geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوچ سے عاری معاشرہ

January 3, 2019 0 1 min read
Society
Share this:

Society

تحریر : شیخ خالد زاہد

بھیڑ چال ایک محاورہ ہے اور اسکی وضاحت یہ ہے کہ جیسا معاشرہ چل رہا ہو ویسے ہی چلا جائے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر خاص و عام اس اصطلاح کی گردان کرتا سنائی دیتا ہے یعنی ہم لوگ یہ جانے بغیر کہ جانے والی سڑک پر گاڑیاں واپس کیوں آرہی ہیں بس جلد سے جلد مڑ جانے کی کوشش شروع کر دی جاتی ہے، یہ ہمارا قومی المیہ بن چکا ہے ۔بہت کم لوگ کسی مخصوص راستے سے ہٹ کر منزل کی جانب پیش قدمی کرتے ہیں جنہیں ہمارے معاشرے میں بیوقوف اور بہت کچھ بھی کہا جاتا ہے ۔ اکثریت ایسے افراد کی ہے کہ جو گھنٹوں طویل قطار کامیں کھڑے رہنا پسند کرلیتے ہیں لیکن دائیں بائیں سے کسی انجان راستے کا چناؤ نہیں کرتے۔ ایک طرف حالات کی ناسازگاری اس راستے کی بڑی رکاوٹ ہے تو دوسری طرف محدود ایندھن بھی وجہ ہوسکتی ہے(جوکہ بھیڑ میں پھنسے کھڑے رہنے سے بھی خرچ ہوتا رہتا ہے )۔ہمارے تصورات و خیالات کتنے ہی آزاد ہوجائیں کتنے ہی ترقی پسند ہوجائیں لیکن ہم لوگ مختلف طریقوں سے دائمی طور پر پابند سلاسل ہیں، ہم خاندانی نظاموں کیخلاف علمِ بغاوت بھی بلند کرتے ہیں لیکن ہم لوگ عملی طور پر جکڑے ہوئے ہیں اب ہم لوگوں کی کیفیت ایسی ہو چکی ہے کہ کسی فرسودہ روایت کو ترک کرنے کی بات ہوتو لگتا ہے کسی گناہ کبیرہ کے مرتکب ہونے جا رہے ہیں (ناعوذ باللہ)۔

ہم نے بطور قوم سوچنا اور سمجھنا چھوڑ دیا ہے اور سب کے سب مختلف رنگوں کی بتیوں کے پیچھے چلے جا رہے ہیں۔ ترقی یا پذیرائی ہمارے آرام دہ حصار سے باہر ہوتی ہے، جس کیلئے ہماری کوشش نا ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اگر تھوڑی بہت جو ہوتی بھی ہے وہ اپنے حصار میں رہتے ہوئے کی جاتی ہے۔ بچوں کی تعلیم پر بہت توجہ دی جا رہی ہے کہ لیکن کسی کو اس سے سروکار نہیں کہ بچے کیا تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہم نے اپنی اپنی ذمہ داریاں مختلف ٹھیکے داروں کے حوالے کر چھوڑی ہیں جن میں اسکول و مدرسہ علم کے ذمہ دار ہیں گلی محلہ تربیت کا ذمہ دار ہے اور مسجدیں ادب و احترام کی ذمہ دار ہیں۔ زیادہ نہیں کچھ ساعتوں کیلئے غور کر لیجئے کہ آپ اپنے بچوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں کیا آپ کے علم میں ہے کہ اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابیں کن اشاعتی اداروں کی ہیں ؟

ہم معمولات زندگی چلانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں کسی طرح طرز زندگی کا میعار بہتر سے بہتر بنالیں ، جو کچھ ہم نے جھیلا ہے ہماری آنے والی نسلیں ان تلخیوں میں نا الجھیں لیکن یہ ساری مثبت سوچیں انفرادی نوعیت کی ہوتی ہیں ان سب میں میں سب پر غالب ہوتا ہے ۔ محدود سوچ کے باعث نتائج بھی کوئی خاطر خواہ کامیاب ہوتے نہیں دیکھائی دیتے۔ گھریلو ذمہ داریوں میں مگن بچوں کی مائیں باورچی خانہ اور بچوں کی دیکھ بھال ہی اپنی ساری ذمہ داری سمجھتی ہیں۔

ہم بطور قوم خانوں میں قید ہیں اور خانوں کی تعداد بھی زیادہ ہے، ایک خانے سے نکلتے ہیں تو دوسرے خانے میں پھنس جاتے ہیں ۔ اب سیاسی مزاج کو دیکھئے حالات کتنے ہی خراب کیوں نا ہوں ہم اپنے مخصوص سیاستدانوں کی رہنمائی پرکوئی سمجھوتا نہیں کرتے، پھر مذہب کی طرف آجائیں مخصوص مکتبہ فکر کا ایک الگ خانہ ہے جس سے نا ہم باہر نکلتے ہیں اور نا ہی کسی اور کو اس خانے میں آنے کی اجازت دیتے ہیں۔ہمیں اپنے اپنے ذہن میں بنے ہوئے خانے نظر آنے لگے ہونگے۔ یہ خانے وسعت مانگ رہے ہیں یہ خانے اپنی حدود کو بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ورنہ ان خانوں کی حدود میں گھٹ گھٹ کر سوچیں فوت ہوجائینگی اور ہم لوگ مفلوج ہوکر رہے جائینگے ۔

کوئی تو ان سیاست دانوں سے پوچھے کہ جب آپ بدعنوان نہیں ہو آپ نے ملک و قوم کا پیسہ نہیں چرایا تو منہ کیوں چھپاتے پھر رہے ہو پھر کیوں دھمکی آمیز بیانات جاری کروارہے ہو، آپ آئیں عدالتوں میں واضح کردیں کہ ان پر لگائے جانے والے تما م الزامات بے بنیاد اور فلانا فلانا پرستی کا نتیجہ ہے ۔ اس اقدام سے نا صرف آپ کی حیثیت میں چار چاند بھی لگینگے اور آپ پر الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ یہ وقت کا تکازہ ہے کہ اب عدالت میں چل کر آنا پڑے گا اورہر ممکن و ناممکن سوالوں کے جواب بھی دیناپڑینگے۔

ہم پاکستانی بہت کچھ سوچتے ہیں اور بہت اچھا سوچتے ہیں لیکن عملی اقدامات سے خوفزدہ رہتے ہیں اسکی سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اس آرام والی کیفیت سے باہر نہیں آنا چاہتے ہم سب بہت محنتی ہیں لیکن تھوڑی سی اضافی جدوجہد کرنے سے گھبراتے ہیں ۔ یہ تھوڑی سی اضافی جدوجہد ہماری زندگیا ں بدل کر رکھ دینگی، یہ جن چیزوں سے ہم خوفزدہ ہیں یہ دراصل ہمارے اندر ہیں ہمیں صرف ایک قدم اس خوف کے خانے سے باہر نکالنا ہوگا پھر دیکھئے یہ سارے خوفزدہ کرنے والے الٹے پیروں ناصرف بھاگتے دیکھائی دینگے بلکہ آئندہ کبھی آپ کے آس پاس بھی نہیں پھٹکینگے۔

ہماری سہل پسندی ہماری سوچوں کو زنگ لگا رہی ہے ہمارے ٹھیکے دار ہمیں بری طرح سے نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔آنے والا وقت ہم سے سوچ بچار اور حقیقت پسندی کا مطالبہ کر رہا ہے اگر ہم نے اب بھی وقت کے قدموں کے ساتھ قدم نہیں ملائے تو تاریخ ہمیں روند کر رکھ دے گی ۔ کیونکہ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود بدلنے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ابھی وقت آپکا ساتھ دینے کیلئے منتظر ہے کچھ بھی نہیں کرنا بچ مخصوص خانوں سے باہر نکلنا ہے یا پھر انکی حدیں بڑھانی ہیں۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Hazrat Rabia Basri
Previous Post عارفہ حق
Next Post ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیانیہ، نوجوانوں کے لئے پیغام
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.