geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیسرا ون ڈے: امام الحق سنچری رائیگاں، انگلینڈ نے 359 کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا

May 15, 2019 2 1 min read
England vs Pakistan
Share this:

England vs Pakistan

برسٹل (جیوڈیسک) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیر دیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کر سکے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے یعنی اب سیریز میں انگلینڈ کو شکست نہیں ہوسکتی، اگر پاکستان اگلے دونوں میچ جیتا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو سیریز نام کرنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم حارث سہیل 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جب کہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

امام الحق نے کیریئر کا کی سب سے بہترین اننگز کھیلی اور 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آصف علی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 159 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 159 کے اسکور پر گری جب جیسن رائے 76 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

اس کے بعد جوئے روٹ نے بیئراسٹو کا ساتھ دیا اور اسکور 234 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر جونی بیئراسٹو 128 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جوئے روٹ 43 اور بین اسٹوکس 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم معین علی وکٹ پر جمے رہے اور ناقابل شکست 46 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ کپتان اوئن مورگن بھی 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 83 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔جنید خان، فہیم اشرف اور عماد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور جیند خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Share this:
Children Training
Previous Post عقل کا نقصان کہاں پر؟
Next Post ٹی وی ڈائریکٹر عاطف حسین انتقال کرگئے
Atif Hussein

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.