geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا بھی ‘جمہوری انحطاط’ والے ملکوں میں شامل

November 23, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا جیسی مستحکم جمہوریت اور بعض یورپی ممالک میں شہری آزادیوں میں انحطاط آرہا ہے۔ چین میں مطلق العنانی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان بھارت اور برازیل میں پہنچا ہے۔

سویڈن کے تھنک ٹینک ‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس(انٹرنیشنل آئیڈیا)’ نے دنیا میں جمہوریتوں کی صورت حال کے حوالے سے پیر کے روز اپنی تازہ ترین رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشہ دہائی کے دوران دنیا کی متعدد جمہوریتوں میں انحطاط پذیری کی رفتار دوگنا ہو گئی ہے۔ اور اب یہ صورت حال دنیا کے ایک چوتھائی ملکوں میں پائی جاتی ہے۔ان میں امریکا جیسی مستحکم جمہوریت اور ہنگری، پولینڈ اور سلووینیا جیسے یورپی یونین کے ممالک بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل آئیڈیا کی اس سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا اور کئی یورپی ممالک میں شہری آزادیوں اور دیگر آزادیوں کو مسلسل انحطاط کا سامنا ہے جبکہ آمرانہ حکومتیں ” پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ جابرانہ رویے اختیار کررہی ہیں۔”

سویڈن کے اس عالمی ادارے کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن جمہوریت کے حوالے سے اگلے ماہ ایک ورچوئل عالمی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے اس اجلاس میں دنیا بھر سے 100 ممالک کے رہنما شرکت کریں گے اور جمہوریت کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر بات کریں گے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق رپورٹ کے شریک مصنف الیگزینڈر ہڈسن کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا میں جمہوری اقدار میں تنزلی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور اعداد و شمار کے مطابق، جمہوری اقدار کو نقصان پہنچنے کا عمل 2019ء میں شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایک بہترین کارکردگی والی جمہوریت ہے اور اس کے اشاریے بھی بہتر ہوئے ہیں اور 2020ء میں حکومت بھی غیر جانبدار رہی تاہم، شہری آزادیوں پر قدغنیں اور حکومتی اداروں پر نظر رکھنے جیسے ضوابط دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ جمہوریت کے بنیادی عوامل میں کہیں نہ کہیں کوئی سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی لحاظ سے اہم موڑ سن 2020-21میں اُس وقت آیا جب سابق صدر ٹرمپ نے 2020ء کے انتخابی نتائج کے جائز ہونے پر سوالا ت اٹھا دیے۔

انٹرنیشنل آئیڈیاز کے سیکرٹری جنرل کیون کاساس زمورا کا کہنا ہے کہ انتخابات کو متنازعہ بنایا جانا ایک تشویشناک بات ہے۔ امریکا میں جمہوریت میں خرابی پیدا ہونا، انتخابات میں شمولیت کے عمل کو دبانا اور پولرائزیشن ایسے معاملات ہیں جن پر تشویش ہوتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھاندلی کے شواہد نہ ہونے کے باوجود حالات کا پرتشدد ہو جانا ایسا واقعہ ہے جو متعدد مرتبہ مختلف طریقوں سے ہو رہا ہے اور یہ سب میانمار، پیرو اور اسرائیل میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار جمہوریت سے ہٹ کر مطلق العنان حکومت بن چکا ہے جبکہ افغانستان اور مالی ہائبرڈ حکومت کی کیٹگری سے نکل کر اسی کیٹگری میں شامل ہو چکے ہیں۔

اس مرتبہ رپورٹ میں پاکستان کو توجہ کا مرکز نہیں بنایا گیا کیونکہ دیگر ملکوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔ تاہم، پاکستان کو 2008ء سے ہی ایک کمزور جمہوریت قرار دیا گیا ہے۔

گروپ کے عبوری جائزے کے مطابق، دنیا میں 98 ممالک میں جمہوریت ہے اور یہ تعداد گزشتہ کئی برسوں کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہے۔ روس، مراکش اور ترکی سمیت 20 ممالک میں ہائبرڈ جمہوریت ہے جبکہ چین، سعودی عرب، ایتھوپیا اور ایران سمیت 47 ممالک میں آمرانہ حکومت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے،” درحقیقت عالمی آبادی کی 70فیصد اس وقت غیر جمہوری حکومتوں یا جمہوری انحطاط پذیر ملکوں میں رہتی ہے۔”

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض ملکوں میں حکومتوں نے کورونا وائرس کی وبا کو اپنے مخالفین کو دبانے اور انہیں خاموش کرانے کے لیے حربے کے طور پر استعمال کیا۔ان میں بیلاروس، کیوبا، میانمار، نکاراگوا اور وینزویلا خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا میں جمہوریت کو سب سے بڑا نقصان بھارت اور برازیل میں دیکھا گیا۔ان ملکوں نے بالخصوص ایسے اقدامات کیے جنہیں جمہوریت کے خلاف کہا جاسکتا ہے۔ یہ ایسے اقدامات تھے جو نامناسب اور غیر قانونی تھے اور انہیں کسی بھی لحاظ سے ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ہنگامی صورت حال کی وجہ سے کیے گئے۔

Share this:
Kangana Ranaut and Narendra Modi
Previous Post کنگنا رناوت کی بکواس اور بدلتے حالات منظر نامہ
Next Post بھارتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کو گرفتار کر لیا
Khurram Pervez

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.