geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تجارتی جنگ میں امریکا اور چین ’فائر بندی‘ پر متفق

June 30, 2019 1 1 min read
Donald Trump and Xi Jinping
Share this:

Donald Trump and Xi Jinping

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور چین کے مابین گزشتہ ایک سال سے جاری تجارتی جنگ میں ’جنگ بندی‘ پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ جاپانی شہر اوساکا میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران تحفظ ماحول کے حوالے سے بھی ایک اہم ڈیل طے پا گئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے دن لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک ڈیل پر اتفاق ظاہر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی جنگ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے باہمی تجارتی مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی مصنوعات پر مزید اضافی محصولات عائد نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا میں اسے ‘تجارتی جنگ‘ میں ‘سیز فائر‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ایک برس سے جاری اس تجارتی جنگ کے دوران امریکا اور چین اپنے اپنے ہاں ایک دوسرے کی درآمدی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔ اس صورتحال سے خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین اس تنازعے کی وجہ سے بین الاقوامی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جاپانی شہر اوساکا میں بیس ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہان مملکت و حکومت کی سمٹ کے حاشیے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے مابین ہوئی ملاقات کو تعمیری قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتہ انتیس جون کو ہوئی اس ملاقات کے بعد ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر شی کے ساتھ ان کے مذاکرات ‘شاندار‘ رہے اور وہ دونوں اختلافات دور کرنے کے لیے درست راستے پر آ گئے ہیں۔

چینی صدر شی سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاملات پر کسی ڈیل تک پہنچ گئے تو یہ پیش رفت تاریخی ہو گی۔ تاہم مبصرین کے بقول امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔

دوسری طرف جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران بیس میں سے انیس ممالک کے رہنما تحفظ ماحول کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جی ٹوئنٹی کے یہی رکن ممالک سن دو ہزار اٹھارہ میں ارجنٹائن میں ہوئی ایک سربراہی کانفرنس میں بھی ایسی ہی ایک ڈیل پر رضا مند ہو گئے تھے تاہم پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی امریکا نے اس ڈیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ امریکا نے انیس ممالک کی طرف سے تحفظ ماحول کے اس عزم کی ستائش کی ہے لیکن وہ خود اس عمل میں شریک نہیں ہو گا۔ میرکل کے بقول وہ کوشش کریں گی کہ سن دو ہزار سولہ میں طے پانے والے پیرس کے ماحولیاتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تمام رکن ممالک اپنی کوششوں کا اعادہ کریں۔

بیونس آئرس میں طے پانے والی ڈیل میں بھی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی روک تھام اور دیگر ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی خاطر پیرس کلائیمٹ ڈیل پر مؤثر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Share this:
Vladimir Putin
Previous Post سعودی عرب اور روس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے سمجھوتے میں توسیع پر اتفاق
Next Post وزیراعظم کی پاکستان کو فتح اور افغانستان کو عمدہ کھیل پر مبارکباد
Imran Khan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.