geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ ساہیوال اس سے پہلے کہ ۔۔۔۔

January 22, 2019 8 1 min read
Sahiwal Tragedy
Share this:

Sahiwal Tragedy

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویژن کا اظہار حکومت سے پہلے کہ انصاف سب کے لئے برابری کی سطح پر ہوگا اور پھر حکومت سنبھالتے ہی یہ کہہ کر عوام کے دل جیت لئے کہ ” ریاستِ مدینہ ” جیسی ریاست اسلامی جموریہ پاکستان کو بنانا چاہتا ہوں جو صرف عمران خان وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان کی خواہش ہی نہیں بلکہ ہر وہ پاکستانی جو امن انصاف کا داہی ہے اسی کی خواہش ہے خاص طور پر سچے پکے عاشقانِ رسول کے دلوں کی دھڑکن ریاست مدینہ جیسا دستور ہے۔ افسوس صد افسو س ابھی تک ریاست مدینہ جیسے اصولوں کو اپنانا تو دور ریاست مدینہ جیسے اصولوں کی خوشبو بھی میسر نہیں ! آج وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے صوبائی وزراء سے سخت سرزش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو زمہ دارعہدوں پر بیٹھ کر بغیر تحقیقات بیان بازی” سانحہ ساہیوال پر جاری کر رہے تھے۔ گزشتہ روز سانحہ ساہیوال بقول دانشوروں اور صاحب بصیرت کے ” جہاں ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی وہاں دہشت گردی کے خلاف سرگرم سی ٹی ڈی اور پولیس کے کردار کے آگے بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا اور ابھی تک ان سوالات پر نہ حکومت اور نہ ادارے عوام کو مطمئن کر سکے ہیں۔ جیسا کہ میڈیا میں دیکھایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب پر جانے والوں کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کے ذمہ دار وں کے پاس براہ راست فائرنگ کا آپشن موجود ہوتا ہے اور قانون انہیں اس حوالے سے تحفظ دیتا ہے۔؟ سیاسی اور عوامی سطح پر پریشان کن صورتحال سی ٹی ڈی اور امن و امان کے دیگر اداروں کے بدلتے موقف سے پیدا ہوئی۔ ایسا کیونکر ہوا حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کا ذمہ ریاست کی جانب سے لینے کا اعلان تو کیا ہے لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا حکومت ایسا لائحہ عمل اور اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے کہ مستقبل میں ایسے کسی اندوہناک واقعہ کا امکان نہ رہے اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند ہو۔

یقیناً سانحہ کا سب سے زیادہ نقصان تو یقیناً اس متاثرہ خاندان کو ہوا لیکن اس واقعہ سے پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں، کاوشوں کو نقصان پہنچا اور خصوصاً تحریک انصاف کی حکومت اور اس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان جو ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ معاشرے کے اندر انصاف کی عدم فراہمی معاشروں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنا دیتی ہے، ایک عام تاثر یہ تھا کہ نئی حکومت آنے کے بعد جہاں ملک کے اندر سیاسی تبدیلی کے اثرات واضح ہوں گے وہاں اداروں کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کر کے انہیں اپنے اصل مقاصد تک محدود کر دیا جائے گا لیکن اگر صرف پولیس کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ پر گرفت مضبوط ہونے کے بجائے یہ حکومتی دسترس سے نکلتے نظر آئے ہیں جس کی وجہ وہی سیاسی اثر و رسوخ اور خصوصاً پنجاب کی حد تک تو یہ تاثر نمایاں ہے کہ انتظامی مشینری اور پولیس اختیارات کا مرکز ایک نہ ہونے کی وجہ سے ادھر اُدھر دیکھ رہی ہیں۔

پولیس گردی کا اس وقت تک کوئی نوٹس نہیں لیتا جب تک کوئی بڑا سانحہ رونماں نہ ہو جائے ۔پولیس کو سیاست سے مکمل زاد کئیے بغیر پولیس گردی سے کیسے نکلا جا سکتا ہے؟ دو ماہ قبل ایک دینی جماعت کے کارکنوں کو حکومت کے کہنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑی بظاہر لگتا ہے کہ حکومت نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے سرگرم کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی تو سیاست اور سرمایہ داروں نے اپنے غیر پسندیدہ لوگوں کو بھی تحریک لبیک کا کارکن ظاہر کر کے جیل بھجوا دیا۔ معاملہ یہاں تک ہی نہ رہا تھا کچھ جگہوں پر بااثر لوگوں نے ” پولیس سے مک مکا ” کر کے ایسے ایسے لوگوں کو نکلوایا ہے جہاں عرصہ بیس تیس سال سے امامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ذاتی عناد کی خاطر پولیس کا دباؤ ڈال کر مساجد درس گاؤں قصبوں سے لوگوں کو نکلنا پڑااور یہ سب مقامی سیاست دانوں بلخصوص PTI کی لیڈر شپ کے علم میں ہونے کے باوجود ہو رہا ہے۔ جیسا کہ ساہیوال میں دن دہاڑے ہوا کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں، اہلکاروں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا مقصد ان سے تحقیقات کی ابتدا نہیں بلکہ انہیں عوامی غیض و غضب سے بچانا نظر آتا ہے حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے جس طرح وزراء اس اقدام کا جواز تراشتے نظر آتے ہیں، انہیں کم از کم افسوسناک اور زیادہ سے زیادہ شرمناک ہی کہا جا سکتا ہے کہ کہا گیا کہ وہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رہے تھے تو جناب آپ اس ڈھال کو ان کے خلاف استعمال کرتے اور ان کی گرفتاری یقینی بناتے تا کہ دہشت گردی کا کوئی نیٹ ورک پکڑا جاتا ان کے پاس تو گاڑی بھی ایسی نہ تھی کہ وہ دوڑ پاتے۔

دانشوروں کے مطابق حکومت کا فیصلہ نظر آ رہا ہے کہ مقصد عوام میں پیدا شدہ رد عمل کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تحقیقاتی عمل اور خصوصاً نوٹس لینے کے رجحان کو عام کرنا ہے اور اصل مقصد ذمہ داروں کو بچانا ہوگا لیکن اگر دیکھا جائے تو وزراء اور پی ٹی آئی کے ذمہ داران کی جانب سے متعلقہ ادارے کے دفاع کا عمل خود حکومت کی بدنامی ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ حقائق سے پردہ اٹھنے دیں۔وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان عمران خان اگر روایتی تحقیقات، روایتی جے آئی ٹی، روایتی رپورٹس اور سفارشات پر انحصار ہوا تو یہ خود ملک کے مستقبل کے حوالے سے اچھا نہیں ہوگا۔ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن سے آج تک سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف چھٹکارا نہیں پا سکے تو اس طرح سانحہ قادر آباد سے خود وزیراعظم عمران خان بھی خود کو بری الذمہ نہیں بنا سکیں گے۔

اگر روایتی بیان بازی سے عوام کو مطمن کر نیکی کوشش کی گئی تو عوام تو مطمن نہیں ہوگئی مگر تحریک انصاف کی حکومت تاریخی دھبہ کا نشان کبھی دھو نہیں سکے گئی۔ جناب عمران خان وزیر اعظم عمران خان مناسب قانون سازی کی جائے تاکہ عدالتوں کا کام عدالتیں کریں پولیس نہ کر سکے۔ اور ہم پاکستانیوں کے لئے ایک فارمولہ ہے کہ ” لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ” فارمولہ استعمال کیا جائے تاکہ عوام کی خواہش کہ انصاف ہوتا نظر آئے پوری ہو سکے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر خدائی عذاب سے کوئی نچ نہیں پائے گا۔ اس پہلے کہ دیر ہو جائے جلدی کریں۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Sahiwal incident
Previous Post ساہیوال واقعہ بربریت کی بدترین مثال
Next Post نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہو گئے: معالجین
Nawaz Sharif

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.