geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دورہ انگلینڈ اور مشن ورلڈ کپ کیلئے کپتان اور کوچ پر اعتماد

April 23, 2019 0 1 min read
Sarfraz Ahmed and Mickey Arthur
Share this:

Sarfraz Ahmed and Mickey Arthur

انگلینڈ (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم کی بہتر پرفارمنس کے لیے پر اعتماد ہیں۔

کپتان سرفراز اور کوچ مکی آرتھر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی بہتر پرفارم کریں گے۔

30 مئی کو شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ہوگی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ دورہ انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں سے زیادہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، سارےکھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور انہوں نے بہت محنت کی ہے، ہماری ٹیم بہت زبردست ہے۔

کپتان نے کہا کہ اسکواڈ میں گیارہ کھلاڑی وہ ہیں جو چیمپینز ٹرافی کھیلے ہوئے ہیں اور تین کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ناواقف ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ورلڈ کپ میں ہمارا کیا اسکواڈ ہوگا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا شمار ان تین چار ٹیموں میں ہوتا ہے جس نے آئی سی سی کے تمام ایونٹ جیتے ہوئے ہیں اور ٹیم پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتی ہے،

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم پہلے بھی ورلڈ کپ جیت چکی ہے اب بھی جیت سکتی ہے، میری بھی خواہش ہے کہ عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیت کر نام کماؤں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے اور اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہوں گے، مجھے پوری امید ہے شاداب ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوگا، ٹیم کے انتخاب میں میری رائے ہمیشہ شامل رہی ہے، میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا جبکہ شعیب ملک چھٹے نمبر کھیلیں کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کو ٹیم میں ضرورت کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے، انہیں انجری کا سامنا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے تمام ٹیسٹ پاس کیے جب کہ فہیم اشرف کی بولنگ بہتر ہوئی ہے اور ان کی بیٹنگ میں بہتری آسکتی ہے۔

وزیراعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے ملاقات سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کے بلانے پر مشکور ہیں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے سب بہت باصلاحیت ہیں، ورلڈکپ میں بہت اچھی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تاہم پاکستان کا اسکواڈ بھی متوازن ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پہلےہمارا فوکس سیمی فائنل تک رسائی ہے، ہمیں بہت اچھا کھیلنا ہوگا، ورلڈکپ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں، 15 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بولرز کے لیے کنڈیشنز اچھی ہوئی تو اچھی کارکردگی دیں گے، شاداب خان کا ٹیم میں آل راؤنڈر کا کردار ہے، یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے۔

ان کا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ پر بہت یقین ہے اور بابر اعظم کا ٹیم میں خاص کردار ہے، وہ بہت با صلاحیت ہے، اگر سنچری بناتا ہے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ عثمان شنواری کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے، فہیم اشرف میں بہت بہتری آ رہی ہے اور عماد وسیم بھی بہت محنت کر رہا ہے، ہم نے فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Share this:
Crude oil
Previous Post امریکی انتباہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
Next Post ہالی وڈ فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
Hobbs and Shaw

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.