geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائنی سرحد سے فوج کی واپسی کا روس کا دعویٰ جھوٹا، امریکا

February 17, 2022 2 1 min read
Biden and Scholz
Share this:

 Biden and Scholz

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوج واپس بلانے کا روس کا دعویٰ ‘جھوٹا’ ہے۔ اس کے برعکس حالیہ دنوں میں سات ہزار مزید روسی فوج وہاں پہنچ چکے ہیں اور ماسکو یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے سکتا ہے۔

یوکرائن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے جرمن چانسلر اولاف شولس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائن کی سرحد کے قریب کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن اور شولس کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں صورت حال انتہائی سنگین ہے اور وہاں اب بھی روسی فوجی جارحیت کا خطرہ برقرار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے حقیقی اقدامات پر زور دیا۔

قبل ازیں روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس کی افواج یوکرائن کے قریب فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ رہی ہیں۔ اس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ٹینکوں، بھاری ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان کو کریمیا سے واپس ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مغربی ملکوں کے سفارت کاروں نے فوج کی واپسی کے روسی دعوے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو نے اپنے دعوی کے تائید میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا۔

ادھر نیٹو کے کمانڈر نئی فوجی یونٹ تیار کرنے کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان افواج کو بلغاریہ، رومانیہ، ہنگری اور سلوواکیہ میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اس دوران وائٹ ہاوس کے ایک اعلی سطحی امریکی افسر کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ روس یوکرائن پر کسی بھی لمحے فوجی کارروائی کو جائز ٹھہرانے کے لیے جھوٹے دعوے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا مشرقی یوکرائن کے ڈونباس خطے میں ممکنہ اشتعال انگیزی اس کی ایک مثال ہے۔

امریکی افسر نے مزید کہا کہ روسی ایسے بے بنیاد دعوے بھی کرسکتے ہیں کہ امریکا اور یوکرائن بائیولوجیکل یا کیمیاوی ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ماسکو کس طرح کے بے بنیاد دعوے کرے گا لیکن ہمیں امید ہے کہ دنیا اس کے لیے تیار ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “کسی کو بھی ایسے دعوؤں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ ”

دونوں رہنماوں نے روسی صدر پوٹن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا کہ بحران کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہنا چاہییں۔

بائیڈن اور شولس اس بات پر بھی متفق تھے کہ منسک امن معاہدے کا نفاذ اور یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس کے درمیان نارمنڈی فارمیٹ بات چیت کافی اہم ہے۔

بائیڈن اور شولس نے کہا کہ روس کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے ٹرانس اٹلانٹک کوآرڈینیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دریں اثنا اسٹونیا کی انٹلیجنس کے مطابق فوج کے دس جنگی گروپ یوکرائنی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسٹونیا کے انٹلیجنس افسر مک مارن کا کہنا ہے کہ وہاں پہلے سے ہی تقریباً ایک لاکھ ستر ہزار فوجی تعینات ہیں۔

مارن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن پر حملے میں میزائلوں سے بمباری اور اہم علاقوں پر قبضہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا، “جنگ کی دھمکی پوٹن کی پالیسی کا اصل آلہ بن گیا ہے۔”

Share this:
Jombaski
Previous Post بلغاریہ کے قانون ساز کا یورپی پارلیمان میں نازی سلیوٹ
Next Post پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی، مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.