور خاص کر فیس بک پر زیادہ سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے کے لیے ہم ہر طرح کی پوسٹیں لگا اور شیئر بھی کررہے ہیں جن کا ہمارے عقیدہ اور سوشل لائف سے تعلق بنتا ہے اور اکثر پوسٹیں ہم بغیر سوچے سمجھے اور پڑھے ہی آگے دوستوں کو فارورڈ یا شیئر کردیتے ہیں اور اکثر پوسٹیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن سے کسی نہ کسی شخص کی دل آزاری ہورہی ہو مگر ہم لکیر کے فقیر بن کر انہیں آگے شیئر کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں حالانکہ زندگی ہمیں قدم قدم پر یہ درس دیتی ہے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے مگر ہم ہر وہ کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے جس سے کسی نہ کسی کی دل آزاری ہو بلخصوص دوسروں کے حقوق غضب کرکے اپنے حقوق دوسروں پر مسلط کردنا ہم نے اپنا فرض سمجھ رکھا ہے اور جوکام ہم پر فرض ہیں وہ ہم نے دوسروں کے لیے رکھ چھوڑیں ہیں ہم بھی کیا قوم بن چکے ہیں۔

بیٹھے بٹھائے اپنے موبائل پر صرف اپنے انگوٹھے اور انگلیاں چلا کر لاکھوں نیکیاں کما رہے ہیں اور اپنے معمولی سے معمولی فائدے کے لیے کسی کا بھی بڑے سے بڑا نقصان کرسکتے ہیں اپنے گھر کا گند کسی اور کے دروازے پر پھینک سکتے ہیں قانون پر اپنی مرضی کے مطابق عمل کرسکتے ہیں ،اپنے غصے کو کسی بھی مظلوم پر نکال سکتے ہیں ،سڑک پر گاڑی اور موٹر سائیکل سے کسی کا بھی ایکسیڈنٹ کرکے بھاگ سکتے ہیں ،تھانوں میں اپنی مرضی کا مقدمہ درج کرواکر کسی بھی بے گناہ کی چھترول کرواسکتے ہیں ،اشیاء خردونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھا سکتے ہیں۔

جب چاہیں اور جتنا چاہیں کیمیکل والا دودھ بنا کر شہریوں کو فروخت کرسکتے ہیں ،اپنے اپنے مفادات کی خاطر حکومت اور اپوزیشن جب چاہے اکٹھی ہوسکتی ہے،چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے باوجود ہم انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ ہی ان سے لوٹے ہوئے پیسے وصول کرسکتے ہیں ہاں مگر ان لوگوں کو ہم ضرور اندر رکھ سکتے ہیں انکی ضمانتیں کینسل کرسکتے ہیں جنہوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور پھر اسی لوٹی ہوئی دولت سے الیکشن لڑ کر آج پھر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان جیسے اور بہت سے معصوم افراد کو ہم جیل سے باہر نہیں آنے دیتے خیر یہ سب کچھ تو اس وقت بھی چلتا تھا جب پاکستان نہیں بنا تھا اور پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی وہی لوگ جو ان رسم وروایات کے امین تھے وہی پاکستان میں بھی �آگئے وہی لوگ ہماری سیاست اور معیشت پر چھا گئے اور پھر ہمیں عقل وشعور کی منزلوں سے دور لے گئے مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اور سوشل میڈیا کی بدولت ہونے والی تبدیلی کا اثر ہم پر بھی ہونے لگا ہم چونکہ اپنی جہالت سے تازہ تازہ باہر نکلنے کی کوششوں میں ہیں۔

اس لیے ہم ان افراد کی چالاکیوں کو نہ سمجھ سکے جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر لاکھوں روپے کمانے میں مصروف ہیں اور انکی طرف سے پوس کی جانے والی پوسٹیں بغیر سوچے سمجھے شیئر کرنا شروع کردی اور ان پوسٹوں سے ہم نے فرض کرلیا کہ ہم بغیر کوئی اچھا عملی اقدام کیے صرف ان پوسٹوں کو شیئر کرکے ہی لاکھوں نیکیاں کما رہے ہیں اور جو ایسا سمجھتے ہیں کہ کسی کے دکھ درد میں شریک ہوئے بغیر ،ہمسایوں کو تکلیف دیکر ،اپنے بہن بھائیوں کا حق کھا کر ،دوسروں کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر اور والدین کی نافرمانی کرکے صرف پوسٹیں لائیک اور شیئر کرکے لاکھوں نیکیاں کما رہے ہیں تو پھر میں شکر گذار ہوں انکا ، جن کی وجہ سے میں نے بغیر نماز پڑھے، بغیر حقوق العباد ادا کیے اور غیر اپنے دیگر فرائض ادا کیے،صرف پوسٹیں فارورڈ کر کے کروڑوں نیکیاں کما لیں۔ ان سب کا شکریہ جنھوں نے اسلام کو ایک کلک جتنا آسان بنایا۔

اُن بلیوں ، بادلوں، آلووں اور کدووں کا بھی شکریہ کہ جن پر کلمہ اور اللّہ تعالٰی کے نام معجزاتی طور پر لکّھے دکھلا کر متاثر کیا ورنہ پورا قرآن سمجھ کر پڑھ کر اور سیرت نبوی پڑھ کر متاثر ہونا پڑا۔بس اب مرنے کی دیر ہے، فیس بک اور وٹس ایپ نے جنّت میں میرے لیے حوروں کا، دودھ کی نہروں کا اور بڑے بڑے شاندار محلوں کا انتظام کر رکھا ھوگا؟ أَسْتَغْفِرُ اللہ عجیب رواج چل نکلا ہے کہ یہ پیغام 9 لوگوں تک بھیج دیں تو دلی مراد پوری ہوگی یہ پیغام 10 لوگوں کو سینڈ کریں ورنہ 10 سال کے لیے قسمت ساتھ نہیں دیگی کیا اب قسمت کا فیصلہ موبائل کرینگے؟5 دنوں میں خوشخبری ملے گی،جنت ملے گی وغیرہ۔کیا ہم اپنے دین کو اتنا ہی جانتے ہیں کہ بٹن پریس کرنے سے جنت مل جائے،بری قسمت ہو جائے تو پھر نماز، روزہ، حج، زکواۃ، جہاد اور دیگر اعمال کس کام کے.؟ کیا پیغامات سینڈ کرنے سے مراد پوری ہو گی؟

سوشل میڈیا میں گم رہنے والے اور پیغامات کو ایک دوسرے تک پہنچانے والے ان باتوں کا خیال رکھیں کہ کسی اسلامی مہینے کی مبارکباد دینے سے جنت واجب نہیں ہوتی ، خوشخبری اللہ تعالی دیتا ہے دس لوگوں کو send کرنے سے نہیں ملتی ، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم دے کر msg forward کرنے کو کہنابھی حرام ہے، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم, بی بی زینب اور بی بی فاطمہ کے خواب میں آنے والے msg forward نہ کریں اور کوئی بھی قرآنی آیات یا حدیث پاک یا کسی صحابی کا قول confirm کئے بغیر forward نہ کریں۔ ایسے پیغامات آئے تو فوری Delete کریں پلیز یہ پیغام شیئر کریں تاکہ ہم عملی طور پر اچھے انسان بن سکیں جن سے کسی کو دکھ اور تکلیف نہ پہنچے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

03004821200

Share this:
Flood
Previous Post آخری بند
Next Post اسلام آباد میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں کریں گے، افغان طالبان
Zalmay Khalilzad und Ashraf Ghani

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.