geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اردو کا صاحب طرز انشاء پرداز، میر ناصر علی دہلوی

January 27, 2019 0 1 min read
Meer Nasir Ali Dehlavi
Share this:

Meer Nasir Ali Dehlavi

تحریر : محمد پرویز بونیری

خان بہادر میر ناصر علی دہلوی کا شمار اردو ادب کے صاحب طرز انشاء پردازوں میں ہوتا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں اردو ادب کے ایسے نابغہ روزگاروں سے بہت کم واقفیت حاصل ہے اور معدودے چند نام، جو ہمیں نصاب میں پڑھائے جاتے ہیں یانجی محفلوں میں ان کا تذکرہ ہوتا ہے، سے آگہی حاصل کرتے ہیں۔ہم نے ادب کے مطالعے میں ایک ظلم یہ بھی کیاہے کہ شعراء کو بہت زیادہ وقعت دی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں نثرنگاروں کووہ توجہ اوراہمیت نہیں دی ہے،جوکہ انکاجائز حق ہے۔ اس ضمن میں ہمارے محققین اورناقدین نے بھی نثرنگاروں کے مقابلے میں شعرا کو بہت زیادہ اجاگرکیااور تنقید کے میدان میں اپنی بیشترتوجہ شاعری کے محاسن ومعائب اورشعری تخلیقات کے سماجی ، سیاسی اورمعاشی محرکات کے تجزئے پر ْصرف کی ہے، جس کی وجہ سے نثرکے میدان میں میرناصرعلی دہلوی جیسی شخصیات کماحقہ ہماری توجہ حاصل نہ کر سکے۔

میرناصرعلی نے 1847 میں دہلی میں ایک ایسے خاندامیں آنکھ کھولی ، جہاں پشت ہاپشت سے علم وفضل کی روایت چلی آئی تھی۔آپکے والد سید ناصرالدین محمد جلیل القدرعالم دین اورقران کے ساتھ ساتھ دیگرکتب تورات، زبوراورانجیل سے بھی واقفیت رکھتے تھے۔1857کے فسادات کے دوران سید ناصرالدین محمد کوعیسائیت کی تبلیغ میں رکائوٹ پیداکرنے کے سبب انگریزحاکموں کے ہاتھوں بڑی اذیتیں اٹھانی پڑیں۔انکامطبع جلادیاگیا اورکتب خانہ ضبط کرلیاگیا۔ایسے حالات میں انکے لئے دہلی میں رہنا ناممکن ہوگیا۔لہذا وہ اپنے دوصاحبزادوں ، جن میں ایک میرناصرعلی تھا، کو لیکر لکھنوچلے گئے۔میرناصرعلی کابچپن لکھنو اور اسکے قرب وجوارمیں گزرا۔ جب دہلی کے حالات معمول پرآگئے تومولوی ناصرالدین اپنے بچوں سمیت واپس دہلی آگئے۔

میرناصرعلی کے گھرکاماحول بھی دینی اورمذہبی تھا۔ انکی تعلیم کاآغازبھی حسب روایت قرآن مجید سے ہوا۔ انہوں نے قرآن مجید اپنے والد سے پڑھااوربنیادی دینی علوم بھی والد صاحب سے حاصل کئے۔اسکے بعدعلم فقہ، حدیث ، درس نظامیہ ، دینیات اورمنطق کے علاوہ عربی اورفارسی بھی سیکھی۔گلستان سعد ی پڑھانے کے لئے آپکے والد آپکوغالب کی خدمت میں لے گئے تھے، جس کاذکرمیرناصرعلی نے اس اندازسے کیا ہے۔

” میرے والد ایک دفعہ مجھے غالب کی خدمت میں لے گئے اورعرض کی کہ اس لڑکے کاگلستان پڑھادیاکیجئے۔ غالب کہنے لگاکہ گلستان پڑھانی تومشکل ہے کہوتودوسری گلستان لکھ دوں” میرناصرعلی کے والد کے پاس اکثرانگریزعالم اورپادری مذہبی بحث وتکرارکے لئے آیاکرتے تھے ۔ انکی باتیں سن کر میرناصرعلی کو بھی انگریزی پڑھنے کاشوق پیداہوا۔ا س زمانے میں انگریزی پڑھنابے دین ہونے کے مترادف تھا۔اس لئے خاندان کے بزرگوں سے چھپ کر انہوں نے انگریزی پڑھناشروع کی۔والد کو جب معلوم ہواتومنع کرنے کی بہت کوشش کی مگرمیرناصرعلی نے انگریزی پڑھناجاری رکھااوربالآخردہلی کالج میں داخلہ مل گیا۔اپنی ذہانت اورمحنت کے بل بوتے پر دہلی کالج میں انٹرنس کے امتحان میں اول آئے اورطلائی تمغاحاصل کیا۔میرناصرعلی نے تاریخ اسلام کابھی خوب مطالعہ کیاتھااورعربوں کے زمانہ جاہلیت سے لیکر خلفائے راشدین اوراسکے بعدکے حالات سے پوری طرح واقف تھے۔فلسفہ سے خوب لگائوتھااوریونانی اوریورپی مفکرین کی کتب بھی پڑھی تھیں۔انگریزی ادب میں نظم کو پسند نہ کیا۔انکاخیال تھاکہ شاعری میں کوئی زبان ہماری شاعری کامقابلہ نہیں کرسکتی، البتہ انگریزی نثرکے مداح تھے۔

میر ناصر علی محکمہ نمک میں ملازم رہے تھے اورمحکمہ تعلیم میں ہیڈماسٹرکے حیثیت سے بھی فرائض منصبی نبھائے تھے۔1898 میں حکومت نے انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں خان بہادرکے خطاب سے نوازاتھا۔اسکے علاوہ حکومت نے انہیں شیخوپورہ ، لائل پورمیں پانچ قطعہ اراضی بھی دی تھی۔

ادبی لحاظ سے بھی میرناصرعلی کامقام بہت بلندہے۔ وہ ایک عظیم انشاء پرداز، مضمون نگاراورصحافی تھے۔انہوں نے اپنے ادبی زندگی کاآغاز”تیرھویں صدی” نامی رسالے سے کیا،جس کااجراء انہوں نے 1870 میں سرسید احمدخان کے رسالے ” تہذیب الاخلاق ” کے ردعمل میں کیا۔اس رسالے کے ذریعے اس نے سرسید کے بعض مذہبی، تعلیمی اورسماجی خیالات کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ایک دن مطبع آکر مہتمم اوردفترکے منشی کو کہاکہ رسالے کو کہاں کہاں بھجواتے ہیں ، خصوصاً ان مقامات میں ضروربھجوائیں جہاں سے سرسید کے مدرسة العلوم کے لئے مالی معاونت ہوتی ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ میرناصرعلی سرسید سے کس قدرنظریاتی اختلاف رکھتے تھے۔

سر سید اورمیرناصرعلی کے درمیان چپقلش کی ابتداء ایک مضمون” تیرھویں صدی اورتہذیب الاخلاق” سے ہوئی جوکہ برسوں تک جاری رہی اوراس تنازعے کی اصل وجہ سرسید کی نیچرپرستی کے مقابلے میں عقل پرستی کے حق میں دلائل فراہم کرناتھی۔ اس زمانے میں سرسیدنے فلسفہ اورسائنس کے ذریعے مسلمانوں کے بہبودکاراستہ نکالنے کی کوشش کی اورادب میں حقیقت پسندی کوفروغ دیا، جسکے مقابلے میں میرناصرعلی دہلوی نے شاعرانہ اسلوب میں خیال آرائی اورحسن آفرینی کے جیتے جاگتے مرقعے پیش کئے۔ “تیرھویں صدی”کے مضامین سے اردوادب میں نئے اورمتنوع طرزنگارش کی داغ بیل پڑی،جوعوام اوررخواص میں بے حدمقبول ہوئی۔ اس رسالے کانام بعدمیں تبدیل کرکے”صلائے عام ” رکھاگیاجوتقریباً25سال تک جاری رہا۔اس نئے اورمتنوع طرزفکر کو بعدمیں دلگداز اورمخزن نے مزیدتقویت دی اوریوں اردوادب میں رونوی تحریک کے لئے راہیں ہموارہوگئیں۔یوں ہم بجاطورپر کہہ سکتے ہیں کہ اردونثرمیں رومانوی ادب کی بنیاد میر ناصر علی نے رکھی تھی اور “تیرھویں صدی” اس رجحان کانمائندہ رسالہ ہے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Imran Khan
Previous Post کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے سرمایہ کار واپس آ گئے: وزیراعظم
Next Post بے حس، احساس سے عاری
Sahiwal Tragedy

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.