geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینیوں کا اسرائیل سے قطع تعلق، آٹھ ماہ کے بچے کی موت

June 24, 2020 0 1 min read
Omar Yaghi
Share this:

Omar Yaghi

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی عہدیداروں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ رابطہ کاری کو ختم کرنے کے بعد عمر یاگی سرجری کے لیے اسرائیل کا سفر نہیں کر سکا اور یوں اس کی موت واقع ہو گئی۔

آٹھ ماہ کا ایک فلسطینی بچہ ہارٹ سرجری سے محروم ہونے کے سبب دم توڑ گیا۔ فلسطینی عہدیداروں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ رابطہ کاری کو ختم کرنے کے بعد عمر یاگی سرجری کے لیے اسرائیل کا سفر نہیں کر سکا اور یوں اس کی موت واقع ہو گئی۔

پچھلے ہفتے اپنے شیر خوار کو کھو دینے والی ماں رانین تب سے سکتے میں ہے۔ وہ نہ توکچھ کھا پی رہی ہے اور نہ ہی بات چیت کر رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے منصوبے کے رد عمل میں اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن کو ختم کر دیا تھا۔
اس اقدام سے مغربی کنارے اور غزہ دونوں طرف کے وہ متعدد فلسطینی ڈرامائی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسرائیلی کاغذی کارروائی کی ضرورت ہے۔ ان میں سے ایک عمر یاگی کی فیملی بھی ہے۔

عمر یاگی کے چچا محمد یحیٰی نے اس شیر خوار کی دردناک کہانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا،”عمر یاگی کی 24 مئی کو بڑی سرجری ہونا تھی، لیکن فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین رابطہ کاری ختم ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیں اسرائیل جانے سے روکا دیا۔‘‘ انسانی حقوق کے لیے سرگرم متعدد گروپوں نے عمر یاگی کے دل کے آپریشن کی کوئی نئی تاریخ حاصل کرنے کی کوشش کی اور انہیں اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی تاہم عمر یاگی اپنی سرجری کی مقررہ نئی تاریخ یعنی21 جون سے تین روز پہلے ہی دم توڑ گیا۔

عمر یاگی دل کے پیچیدہ مسائل کے ساتھ پیدا ہوا تھا اوراسرائیل کے شیبا میڈیکل سینٹر میں اس کا علاج اُس وقت ہی شروع ہو گیا تھا جب وہ ایک ماہ کا تھا۔ اب آٹھ ماہ کے عمر کی زندگی بچانے کے لیے اس کی سرجری ضروری تھی۔ آپریشن کی تاریخ پر ہسپتال نہ پہنچنے کے سبب اس کے دل کی حرکت بند ہو گئی، غزہ کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کسی طرح پمپ کر کے اس کی حرکت قلب بحال کی مگر یہ سب کچھ جز وقتی تھا۔

2015 ء میں غرب اردن کے گاؤں دوما میں مبینہ طور پر یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے ایک فلسطینی کے گھر کو آگ لگائی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک 18 ماہ کی بچی جھلس کر مر گئی تھی۔

عمر یاگی کے چچا کے بقول، ”انہوں نے ہمیں بتایا کہ صورتحال بہت سنگین ہے۔‘‘محمد یحیٰی نے جان توڑ کوشش کی کہ کسی طرح اس کے بھتیجے کو اسرائیل کے اُس ہسپتال تک منتقل کر دیا جائے جہاں اُس کا آپریشن ہونا تھا۔ ہنگامی طور پر منتقلی کا انتظام کرنے کی اشد کوشش کے دوران اس کے بھتیجے کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ محمد یحیٰی نے کہا،” صبح دس بجے ڈاکٹروں نے ہمیں فون پر یہ خبر دی کہ عمر کا انتقال ہو چکا ہے۔‘‘ عمر کے والد کا نام بھی عمر ہے۔ محمد یحیٰی کہتا ہے،” میرا بھائی بالکل تباہ و برباد ہو گیا ہے۔ خاص طور پر ننھے بیٹے کی لاش جب اُسے ملی تو وہ غم سے نڈھال ہو گیا۔‘‘

اسرائیل کے معالجین کا کہنا ہے کہ عمر یاگی کی سرجری میں تاخیر کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ لیکن اس کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اپنا رابطہ ختم کیا۔

غزہ کے دو ملین سے زائد رہائشی 2007 ء سے اسرائیلی ناکہ بندی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کو اپنے علاقے سے باہر جانے کے لیے اسرائیلی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں شہری امور کی ذمہ دار اسرائیلی فوجی کی شاخ COGAT نے کہا ہے کہ غزہ سے متصل ایرز کراسنگ میں نقل و حرکت کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی اس شاخ کے ایک ترجمان نے انگریزی میں دیے گئے ایک بیان میں کہا، “COGAT” اس وقت بھی، غزہ پٹی کے رہائشیوں کو زندگی بچانے والے طبی علاج اور دیگر ضروری معاملات میں آمد و رفت کی اجازت دیتی ہے۔

Share this:
Afghan Refugees
Previous Post ایران میں افغان مہاجرین: ’خوف، تضحیک میرے ساتھ رہے،‘ زہرہ نادر
Next Post امریکی جی پی ایس کا مقابلہ، چین نے آخری سیٹلائٹ لانچ کر دیا
launch Satellite

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.