geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ: کیا ایکشن ممکن ہے؟

August 24, 2021 0 1 min read
Mullah Fazlullah
Share this:

Mullah Fazlullah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان متعدد مرتبہ کہہ چکا ہے کہ پاکستانی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ اس ضمن میں افغان طالبان پاکستانی مطالبے کے حوالے سے تفتیش کے حق میں ہیں۔

افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان کی طرف سے کئی بار یہ اشارے کیے گئے ہیں کہ افغان طالبان پاکستانی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کریں۔

ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ افغان طالبان نے ایک کمیشن بنا دیا ہے، جو ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات کی تحقیق و تفتیش کرے گا۔ لیکن پاکستان میں کئی حلقے یہ بحث بھی کر رہے ہیں کہ آیا افغان طالبان ٹی ٹی پی، جو ان کے نظریاتی بھائی ہیں، کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات کریں گے۔

اس حوالے سے جب ڈی ڈبلیو نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا۔ “مجھے انتہائی قابل اعتبار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔ افغان طالبان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معاملات طے کرے، اپنے آپ کو غیر مسلح کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے۔‘‘

جنرل امجد شیعب کے بقول اب ایک کمیشن بھی اس حوالے سے بنایا گیا ہے۔ “اس کمیشن کو ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنے تھے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مذاکرات ہوئے ہیں یا نہیں۔‘‘

کئی ناقدین کا دعویٰ ہے کہ افغان طالبان کبھی بھی ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ ان کے نظریاتی بھائی ہیں اور پاکستانی حکام صرف اپنے دل کو بہلا رہے ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار مختار باچا، جن کی افغان امور پر بہت گہری نظر ہے، کہتے ہیں کہ ماضی میں ٹی ٹی پی کے امیر افغان طالبان کے امیر کے ہاتھ پر بیعت کرتے رہے ہیں اور ابھی نور ولی محسود نے بھی افغان طالبان کے امیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔

مختار باچا کے بقول یہ ممکن ہے کہ کچھ چھوٹے لیول کے جنگجوؤں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے لیکن ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی فیصلہ کن کارروائی بالکل ناممکن ہے، “اس کے لئے ہمیں جہادیوں کی نظریاتی سوچ کا بھی جائزہ لینا ہوگا، جس کے مطابق ٹی ٹی پی کے جنگجو اس وقت مہاجرین ہیں اور افغان طالبان اپنے آپ کو انصار کہتے ہیں، افغان طالبان نے ماضی میں اسی بنیاد پر اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا تھا۔ ان کے خیال میں ٹی ٹی پی نے ان کے ساتھ امریکہ کے خلاف جنگ کر کے امارت اسلامی پر احسان کیا ہے۔‘‘

خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار عطااللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان طالبان کی حمایت کی ہے اور اگر افغان طالبان چاہیں تو وہ ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خلاف بالکل ایکشن لے سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پاکستان نے نوے کی دہائی میں بھی طالبان کی حمایت کی تھی اور اس وقت بھی وہ خطے میں ان کا سب سے بڑا حامی ہے۔ افغان طالبان اس وقت مضبوط ہیں اور ٹی ٹی پی والے کمزور ہیں اور ان کو اس بات کا پابند کر سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی نہ کریں۔‘‘

عطاء اللہ خان کے بقول، “ماضی میں پاکستانی طالبان نے ملک میں ریاست کے خلاف لڑائی کی، جس سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا تو یقینا پاکستان کا یہی مطالبہ ہے کہ پاکستانی طالبان کو غیر مسلح کیا جائے اور کسی بھی طرح پاکستان میں کوئی مسلح جد وجہد نہ ہو۔ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو اس بات پر آمادہ کر سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد نہ کریں۔‘‘

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے سارے مطالبات اس وقت مان لیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “لیکن اگر پاکستانی حکومت کسی سطح پر ان سے یہ کہہ رہی ہے کہ ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا جائے تو یہ ایک مثبت بات ہے۔ تاہم میرے خیال میں افغان طالبان خود بھی بہت سارے مسائل کا شکار ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کو افغان طالبان سے کم از کم یہ مطالبہ ضرور منوا لینا چاہیے کہ افغانستان کی طرف سے کوئی کراس بارڈر حملہ پاکستان میں نہ ہو۔‘‘

Share this:
Boris Johnson
Previous Post برطانوی وزیراعظم جی-7 اجلاس میں طالبان پر پابندیوں کا منصوبہ پیش کریں گے
Next Post افغانستان: کیا انخلاء کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے گی؟
Afghanistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.