geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی کا ہدف داعش کے خلاف جنگ نہیں بلکہ کرد نشانے پر ہیں: فارن پالیسی

January 8, 2019 1 1 min read
Rajab Tayyip Erdoğan
Share this:

Rajab Tayyip Erdoğan

ترکی (جیوڈیسک) امریکی جریدے “فارن پالیسی” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ برس امریکی صدر پر ترکی کے خلاف معاشی جنگ مسلط کرنے کا الزام لگایا اور انہیں انقرہ کا ’دشمن‘ قرار دیا تھا مگر ان کی دشمنی اب جلد ہی دوستی میں بدلنے والی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن امریکی صدر کا ترکی میں استبقال کریں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی کی تازہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکا نے شام سے فوج نکالنے اور علاقے کو ترکی کےرحم وکرم پر چھوڑںے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ترک صدر امریکی فوج کو شام میں سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے پائے گئے تھے۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ شام میں موجود امریکی فوج کو “عثمانی طمانچہ” لگ سکتا ہے۔ ترکی نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کے بجائے اس جنگ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی کیونکہ ترکی داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں بلکہ اس کا ہدف شام میں کرد جنگجو ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق شام میں امریکا اور ترکی کے مفادات الگ لگ ہیں تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں نے شام کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود ترکی کے صدر اپنے وعدوں کو ایفاء کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

اس راز کو کوئی نہیں جانتا کہ آخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عجلت میں شام سے فوج نکالنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ممکن ہے کہ اس کا تعلق ٹرمپ کے بیرون ملک امریکی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے سابقہ موقف سے ہو کیونکہ وہ بار بار یہ کہہ چکے ہیں امریکا نے پوری دنیا میں امن کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا ہے۔

شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے نتیجے میں امریکا اور شام کے کردوں کے درمیان موجود اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکا کو اس وقت ایران کے خلاف جنگ میں معاونت کی ضرورت ہے۔ ترکی ایران کے خلاف امریکا کی کبھی مدد یا حمایت نہیں کرے گا۔ ماضی میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ترکی نے ایران پرعاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ شام سے امریکی فوج کا انخلاء اور کرد پروٹیکشن یونٹس کو تنہا چھوڑنے سے امریکا ایران سے ترکی کو نکالنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس طرح ٹرمپ ایردوآن کو ایران کے خلاف پابندیوں میں اپنا حمایتی بنا سکتے ہیں۔

اب تک ترکی امریکا سے یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ انقرہ کو ایرانی تیل کی خریداری میں مکمل اور دائمی استثناء فراہم کرے۔ ترکوں کو ایران کی طرف سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔ دوسری جانب تہران تری کو موجودہ حالات میں اقتصادی فواید اٹھانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ترکی ایران میں اپنے اقتصادی نفوذ میں اضافہ کرکے امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنا سکتا ہے۔

اوباما کے دور حکومت میں ایردوآن کو متعدد بار کھلے عام تہران میں دیکھا گیا۔ وہ ایرانی قیادت کی حمایت کرتے اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کی پردہ پوشی کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ترکی کا ان اقدامات کا ہدف امریکا کو یہ یقین دلانا ہے کہ انقرہ واشنگٹن کا حلیف نہیں ہوسکتا۔

استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات امریکا کے شام سے انخلاء کے ما بعد مرحلے کو اور بھی پراسرار بنا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف جنگ ادھوری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کو ترکی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Share this:
Sarfraz Ahmed
Previous Post قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کپتان سرفراز احمد کی تنقید سے ناخوش
Next Post شام سے انخلا ’’باوقار‘‘ انداز میں ہو گا، داعش کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.