geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ ماڈل ٹاؤن اور بے بس قانون

September 15, 2019 1 1 min read
Model Town Tragedy
Share this:

Model Town Tragedy

تحریر : صادق مصطفوی

قانون کی بے بسی ہی کہیں گے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ٹی وی چینل کے کیمروں کے سامنے 14 لوگوں کو ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے اور آج تک ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں آتی،یہ قانون کی بے بسی ہی ہے کہ FIR کیلئے 70 دن کا دھرنا دینا پڑہتا ہے ، قانون کی بے بسی نہیں تو کیا ہے کہ شہباز شریف کا اپنی مرضی کا جوڈیشل کمیشن بنانا اور اپنی ہی طرف اٹھتی ہوئی انگلی دیکھ کر نجفی رپورٹ پبلش کرنے سے روک دینا،اس کو قانون کی بے بسی ہی کہیں گے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل پولیس افسران کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم بس حکم ہی بن کر رہ جاتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی نشاندہی کرنے کے باوجود ان کو سیکرٹری داخلہ جیسے اہم عہدوں سے نوازنے پر پاکستان کا وزیر اعظم مجبور نظر آتا ہے۔

پاکستان میں بہت سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ داخل دفتر ہو جاتے ہیں۔ جس کی واضح مثال 19جنوری2019 کو ہونے والا سانحہ ساہیوال ہے ۔ جس میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے سر عام پبلک میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیوں کا نشانہ بنا یا۔ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا ہر جانب اس کی مذمت کی گئی اور ذمہ دارن کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا۔ ۔ ۔ لیکن پھر وہ ہی ہوا جو ماضی کی حکومتوں میں ہوتا رہا۔ ۔ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ، تفتیش ہوئی ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور آج یہ کیس کہاں ہے اس کی کیا اپ ڈیٹ ہے اس سے سب بے خبر ہیں۔

لوگ اس کو ہمیشہ کی طرح بھول کراپنی روزمرہ زندگی میں مصروف ہو چکے ہیں۔لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایسا سانحہ ہے جو کہ تقریباً 5سال گزرنے کے باوجود آج بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ اس سانحہ کے ذمہ دارن کے سروں پر موت کی تلوار بن کر موجود ہے۔17جون 2014 کو اقتدار کے نشے میں صاحب اختیار نے خون کی جو ہولی کھیلی تھی وہ خون آج بھی ان کا پیچھا کر رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کے خون کا سودا نہیں کیا بلکہ آج بھی قصاص کیلئے قانونی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں قانون کی بے بسی پر تو کئی مثالیں موجود ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن نے قانون کی بے بسی کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ جب اس سانحہ کی FIR کیلئے 70دن کا دھرنا دینا پڑا اور اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کی مداخلت پر FIR درج ہوئی۔ لیکن FIR سے زیادہ کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ بعد میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد سے انصاف کا وعدہ کیا گیا ۔ لیکن وہ بھی صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہا ۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے اپوزیشن میں رہتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے موجودہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایک نئی JITتشکیل دی گئی ۔ اس JIT کی طرف سے پہلی بارسانحہ ماڈل ٹاؤن کی FIR میں نامزد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر تفتیش کی گئی اور ان سے میڈیا رپورٹس کے مطابق 25سوالات کئے گئے ۔ اور پھر اچانک پنجاب حکومت کو کوئی نوٹس جاری کئے بغیر لاہور ہائی کورٹ کا ایک فل بنچ تشکیل دیا جاتا ہے اور حکومتی موقف سننے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی JIT کو کام سے روک دیا جاتا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی موجودہ صورت حال میں یوں کہا جائے کہ “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ” تو غلط نہ ہو گا ۔ اس سانحہ کی جو رپورٹ اشرافیہ کی طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے اس کو روک دیا جاتا ہے۔ اگر سابقہ صاحبِ اقتدار اس سانحہ میں ملوث نہیں ہیں تو پھر صاف شفاف تحقیقات میں روکاوٹیں کس لیے پیدا کرتے ہیں؟ بے بس قانون کو اپنے اشاروں پر کیوں گھماتے ہیں؟ سانحہ ماڈل میں جن لوگوں کو جان سے ماراگیا ان کو انصاف تو ملے گا ۔ اگر ہمارے قانون کے اداروں نے نہ دیا تو روزِ قیامت اللہ کی بارگاہ سے ضرور ملے گا لیکن پھر صرف سانحہ برپا کرنے والے ہی نہیں بلکہ ان کو بچانے والے بھی عدالتِ خداوندی میں کھڑے ہوں گے۔
Muhammad Sadiq

تحریر : صادق مصطفوی

Share this:
Pak Air Force
Previous Post فضائیہ کے شاہین
Next Post مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی کے سنگین سماجی اثرات ہونگے
Rupees

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.