geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی جی پی ایس کا مقابلہ، چین نے آخری سیٹلائٹ لانچ کر دیا

June 24, 2020June 24, 2020 6 1 min read
launch Satellite
Share this:

launch Satellite

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے امریکی ’جی پی ایس سسٹم‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے جیولوکیشن نیٹ ورک ’بیڈو‘ کا آخری سیٹلائیٹ لانچ کر دیا ہے۔ یورپ اور امریکا پر انحصار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ چین اس منافع بخش منڈی میں نیا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

چین نے بیڈو نامی جیولوکیشن سسٹم مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ چین اب امریکی جی پی ایس نیٹ ورک کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔

چینی سرکاری ٹیلی وژن ‘سی سی ٹی وی‘ پر سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تقریب براہ راست نشر کی گئی۔ لانگ مارچ تھری نامی راکٹ کو شمال مغربی صوبے سیچوان سے لانچ کیا گیا۔ تقریبا نصف گھنٹے بعد یہ سیٹلائٹ اپنے مدار میں پہنچ گیا، جہاں اس کے شمسی پینل کُھلے تاکہ اسے توانائی مل سکے۔

چائنا اسپیس ایجنسی کے مطابق اسے گزشتہ منگل کو لانچ کیا جانا تھا لیکن ‘تکنیکی مسائل‘ کی وجہ سے اسے چند روز بعد لانچ کیا گیا۔

چین نے مجموعی طور پر بیڈو سسٹم سے منسلک پچپن سیٹلائٹ لانچ کرکے اس نظام کو مکمل بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اربوں ڈالر کی جیولوکیشن سروس میں ایک بڑا کھلاڑی بن کر ابھرا ہے۔ بیڈو نظام امریکا کے گلوبل پوزیشنگ سسٹم (جی پی ایس) روس کے ‘گلونس‘ اور یورپ کے ‘گیلیلیو‘ کا مقابلہ کرے گا۔

اس سسٹم کے چیف ڈیزائنر یانگ چانگ فینگ کا کہنا تھا کہ اب ان کا نظام پوری دنیا میں سروسز فراہم کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین دنیا میں اسپیس کی بڑی طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

چین نے نوے کی دہائی میں گلوبل نیویگیشن سسٹم بنانے کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد کاروں، کشتیوں اور فوجی ٹینکوں کو نقل و حرکت کے لیے ڈیٹا فراہم کرنا تھا۔ آج کروڑوں افراد اس نظام کو موبائل فونز، ریستوران اور گیس اسٹیشن ڈھونڈنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ میزائلوں اور ڈرونز کے راستے طے کرنے کے لیے بھی اسی نظام کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ایشیا پیسیفک میں اس کی سروسز فراہم کرنے کا عمل سن دو ہزار بارہ میں شروع کیا گیا تھا۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں اس کی کوریج دنیا کے درجنوں ممالک میں تھی۔ چینی میڈیا کے مطابق آج دنیا کے ایک سو بیس ممالک مختلف حالات میں بیڈو نظام کی خدمات حاصل کر چکے ہیں۔

چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل تمام ممالک کو اسی نظام سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے بھی اسی نظام کو استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس کا شمار اس نظام کو استعمال کرنے والے پہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق ایئرفورس پائلٹ قیصر طفیل نے چند برس پہلے ڈیفنس نیوز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی مسلح تنازعے کے دوران پاکستان کی افواج امریکی جی پی ایس پر انحصار نہیں کر سکتیں۔

اس نظام کو بی ڈی اسٹار نیویگیشن بھی پروموٹ کر رہی ہے۔ اس کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹر ہوآنگ لئی نے چند برس پہلے چائنا ڈیلی سے بات چیت میں بتایا تھا کہ سمتوں کے تعین کو مزید بہتر کرنے کے لیے یہ کمپنی پاکستان میں ایک بہتر نیٹ ورک قائم کر رہی ہے۔

Share this:
Omar Yaghi
Previous Post فلسطینیوں کا اسرائیل سے قطع تعلق، آٹھ ماہ کے بچے کی موت
Next Post نیپال جیسا چھوٹا ملک بھارت کے سامنے کیسے ڈٹ گیا ہے؟
Pradeep Gyawali

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.